بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔ ’’اصلاحی‘‘ صاحب کا لہجہ اور طرزِ استدلال مجھے پسند نہیں آیا۔
ایسی باتوں اور ایسے لہجے کا کوئی کیا جواب دے!! ؟؟
۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔
 
معذرت کے ساتھ ۔۔۔ ۔ ’’اصلاحی‘‘ صاحب کا لہجہ اور طرزِ استدلال مجھے پسند نہیں آیا۔
ایسی باتوں اور ایسے لہجے کا کوئی کیا جواب دے!! ؟؟
۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔
بھائ سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے میں آپ کے سر کچھ تھوپ تھوڑے ہی رہا ہوں ۔۔۔۔اور ہاں یہ ۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔کیا ہے بھائی کوئی کوڈ ورڈ ہے کیا ۔۔۔۔:act-up:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے جناب آپ پہنچ گئے محفل کے چائے خانے میں اور یہ رہی آپ کی گرما گرم چائے۔

hot-tea.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
معذرت کے ساتھ ۔۔۔ ۔ ’’اصلاحی‘‘ صاحب کا لہجہ اور طرزِ استدلال مجھے پسند نہیں آیا۔
ایسی باتوں اور ایسے لہجے کا کوئی کیا جواب دے!! ؟؟
۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔
برادر کون لہجہ اور طرزِ استدلال پسند نہیں آیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
بھائ سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے میں آپ کے سر کچھ تھوپ تھوڑے ہی رہا ہوں ۔۔۔ ۔اور ہاں یہ ۔۔۔ ’’مٹی پاؤ‘‘ ۔۔۔ کیا ہے بھائی کوئی کوڈ ورڈ ہے کیا ۔۔۔ ۔:act-up:

یہ "مٹی پاؤ" ہمارے یہاں ایک سیاسی لیڈر ہیں، ان کا تکیہ کلام ہے، مطلب ہے بات کو ختم کرو۔
 
یہ لیجیے جناب آپ پہنچ گئے محفل کے چائے خانے میں اور یہ رہی آپ کی گرما گرم چائے۔

hot-tea.jpg
چائے کا بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی لیکن یہ تو دو دو کپ ہے اور روم پارٹنر بھی سو چکا ہے اب ایک آپ لے لیجئے اور ایک میں ہاہاہا:drink1:
 
شمشاد

لائبریرین
میں واپس آ گیا ہوں۔ جب ہوم منسٹری کا حکم آ جائے تو پھر رکنا محال ہے۔

بہر حال واپس آتے ہیں آپ کے موضوع کی طرف۔
 
الف عین

لائبریرین
میں لے آتا ہوں سامنے!!!
بلاگ کی تحریریں ہمارے نقاد حضرات کہاں دیکھتے ہیں؟ ان کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ بھی کم ہی آتا ہے۔ بس ہم جیسے ہی ہیں، جو بلاگ میں موجود ادبی تحریروں کو برقی کتب میں بھی تبدیل کر دیتے ہیں اور ان کو مستند ادیب بنا دیتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ محض وقتی نوعیت کا نہ ہو، واقعی شاعری یا افسانہ ہو، یا دینی مضمون
 
الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ یہاں محفل میں بہت سے الفاظ سیکھے جا سکتے ہیں، اگرچہ میں خود بھی نہیں سیکھ پاتا۔ یہ زیادہ تر پاکستانی÷پنجابی کے محاورے ہوتے ہیں جن کو یہاں کے ارکان بے تکلف استعمال کرتے ہیں۔ ابھی ابھی مجھے معلوم ہوا کہ ’مٹی پاؤ‘ کا کیا مطلب ہے!!
 
اعجاز بھائی یہ "مٹی پاؤ" کا لفظ ہمارے یہاں کے ایک سیاسی لیڈر اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوا ہے۔ وہ کئی ایک سیاسی مسائل کے جواب میں یہ الفاظ استعمال کر چکے ہیں۔

پنجابی کا لفظ ہے۔ دیہاتوں میں یہ لفظ زیادہ بولا جاتا ہے، مطلب ہے دفع کرو، ختم کرو وغیرہ۔
 
Top