بھیجا فرائی

اے خان

محفلین
آپ کے ساتھ ایک پکا دینے والا مقابلہ جاری تھا، مجھے افسوس ہے کہ مجھے کھانے کے لیے اٹھنا پڑ رہا ہے، تو کھیل کے اصول کے مطابق میں آپ کو اطلاع دے کر جا رہا ہوں، یہ مت سمجھا جائے کہ میرا بھیجا فرائی ہو گیا تھا، میں اپنا بھیجا پہلے سے بھی اچھی حالت میں لے کر جا رہا ہوں۔ سید عمران کے ساتھ ٹاس کروا دوں؟ ورنہ انہیں ہلکہ سا چھیڑ دیں خود ہی شروع ہو جائیں گے۔ محمد تابش صدیقی تو شاید تماشائیوں میں ہی بیٹھے رہنا چاہتے ہیں۔
یہ وقت نہ ہی کھانے کا ہے نہ ہی سونے کا
 
عظیم

محفلین
اے خان، عظیم کے بھیجے کی فکر نہ کرو۔۔۔
وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا!!!
بھیجا فرائی ہو بھی گیا تو دنیا میں ہی رہے گا، ابھی تک اصلی حالت میں واپس نہیں آیا آپ کا بھیجا؟ کہاں بھیج دیا ہے؟ بھیجا کی کوئی روح نہیں ہوتی جو دنیا سے کوچ کر جائے گی!
 
محمد وارث

لائبریرین
عجب کھیل ہے یارو، نہ پتا لگتا ہے کہ لڑ رہے ہیں نہ علم ہوتا ہے کہ کھیل رہے ہیں، نہ یہ کہ ایک دوسرے کو طعنے مار رہے ہیں، نہ ہی یہ کہ دل لگی کر رہے ہیں۔

اس کا انجام تلخیوں کے سوا کچھ نہیں ہونا سو بہتر ہے اپنے اپنے بھیجے جیسے اللہ میاں نے دیئے تھے یعنی صاف ستھرے بغیر استعمال کے، ویسے ہی رہنے دیں! :)
 
تلخیاں کیوں؟ اللہ نے جو صاف ستھرے بھیجے دئے ہیں ان کا استعمال کر کے اچھے طریقے سے کھیلنا ہے!
 
عظیم

محفلین
وہ کیا ہے محترم بھائی مجھے تو ہرانے سے زیادہ ہار کر خوشی ملتی ہے ۔ ہاں بنا ہار جیت کی شرط کے آپ کھیل شروع کریں ۔ بات سے بات نکلتی آئے گی ۔ بہت دعائیں
آپ نے تو بات ہی ختم کر دی، پہلے ہی ہار مان لی تو کھیل کو کیا آگے بڑھائیں؟
 
Top