بلاگ اسپاٹ پر اردو بلاگ

یہ جو بلاگز پر دوست بلاگز کی لسٹ ہوتی ہے ۔۔۔یہ کیسے بنتی ہے خود کسی کا بلاگ شامل کرنا ہو یا اپنا کسی کی لسٹ میں‌۔۔۔۔تو:confused::confused:

بلاگ اسپاٹ پر لاگ ان ہوکر:
DashBoard > Layout > Add a Gadget (Sidebar)> Bloglist

سمجھ آیا؟ :grin: یعنی ڈیش بورڈ سے لے آؤٹ پر جائیں، لے آؤٹ پر سائیڈ بار میں ایڈ ویجٹ پر کلک کریں، جو دریچہ کھلے گا، اس کے شروع ہی میں، BlogList کا گیجٹ ہوگا، اس کے سامنے پلس کے بٹن پر کلک کریں گی تو وہ ویجٹ آپ کے بلاگ میں شامل ہوجائے گا اور آپ کے سامنے آپشن آجائے گا مختلف بلاگز ایڈ کرنے کا۔ :)
 
بلاگ اسپاٹ پر لاگ ان ہوکر:
DashBoard > Layout > Add a Gadget (Sidebar)> Bloglist

:)
اتنا بھی لکھتے تو سمجھ آجا تا ۔۔میٹرک پاس کیا ہوا ہے میں‌نے:grin::laugh:
بہت شکریہ آپ کا بلاگ ایڈ ‌کرلوں نا اگر آپ کو اعتراض ہو تو:blush:
ابھی ابھی آپ کی کراچی بلگرز والی تحریر پڑھی ہے زبردست:):)
 
اتنا بھی لکھتے تو سمجھ آجا تا ۔۔میٹرک پاس کیا ہوا ہے میں‌نے:grin::laugh:
بہت شکریہ آپ کا بلاگ ایڈ ‌کرلوں نا اگر آپ کو اعتراض ہو تو:blush:
ابھی ابھی آپ کی کراچی بلگرز والی تحریر پڑھی ہے زبردست:):)
بہت شکریہ سارہ۔۔۔ اور مجھے اندازہ ہے کہ آپ نے کیا کیا پاس کیا ہوا ہے :grin: میں نے سوچا، کوئی کنفیوژن نہ رہے۔ آپ کو یا کسی اور کو۔۔۔ ضرور ایڈ کیجیے میرا بلاگ، اس سے بھلا کون انکار کرے گا۔ :)
 
بہت شکریہ سارہ۔۔۔ اور مجھے اندازہ ہے کہ آپ نے کیا کیا پاس کیا ہوا ہے :grin: میں نے سوچا، کوئی کنفیوژن نہ رہے۔ آپ کو یا کسی اور کو۔۔۔ ضرور ایڈ کیجیے میرا بلاگ، اس سے بھلا کون انکار کرے گا۔ :)
نہیں صرف میٹرک ہی پاس کیا ہوا ہے:blush::blush:
اب آپ کو تنگ کر ہی رہی ہوں تو بتائیےکہ فیڈ ایگریگیٹر کیا بلا ہے
مجھے اسے جوائن کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے میر ے بلاگ پر
 
ایک بات اور پلیز Subscribe by email کا کیا مطلب ہے اور یہ کہ کومینٹس کا جواب دینے کے لیے کومینتس باکس ہی استعمال کرنا ہے نا اور کوئی طریقہ تو نہیں ہے نا
 
نہیں صرف میٹرک ہی پاس کیا ہوا ہے:blush::blush:
اب آپ کو تنگ کر ہی رہی ہوں تو بتائیےکہ فیڈ ایگریگیٹر کیا بلا ہے
مجھے اسے جوائن کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے میر ے بلاگ پر
فیڈ ایگریگیٹر۔۔۔ ہمم۔۔۔ آپ کو یاد ہوگا، میں نے اردو سیارہ اور اردو وینس کا بتایا تھا۔ یہی فیڈ ایگریگیٹر ہیں۔ ان پر رجسٹر ہونے سے ہوتا یہ ہے کہ آپ بلاگ پر جو بھی تحریر لکھتی ہیں، اس کا خلاصہ ان ایگریگیٹرز پر آجاتا ہے اور یوں ان کو دیکھنے والے جان لیتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پرکچھ نیا آیا ہے، سو وہ اسے پڑھنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ :)
 
ایک بات اور پلیز Subscribe By Email کا کیا مطلب ہے اور یہ کہ کومینٹس کا جواب دینے کے لیے کومینتس باکس ہی استعمال کرنا ہے نا اور کوئی طریقہ تو نہیں ہے نا
سبسکرائب بائے میل کہاں لکھا ہے؟ شاید اس سے مراد یہ ہو کہ جب سبسکرائب کرلیں تو آپ کو بذریعہ ای۔میل نئی تحاریر یا نئے تبصروں سے آگاہ کیا جائے۔ اور تبصروں کا جواب دینے کے لیے تبصرہ فارم ہی استعمال ہوگا۔
 
بہت بہت شکریہ ۔۔۔جو باتیں مجھے اتنا سارا سر کھپانے پر بھی نہیں معلوم ہو سکتیں ۔۔۔آپ منٹوں میں بتادیتے ہیں‌۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔:):)
 
زین

لائبریرین
بہت خوب عمار بھائی

ایک بات پوچھنی تھی یہ ٹریک بریکس (شاید اس طرح لکھا جاتا ہے :confused:) کیا ہوتا ہے اور کس طرح‌کام کرتا ہے :confused:
 
ہاہا۔۔۔ اچھی بات ہے نا کہ سر نہیں کھپاتیں آپ۔۔۔ یہاں مجھ سے کہیں زیادہ لائق فائق موجود ہیں جو آپ کے اکثر مسائل کا حل چٹکی بجاتے بتاسکتے ہیں۔ :)
 
بہت خوب عمار بھائی

ایک بات پوچھنی تھی یہ ٹریک بریکس (شاید اس طرح لکھا جاتا ہے :confused:) کیا ہوتا ہے اور کس طرح‌کام کرتا ہے :confused:
زین، یہ ٹریک بیک ہوتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جیسے آپ نے میرے بلاگ پر تحریر پڑھی اور آپ اسی بارے میں کچھ لکھنا چاہتے ہیں لیکن آپ چاہتے ہیں کہ میری تحریر پر تبصرے کے بجائے اپنے بلاگ پر اس بارے میں لکھیں تو ٹریک بیک کیا جاتا ہے۔

فرض کریں، میں نے کراچی بلاگرز میٹ۔اپ کے بارے میں بلاگ پر لکھا۔ اب آپ چاہیں کہ آپ بھی اس پر کچھ تجاویز یا آراء دیں تو میری تحریر کا ٹریک بیک لنک کاپی کریں اور جب اپنے بلاگ پر اسی موضوع پر تحریر لکھنے لگیں تو وہ لنک، اپنے پوسٹ ایڈیٹر کی ٹریک بیک فیلڈ میں پیسٹ کردیں۔ (ٹریک بیک فیلڈ پوسٹ ایڈیٹر سے نیچے ہی کہیں موجود ہوتی ہے۔) یوں جب آپ اپنے بلاگ پر وہ تحریر پوسٹ کریں گے تو خودکار طریقے سے میرے بلاگ پر میری ٹریک بیک شدہ تحریر کے نیچے ہی تبصروں کے ساتھ ایک ربط ظاہر ہوجائے گا جو بتائے گا کہ اسی موضوع پر زین نے بھی اپنے بلاگ پر لکھا ہے اور آپ کی تحریر کا ربط موجود ہوگا۔

مجھے امید ہے کہ میں آپ کو اپنی بات سمجھا سکا ہوں گا۔ :)
 
اردو ٹیک وینس پر شمولیت کے لیے تو میں نے کہا ہوا ہے وہاں کے ایڈمن سے، اردو سیارہ کے لیے یہاں رجسٹریشن فارم بھردیں۔ باقی جب صاحب لوگ منظور کریں اسے۔ :)
اردو ٹیک وینس کی بھی خوب کہی آپ نے عمار۔ وہاں ’’کسی‘‘ زمانے میں احقر کا بلاگ شامل تھا۔ اب
’’نا معلوم‘‘ وجوہات کی بنا کر بے دخل کر دیا گیا ہے۔ باقی اردو سیارے کے لئے رجسٹریشن فارم بھرے ہوئے ایک ماہ بیت گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں!:(
 
ہاہاہا۔۔۔ شوبی! دراصل وینس میں کچھ گڑبڑ ہوگئی تھی تو نئے سرے سے سیٹ۔اپ کیا گیا۔۔۔ اس وجہ سے کافی لنکس شامل ہونے سے رہ گئے کیوں کہ سب دوبارہ سے شامل کیے گئے تھے۔ مجھے یاد رہے تو میں وینس پر شامل کرنے کا کہہ دیتا ہوں ایڈمن سے۔ اردو سیارہ کا رجسٹریشن فارم ایک بار اور بھردیں۔ ;)
 
زین

لائبریرین
بہت شکریہ عمار بھائی ۔ آپ نے اتنی تفصیل سے بتایا۔

-------

اردو سیاہ پر میں نے بھی دو مرتبہ رجسٹریشن کروائی لیکن کچھ نہیں‌ہوا ۔
میرے بلاگ کے بھی دو مہینے تو ہوگئے ہیں اب
 
ہاہاہا۔۔۔ شوبی! دراصل وینس میں کچھ گڑبڑ ہوگئی تھی تو نئے سرے سے سیٹ۔اپ کیا گیا۔۔۔ اس وجہ سے کافی لنکس شامل ہونے سے رہ گئے کیوں کہ سب دوبارہ سے شامل کیے گئے تھے۔ مجھے یاد رہے تو میں وینس پر شامل کرنے کا کہہ دیتا ہوں ایڈمن سے۔ اردو سیارہ کا رجسٹریشن فارم ایک بار اور بھردیں۔ ;)
شکریہ عمار۔ اردو ٹیک بحال ہو تو میرا بلاگ بھی شامل کروا دیجئے گا۔ بڑی نوازش ہوگی۔ باقی اردو سیارہ پر دوبارہ رجسٹریشن فارم بھیج دیا ہے۔
اردو سیارہ پر رجسٹریشن کا آپ کا فارم نہیں ملا۔ پلیز دوبارہ بھیجیں۔
آپ کی ہدایت کے مطابق اردو سیارہ پر دوبارہ رجسٹریشن فارم بھیج دیا ہے۔ کیا زین کی طرح رجسٹریشن کی تفصیلات ذپ بھی کر دوں آپ کو؟
 
Top