بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

شمشاد

لائبریرین
یہ عشق بھی ہے عجب امتحانِ عہدِ وفا
وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اُسے
(حمایت علی شاعر)
 

عمر سیف

محفلین
اچانک پھر بچایا ہے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہُوا یہ معجزہ، معلوم کرنا ہے
تجھے کچھ یاد ہے کل کب میں تُجھ کو یاد آیا تھا؟
مجھے اے ماں! تیرا وقتِ دُعا معلوم کرنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top