کاشفی

محفلین
بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ نواز شریف کا رویہ ہے،منور حسن
188160_80651351.jpg

ملتان(دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی منورحسن نے کہا ہے نوازشریف کے رویے کے باعث بھارت اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ہم اخلاقی اور سیاسی طورپرکشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ملتان میں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طالبان بتائیں وہ ہم سے کون سی ضمانتیں چاہتے ہیں ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔منورحسن نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی۔ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہئے،آئی جے آئی کی اصلیت تو کئی سالوں بعد کھلی مگرحالیہ انتخابات کی اصلیت ایک سال کے اندرکھل جائے گی، انھوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے انتخابات میں ہارنے اور جیتنے والے دونوں دھاندلیوں کا الزام لگارہے ہیں۔
 
Top