بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نجانے کب تھا، کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

مہ جبین

محفلین
یہ کہہ سکتے ہو " ہم دل میں نہیں ہیں ؟"پر یہ بتلاؤ۔۔۔۔۔!
کہ جب دل میں تم ہی تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو
غالب
 

شمشاد

لائبریرین
وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں
ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارہ ہے
(دو امجدوں میں پھنسا ہوا اسلام یعنی امجد اسلام امجد)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ "استاد جی" کون سے شاعر ہیں؟
-------------------------------------------------

میرا شرف کہ تو مجھے جوازِ افتخار دے
فقیرِِ شہرِ علم ہوں زکواۃ ِ اعتبار دے
(افتخار عارف)
استاد جی وہ ہستی ہیں جن کا کوئی استاد نہیں
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟
 
2ibkne9.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
عبد العزیز بھائی ایک تو اس دھاگے میں تصویری شاعری کی گنجائش نہیں، دوسرا آپ کا دیا ہوا شعر بیت بازی کے اصول کے مطابق نہیں،تیسرا اس میں املاء کی غلطی ہے، بہول نہیں بھول ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آگ ہے پھیلی ہوئی کالی گھٹاؤں کی جگہ
بد دعائیں ہیں لبوں پر اب دعاؤں کی جگہ
(حبیب جالب)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعویٰ مرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
(حنا تیموری)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہم ہیں دوبارا کہ یہ دوبارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

مہ جبین

محفلین
یہ ذوق و شوق دیکھ کے پرنم ہوئی وہ آنکھ
جس کی نگاہ تھی صفت تیغ بے نیام۔۔۔!
علامہ اقبال
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ کہاں کی دوستی ہے ، کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
(قبلہ بڑے غالبؔ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top