بنا کے بلبلہ ہم اس کو پھوڑ دیں

صابرہ امین

لائبریرین
ذاتی طور پر میں پڑھنے کے معاملے میں انتہائی حد تک انتخاب پرست یا selective واقع ہوا ہوں ۔ میرے نزدیک غیرمطلوبہ اور غیرمفید چیزیں پڑھنے سے نہ پڑھنا ہزار درجہ بہتر ہے ۔
کیا بات ہے آپ کی۔ ۔ :):):) ایک ہم لکڑ پتھر ہضم ۔ ۔ ایک زمانہ تھا ضرورت رشتہ کے تمام اشتہارات، جام جہاں نما کے تمام سوال و جواب، جن تھیلیوں میں دالیں وغیرہ آتی تھیں ان کو بھی کھول کر پڑھ ڈالتے تھے(اب تو ہر چھوٹے بڑے اسٹورز پر پیکٹس میں دستیاب ہوتی ہیں) ۔ ۔ پورا اخبار ایک بار سے زیادہ پڑھنا تو معمولی بات تھی ۔ ۔ :LOL::ROFLMAO:
ویسے بات تو ٹھیک ہے ۔ ۔ ہم بھی ایسا ہی کریں گے ان شاء اللہ
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی ضرور ۔ ۔ منتظر ہوں ۔ ۔ کچھ تو حاصل ہو گا بالآخر ۔ ۔ :D
ہائیں ! یہ تو آپ اخباری رپورٹر والا کام کررہی ہیں ۔ یعنی میرے پورے جملے میں سے مطلب کا ایک ٹکڑا نکال کر سوال داغ دیا ۔ :):):) وہ تو میں نے ازراہِ تفنن کہا تھا کہ بھئی میں شاعر آدمی ہوں درد کے بارے میں نہیں بلکہ میر درد کے بارے میں بات کرسکتا ہوں ۔ میر درد کا دیوان تو لڑکپن میں پڑھا تھا اور میرے پاس تھا ۔ اب وہ انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے ۔ کتابی شکل میں بھی ملتا ہوگا یقیناً ۔ میر درد کے بارے میں مختلف سوانحی تذکروں میں لکھا گیا ہے اور ان کی متصوفانہ شاعری پر تنقیدی مضامین بھی نظر آتے ہیں لیکن ان کے بارے میں کوئی مستقل کتاب میں نے نہیں پڑھی ۔ :):):)
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہائیں ! یہ تو آپ اخباری رپورٹر والا کام کررہی ہیں ۔ یعنی میرے پورے جملے میں سے مطلب کا ایک ٹکڑا نکال کر سوال داغ دیا ۔ :):):)
اففف ۔ ۔ ہم جیسے معصوم سے بھی کوئی اتنا بدگمان ہو سکتا ہے ۔ ۔ :LOL: ہم نے تو اس لیے کہا کہ جب بڑے کچھ دیں تو دونوں ہاتھ بڑھا کے لینا چاہیے ۔ ۔ سچ ۔ ۔ کوئی اور مقصد نہ تھا ۔ ۔ :noxxx:
وہ تو میں نے ازراہِ تفنن کہا تھا کہ بھئی میں شاعر آدمی ہوں درد کے بارے میں نہیں بلکہ میر درد کے بارے میں بات کرسکتا ہوں ۔
آپ کی تازہ غزل پڑھی ۔ ۔ ۔ اور جواب مل گیا ۔ ۔ پہلے پڑھ لی ہوتی تو آپ سے اظہار خیال کا نہ کہتے کہ اندازہ ہے آپ مصروف شخص ہیں ۔ ۔

اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

بہت عمدہ ۔ ۔ ما شا اللہ ۔ ۔ ۔:applause::applause:
میر درد کا دیوان تو لڑکپن میں پڑھا تھا اور میرے پاس تھا ۔ اب وہ انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے ۔ کتابی شکل میں بھی ملتا ہوگا یقیناً ۔ میر درد کے بارے میں مختلف سوانحی تذکروں میں لکھا گیا ہے اور ان کی متصوفانہ شاعری پر تنقیدی مضامین بھی نظر آتے ہیں لیکن ان کے بارے میں کوئی مستقل کتاب میں نے نہیں پڑھی ۔ :):):)
"لڑکپن میں" ۔ ۔ ۔ اس وقت ہم نونہال اور اخبارات کو باربار پڑھ رہے تھے ۔ ۔ فرق واضح ہے ۔ ۔ :thumbsup2:
جی ریختہ پر دیکھی ہیں میر درد کی شاعری کی کتابیں ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ سلامت رہیں ۔ ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
اففف ۔ ۔ ہم جیسے معصوم سے بھی کوئی اتنا بدگمان ہو سکتا ہے ۔ ۔ :LOL: ہم نے تو اس لیے کہا کہ جب بڑے کچھ دیں تو دونوں ہاتھ بڑھا کے لینا چاہیے ۔ ۔ سچ ۔ ۔ کوئی اور مقصد نہ تھا ۔ ۔ :noxxx:

آپ کی تازہ غزل پڑھی ۔ ۔ ۔ اور جواب مل گیا ۔ ۔ پہلے پڑھ لی ہوتی تو آپ سے اظہار خیال کا نہ کہتے کہ اندازہ ہے آپ مصروف شخص ہیں ۔ ۔

اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

بہت عمدہ ۔ ۔ ما شا اللہ ۔ ۔ ۔:applause::applause:

"لڑکپن میں" ۔ ۔ ۔ اس وقت ہم نونہال اور اخبارات کو باربار پڑھ رہے تھے ۔ ۔ فرق واضح ہے ۔ ۔ :thumbsup2:
جی ریختہ پر دیکھی ہیں میر درد کی شاعری کی کتابیں ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ سلامت رہیں ۔ ۔ :)
پتہ نہیں صابرہ امین کہاں مصروف ہو گئیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top