قاصر بغیر اس کے اب آرام بھی نہیں آتا ۔ غلام محمد قاصر

فاتح نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 9, 2012

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بغیر اس کے اب آرام بھی نہیں آتا
    وہ شخص جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا

    اسی کی شکل مجھے چاند میں نظر آئے
    وہ ماہ رخ جو لبِ بام بھی نہیں آتا

    کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
    مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

    بٹھا دیا مجھے دریا کے اس کنارے پر
    جدھر حبابِ تہی جام بھی نہیں آتا

    چرا کے خواب وہ آنکھوں کو رہن رکھتا ہے
    اور اس کے سر کوئی الزام بھی نہیں آتا
    غلام محمد قاصرؔ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 6
  2. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,649
    موڈ:
    Lurking
    خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,631
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بٹھا دیا مجھے دریا کے اس کنارے پر
    جدھر حبابِ تہی جام بھی نہیں آتا
    بہت عمدہ، بہت ہی خوب ۔

    غلام محمد قاصر صاحب کی خوب غزل یہاں پیش کرنے پر داد قبول کیجئے

    قاصر صاحب کو مصرعوں میں ربط خوب اور اشعار میں خیال آفرینی پر کمال حاصل تھا
    پروین شاکر کی طرح ان کی جدائی کو بھی ،اردو ادب کا ایک بڑا نقصان قرار دیا گیا
    اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، کیا ہی خوب لکھتے تھے
    تشکّر
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
    مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
    واہ، بہت عمدہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جی یہی شعر حاصلِ غزل ہے۔۔۔ :)
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ
     
  10. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بجا کہتے ہیں آپ۔
    بہت شکریہ برادرم
     
  11. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ بیحد خوبصورت غزل ہے ۔
    آپکی ذوق لطیف اور حسن انتخاب عالیہ کی داد نہ دینا ظلم ہے .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ بہت خوبصورت انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    محترمہ یہ کسی عالیہ غالیہ کا نہیں بلکہ ہمارا انتہائی ذاتی انتخاب ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ
     
  16. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    حد ہے ! ہم نے تعریف آپ کے انتخاب کی ہی فرمائی ہے نہ کہ کسی عالیہ کی...اتنے اچھے نام کا حلیہ ہی بگاڑ دیا آپ نے ..کچھ خیال تو کیا ہوتا اب جن کا یہ نام ہو گا ان کے دل پر کیا کیا قیامت بیت جائے گی .:battingeyelashes:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
  17. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,649
    موڈ:
    Lurking
    عالیہ غالیہ کہ چھالیہ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    چھالیہ بھی تو غالیہ (بمعنی خوشبودار) ہوتی ہے مثلاً رسیلی تو یہ ان عالیہ کا ذکر ہے جو غالیہ چھالیہ کھاتی ہیں۔ :laughing:
     
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکر ہے محفل میں کوئی عالیہ نہیں ورنہ پہنچ جانا تھا انھوں نے یہاں :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    جی جی شکر ادا کیجیے ہمارا کہ ہم نے آپکی توجہ اس جانب مبذول کرائی ورنہ کچھ بھی ہو سکتا تھا:heehee:پھر سب محفل والے ڈھونڈتے رہ جاتے کہ آخر فاتح صاحب کدھر گے آگے تو اپ سمجھ ہی گے ہوں گے:battingeyelashes:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر