بلاگ اسپاٹ پر اردو بلاگ

پہلے میں نے سوچا کہ ایک موضوع شروع کروں، اپنا بلاگ بنائیں۔ پھر خیال آیا کہ بلاگ تو مختلف جگہ بنایا جاسکتا ہے اور ہر ایک کا الگ طریقہ اور ہر ایک کا اپنا تجربہ۔ اس لیے یہاں بلاگ اسپاٹ پر بلاگ بنانے کا طریقہ اور پھر اس کی اردو کسٹمائزیشن اور دیگر آپشنز کے بارے میں تفصیل بیان کردی جائے تاکہ جو لوگ بلاگ اسپاٹ پر بلاگ بنانا چاہ رہے ہیں، انہیں ساری معلومات اسی دھاگے سے دستیاب ہوجائیں۔
 
بلاگ اسپاٹ گوگل والوں کی مفت بلاگنگ سروس ہے۔ بلاگ اسپاٹ پر اپنا بلاگ بنانے کے لیے یہاں جائیں۔ اگر آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ ہے تو اسی کا یوزر نیم اور پاسورڈ دے کر آپ اپنا بلاگ حاصل کرسکتے ہیں۔ ورنہ اسی صفحہ پر موجود بٹن Create your blog now پر جائیں اور آنے والے صفحے پر اپنی معلومات اور کوئی سا بھی ای۔میل ایڈریس فراہم کردیں۔
 
بلاگ اسپاٹ کا پہلا صفحہ

blogger1as4.png


Create Your New Blog Now پر کلک کرنے کے بعد کھلنے والے اگلے صفحے کا منظر جہاں آپ نے مطلوبہ معلومات فراہم کرنی ہیں:

blogger2dq9.png


تمام معلومات درج کرنے کے بعد I accept the terms of service پر چیک لگاکر Continue کریں۔
 
اگلا صفحہ جہاں آپ نے بلاگ کا عنوان اور بلاگ ایڈریس یعنی URL بنانا ہے جس سے لوگ آپ کی سائٹ / بلاگ تک رسائی حاصل کرسکیں۔
blogger3sm9.png
 
اگر آپ کو لگے کہ میں نے جلدی جلدی میں چالو کام کیا ہے :grin: تو بتادیں یا کوئی مشکل درپیش ہو تو بیان کی جاسکتی ہے۔ یہاں کئی ماہرین ہیں جو حل پیش کرسکتے ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عمار، کیا تم بلاگسپاٹ‌کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہو؟
 
عمار میاں ابھی تو آپ نے احباب کو اس کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں بتایا ہی نہیں۔
یہ کام تو آپ ماہرین کا ہے نا۔۔۔

شکریہ عمار، کیا تم بلاگسپاٹ‌کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہو؟

نہیں۔۔۔ :grin: دراصل اس بارے میں میری معلومات کچھ خاص نہیں ہیں۔ اس لیے اردو کسٹمائزیشن کا سبق آپ ہی دیدیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
عمار، بہت اچھا کام ہے اور بہت اچھا سلسلہ ہے!

اور سب اساتذہ سے اور بالخصوص برادرم نبیل سے استدعا ہے کہ اپنے بلاگ کو اردو آہنگ اور اردو قالب دینے، جو کہ ہر اردو بلاگر کی دلی تمنا اور مطمعِ نظر ہے، کے اہم ترین موضوع پر ضرور بالضرور لکھیں تا کہ ہم جیسے طفلانِ مکتب کا بھی اردو بلاگنگ کے "اسکول" میں دل لگے :)
 

الف عین

لائبریرین
شروع میں بلاگسپاٹ پر "سمت" بلاگ بھی تھا۔ اس کو کسٹمائز کرنے میں جہانزیب نے میری مدد کی تھی۔ میرے خیال میں وہی ٹیوٹوریل بھی لکھ سکیں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
اس ہفتہ کو انشااللہ لکھ دوں گا ۔ لیکن ابھی بلاگ اسپاٹ‌ میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل کی بجائے ایکس ایم ایل زبان کا استعمال ہے ۔ چاہیں‌ تو دونوں میں‌ سے کسی بھی کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ مجھے خود دوبارہ سے بلاگرز میں استعمال ہونے والے ٹیگز کا دوبارہ سے جائزہ لینا پڑے گا ۔
 

جہانزیب

محفلین
ویسے آغاز کے طور پر بلاگرز کے دستیاب سانچوں میں ہی اردو خط کرنا مشکل نہیں‌ ہونا چاہیے ۔یہ دو تحاریر بلاگرز کے کسی بھی سانچہ کو اردو میں بدلنے میں‌ معاون ہو سکتی ہیں‌ ۔ پہلی اور دوسری ۔ فرق صرف یہ ہے کہ بلاگرز کے سانچوں‌ میں یہ علیحدہ علیحدہ فائل کی بجائے ایک ہی فائل ہوتی ہے ۔ویب پیڈ‌ کو بلاگر میں‌ چسپاں‌ کرنے کے لئے ہدایات اس دھاگے میں موجود ہیں ۔
 

سعود الحسن

محفلین
شکریہ عمار اور خاص کر جہانزیب آپ کی ہدایات کافی کارآمد ہیں، میں نے تو ان پر عمل کرکے اور کچھ تکے لگا کر اپنا اردو بلاگ عکس بلاگ سپاٹ پر نہ صرف اردو میں بنا لیا بلکہ ظاہری شکل صورت میں بھی کافی کچھ اپنی مرضی کی تبدیلیاں کی ہیں جو بہت آسان ثابت ہوا، اب مسلہ صرف اردو ویب پیڈ کا ہے ، اگر کچھ ہدایات مل جایئں تو بہت سوں کا بھلا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ذیل کے ربط پر ایک بلاگ تشکیل دیا ہے جہاں بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کے تجربات کیے جا سکیں گے:

http://urdubloggertemplates.blogspot.com

میں ابھی ایک ٹیمپلیٹ کو کسٹمائز کر رہا تھا لیکن مصروفیت اور ناسازی طبع کے باعث اس کام کو فی الحال آگے نہیں بڑھا سکتا ہوں۔ اگر کسی کو یہ ٹیمپلیٹ چاہیے تو یہاں بتا دیں۔
 
عمار بھائی بلاگ تو بن گیا اب دنیا کو کیسے پتہ چلے گا اس کا:grin: ۔۔۔پلیز اس کی پرموشن کہ بارے میں بھی کچھ بتائیں:)

سارہ! بلاگ تو بن گیا نا۔۔۔ اب لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنے کے کچھ طریقے ہیں :)
1۔ دوسروں کے بلاگز پر جاکر تبصرہ کریں۔ وہاں تبصرہ کرتے ہوئے جب آپ اپنے بلاگ کا لنک دیں گی ویب سائٹ کے خانے میں تو یوں دوسروں کو بھی آپ کے بلاگ کا پتا چلے گا۔ نہ صرف اس بلاگر کو بلکہ اس بلاگ پر آنے والے دوسرے قارئین کو بھی۔
2۔ بلاگ ایگریگیٹر پر اپنا بلاگ رجسٹر کروایا جائے۔ جیسے اردو سیارہ اور وینس۔ یہاں رجسٹر ہوئے بلاگز پر شائع ہونے والی ہر نئی تحریر کا اقتباس یہاں آجاتا ہے۔ بلاگز دیکھنے والے انہی سائٹس کو دیکھتے رہتے ہیں اور یہیں سے ہر بلاگ سے باخبر رہتے ہیں۔ اردو سیارہ کی پالیسی تھوڑی سخت ہے کہ آپ کے بلاگ کو دو ماہ کا عرصہ ہوچکا ہو۔۔۔ تاہم اردو وینس پر بہ آسانی رجسٹر ہوا جاسکتا ہے۔ میں نے وینس والے صاحب سے کہہ دیا ہے، وہ آپ کے بلاگ کا ربط شامل کردیں گے۔ :)
 
سارہ! بلاگ تو بن گیا نا۔۔۔ اب لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنے کے کچھ طریقے ہیں :)
1۔ دوسروں کے بلاگز پر جاکر تبصرہ کریں۔ وہاں تبصرہ کرتے ہوئے جب آپ اپنے بلاگ کا لنک دیں گی ویب سائٹ کے خانے میں تو یوں دوسروں کو بھی آپ کے بلاگ کا پتا چلے گا۔ نہ صرف اس بلاگر کو بلکہ اس بلاگ پر آنے والے دوسرے قارئین کو بھی۔
2۔ بلاگ ایگریگیٹر پر اپنا بلاگ رجسٹر کروایا جائے۔ جیسے اردو سیارہ اور وینس۔ یہاں رجسٹر ہوئے بلاگز پر شائع ہونے والی ہر نئی تحریر کا اقتباس یہاں آجاتا ہے۔ بلاگز دیکھنے والے انہی سائٹس کو دیکھتے رہتے ہیں اور یہیں سے ہر بلاگ سے باخبر رہتے ہیں۔ اردو سیارہ کی پالیسی تھوڑی سخت ہے کہ آپ کے بلاگ کو دو ماہ کا عرصہ ہوچکا ہو۔۔۔ تاہم اردو وینس پر بہ آسانی رجسٹر ہوا جاسکتا ہے۔ میں نے وینس والے صاحب سے کہہ دیا ہے، وہ آپ کے بلاگ کا ربط شامل کردیں گے۔ :)
عمار بھائی بہت بہت شکریہ:) اتنی تفصیل سے رہنمائی کرنا کا ۔۔۔آئندہ بھی کوئی مسلہ ہوا تو آپ کو زحًمت دوں گی۔۔۔۔۔
بلاگنگ کہ بارے میں‌میری معلومات بہت کم ہیں:blush: مگر اب بڑھتی جارہی ہیں:grin:
بہت شکریہ :)
 
عمار بھائی ،وینس پر میرے بلاگ کا لنک نظر آرہا ہے مگر ایک مسلہ ہے کہ میں نے ایک ہی اکا ونٹ‌میں دو بلاگ بن لیے تھے
وہ لنک پہلے والے کا ہے اور میں یہ لنک دینا چاہتی ہوں:
http://sarapakistan.blogspot.com
اس کے لیے کیا پہلے والا بلاگ ڈیلیٹ‌ کر دوں؟؟
 
Top