بھیجا فرائی

عظیم

محفلین
عنوان سے ہی ظاہر ہے کہ اس لڑی میں بھیجا فرائی کیا جائے گا۔ تو محفلینس کھیل کچھ یوں ہے کہ یہاں جو کوئی بھی بھول کر آ جائے تو اس کو باتوں ہی باتوں میں اتنا تنگ کرنا ہے کہ اس کا بھیجا فرائی ہو جائے۔ یا آسان لفظوں میں اس کے دماغ کا دہی بن جائے!
لیکن خیال رہے کہ کسی کے ساتھ بدتمیزی نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کا مذاق بنایا جائے، اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کی جائے!
یعنی بہت اچھے طریقے سے بہت پکاؤ کام کرنا ہے، کہ سانپ بھی مارنا ہے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دینی!
تو دیکھتے ہیں کون کس کا زیادہ دماغ کھاتا ہے۔ اور کون کس کو اس لڑی سے بھگاتا ہے۔
یاد رہے کہ مراسلے صرف کیوں، کیا، کیسے، کب وغیرہ تک ہی محدود نہ رہیں، یعنی کوشش کرنی ہے کہ طویل جملہ لکھا جائے اور بہت زیادہ بے معنی بھی نہ ہو۔ جو شخص جواب دینا بند کر دے گا تو اس کے بارے میں خیال کیا جائے گا کہ ہار مان چکا ہے، یعنی اس کا بھیجا فرائی ہو چکا ہے۔ یا دماغ کا دہی بن گیا ہے۔ اگر کوئی اس کھیل میں حصہ لے چکا ہے، یعنی مراسلوں کا آغاز کر چکا ہے اور دوسری جانب سے بھی مراسلے لکھے جا رہے ہیں، تو دونوں کھلاڑیوں میں سے اگر کسی ایک کو کسی ضروری کام کی وجہ سے اٹھنا پڑے تو اس پر لازم ہو گا کہ وہ اطلاع دے کہ میرا بھیجا ابھی تک اپنی اصلی حالت میں ہے، بس ایک ضروری کام کی وجہ سے اٹھ رہا ہوں، وغیرہ
ایک وقت میں صرف دو لوگ ہی ایک دوسرے کا بھیجا فرائی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، یعنی اگر دو لوگوں کے درمیان مراسلے جاری ہیں تو تیسرا شخص جو ان دونوں میں شامل ہونے کی کوشش کرے گا اس کے بھیجے کے بارے میں یہ تصور کیا جائے گا کہ وہ پہلے سے ہی فرائی ہے۔ اس تیسرے کھلاڑی کو اس وقت تک خاموش رہنا ہو گا جب تک کہ کوئی چوتھا کھلاڑی اس کے ساتھ زور آزمائی کرنے کے لیے لڑی میں نہ اتر آئے! اور اس چوتھے کھلاڑی کو دعوت دینے کے لیے وہ ایک مراسلہ اعلان کے طور پر بار بار بھی کر سکتا ہے، کہ ہے کوئی میرے بھیجے پر زور آزمائی کرنے والا!
کھیل کے اصولوں میں ایک اصول یہ بھی ہے کہ ہر دو کھلاڑی جو آپس میں زور آزمائی کر رہے ہوں گے، ان پر لازم ہو گا کہ اپنے مخالف کے مراسلوں کو کوٹ کرکے جواب دیں، تاکہ ناظرین کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو سکے کہ کس کا مقابلہ کس کے ساتھ چل رہا ہے!
امید کرتا ہوں کہ یہ کھیل کھیلنے والوں میں مقبول ثابت ہو گا، اور کسی طرح کی ناپسندیدگی کو مول نہیں لے گا، ان شاء اللہ!
 

عظیم

محفلین
یہ کیسے معلوم ہو گا کہ ان میں سے کسی ایک کا بھیجا فرائی ہو گیا ہے، اور اب لڑی میں جایا جا سکتا ہے؟
وہ کھلاڑی کھیل چھوڑ کر جا چکا ہو گا! اگر آپ بنا چیلنج کیے میرا بھیجا فرائی کرنے کے چکروں میں ہیں تو با قاعدہ ٹاس کریں اور میچ کا اعلان کریں!
 
وہ کھلاڑی کھیل چھوڑ کر جا چکا ہو گا! اگر آپ بنا چیلنج کیے میرا بھیجا فرائی کرنے کے چکروں میں ہیں تو با قاعدہ ٹاس کریں اور میچ کا اعلان کریں!
ابھی ایک میٹنگ میں بھیجا فرائی کروانے جا رہا ہوں۔ ذرا شغل چل نکلے تو پھر کوئی موڈ بناتے ہیں۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
میرا بھیجا تو یہ صاحب اچھا خاصہ فرائی کردیتے ہیں ۔ آپ نے تو آج تھریڈ بنایا ہے۔ یہ ہر تھریڈ میں یہ "نیک" کام کرتے پائے جاتے ہیں۔۔:rollingonthefloor:
 

سید عمران

محفلین
یہاں جو کوئی بھی بھول کر آ جائے تو اس کو باتوں ہی باتوں میں اتنا تنگ کرنا ہے کہ اس کا بھیجا فرائی ہو جائے۔ ۔
لیکن خیال رہے کہ کسی کے ساتھ بدتمیزی نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کا مذاق بنایا جائے، اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کی جائے!
یہ تو وہی بات ہوگئی جیسے کوئی کہے کہ۔۔۔
سامنے والے گھٹیا آدمی کو اس کی دو ٹکے کی اوقات یاد دلا دو۔۔۔
لیکن خیال رہے۔۔۔
نہ اس کے ساتھ بدتمیزی کی جائے، نہ مذاق اڑایا جائے، اور نہ ہی دل آزاری کی جائے وغیرہ!!!
 

عظیم

محفلین
یہ تو وہی بات ہوگئی جیسے کوئی کہے کہ۔۔۔
سامنے والے گھٹیا آدمی کو اس کی دو ٹکے کی اوقات یاد دلا دو۔۔۔
لیکن خیال رہے۔۔۔
نہ اس کے ساتھ بدتمیزی کی جائے، نہ مذاق اڑایا جائے، اور نہ ہی دل آزاری کی جائے وغیرہ!!!
یہ 'گھٹیا آدمی' والی بات آپ نے اپنے پاس سے ڈال دی ہے، اس کھیل کا مقصد صرف یہ ہے کہ
بہت اچھے طریقے سے بہت پکاؤ کام کرنا ہے
 

عظیم

محفلین
Top