بہترین اینٹی وائرسز کا تقابلی جائزہ!

arifkarim

معطل
av-comparitives ایک خود مختار ادارہ ہے جو کہ نیٹ پر موجود لا تعداد اینٹی وائرسز کی بھیڑ میں بہترین کا انتخاب کرنے کیلئے ٹیسٹس پیش کرتا ہے۔ حال ہی میں ۲۰۰۹ کے بہترین اینٹی وائرسز کا تقابلی جائزہ ایک رپورٹ میں پیش کیا گیا جسکے مطابق یہ تین اینٹی وائرسز بہترین پائے گئے:
b137.gif
مکمل رپورٹ یہاں سے حاصل کریں:
http://www.av-comparatives.org/comparativesreviews/main-tests/summary-reports
 
مدیر کی آخری تدوین:

خورشیدآزاد

محفلین
پچھلے دو تین سالوں سے میں بِٹ ڈیفینڈر استعمال کررہا ہوں ، اس سے پہلے میں نے اے وی جی اور سائےمینٹک کو بھی استعمال کیا ہے لیکن میر ے خیال میں دام اور کام دونوں لحاظ سےبٹ ڈیفینڈر سب سے بہتر ہے۔
 

arifkarim

معطل
پچھلے دو تین سالوں سے میں بِٹ ڈیفینڈر استعمال کررہا ہوں ، اس سے پہلے میں نے اے وی جی اور سائےمینٹک کو بھی استعمال کیا ہے لیکن میر ے خیال میں دام اور کام دونوں لحاظ سےبٹ ڈیفینڈر سب سے بہتر ہے۔

ہاں میرا فیورٹ بھی بٹ ڈیفنڈر ہی ہے! مفت حضرت Avira استعمال کریں!
 

سویدا

محفلین
عارف بھائی آپ نے کئی بار یہ بات بتائی ہے کہ اینٹی وائرس کی سیٹنگ میں‌جاکر فضول آپشن آف کیے جاسکتے ہیں

کیا ان فضول آپشن کی نشاندہی کردیں‌گے یا یہ کہ ایک کمپیوٹریا لیپ ٹاپ کے لیے اینٹی وائرس میں‌ضروری چیزیں‌کیا کیا ہیں‌؟
 

arifkarim

معطل
سویدا: اکثر اینٹی وائرس میں ایکسٹرا فیچرز جیسے میل چیک۔ آؤٹ بریک ڈیٹیکٹشن۔ اسپائی وئیر چیک وغیرہ ہوتے ہیں۔ انکو بند کر دینا چاہئے۔
 

شازل

محفلین
میں تو برسوں سے اے وی جی استعمال کررہا ہوں
کچھ شکوے اور شکائتیں بھی ہیں لیکن ان سے بہرحال صرف نظر کرنا پڑتا ہے
کسی سافٹ ویئر کو چانچنے کے لیے یہ سائیٹ بھی بہترین ہے اور میں اکثر اسے ہی بہتر سمجھتا ہوں
ٹاپ ٹین ریویو
 

mfdarvesh

محفلین
میں کیسپر استعمال کر رہا ہوں‌اور کافی حد تک اس سے مطمئن ہوں۔ نیٹ ورک کے لیے یہ کافی موئثر لگتا ہے۔
 

راجہ وقاص

محفلین
السلام علیکم

میرے پاس Symentac End Point Protection ہے اور ہمارے بینک نے ان لمیٹڈ رجسٹریشن کروائی ہوئی ہے بینک میں ونڈو ایکس پی یوز ہوتی ہے یہاں یہ زبردست کام کرتا ہے لیکن میں گھر والے سسٹم پر ونڈو سیون یوز کرتا ہوں وہاں میں نے اس کو انسٹال کیا لیکن جب سسٹم ریسٹارٹ ہوا تو نیلی سکرین والا ایرر آ گیا میں نے دو تین بار ٹرائی کیا لیکن سیم ایرر
اس کا مطلب یہ ونڈو سیون الٹی میٹ کے ساتھ فٹ نہیں ہے
ونڈو ایکس پی کیلیے کسی کو چاہئے ہو تو حاضر ہوں جناب:cool:
 
Top