بچوں کے لیے فلم، کارٹون یا دیگر تعلیمی نوعیت کا بصری مواد تجویز کیجیے

فلک شیر

محفلین
پتا نہیں کیوں مجھے عزیز امین بھائی یاد آ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی دھاگے میں ایک بھائی انہی کی طرح ایکٹ کر رہے ہیں :)
 

محمدصابر

محفلین
میں بچوں کے لئے فلم پہلے خود دیکھتا ہوں۔ ہو سکے تو تدوین بھی کر لیتا ہوں۔ فلم نہ دیکھنے کا وقت ہو تو اس سائٹ پر ریویو پڑھ لیتا ہوں۔ کافی مددگار سائٹ ہے۔
لیکن جو بات میں نے محسوس کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صرف فحاشی سے بچانا چاہتے ہیں اور فلم میں تشدد کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ میرا خیال ہے کہ تشدد دیکھنا بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر اردو کی قید ہے تو میں کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ اگر انگریزی سے کام چل سکتا ہے تو آج کل بیٹی کے ساتھ ڈیوڈ ایٹنبرا کی ڈاکومینٹری پلینٹ ارتھ دیکھ رہا ہوں۔
کب کی ہے مطلب نئی یا پرانی ؟
این سٹیورٹ کی پاور اف پلانٹ بھی دیکھنا میری بیٹیوں کو بہت پسند ہے، مجھے بھی ۔:excruciating:مگر ہے انگلش میں ۔
 

الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔
ممکن ہو تو لگائی گئی ویڈیوز کا ربط لکھ بھی دیا جائے۔ کیونکہ بعض مقامات پر ویڈیو نہیں کھلتی اور نہ ہی اس کا ربط ملتا ہے کہ کسی اور ذریعہ سے دیکھا جا سکے۔۔۔:)


ربط۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پارٹ سارے ہی ٹھیک ہیں مگر مسئلہ وہی ہندی ڈبنگ کی وجہ سے تلفظ کا ہے جو بچے غلط سیکھ جاتے ہیں
اگر مواد مفید و موافق ہو تو زیر نگرانی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح بچوں میں جرح و تعدیل کا عنصر بھی پیدا کیا جاسکتا ہے البتہ اعتدال کے ساتھ ۔
 

زیک

مسافر
Top