بریکنگ نیوز

تعبیر

محفلین
کل تک دوسروں کی خبریں پڑھتے تھے اور آج میں خود ایک خبر بن گئی :eek: :eek: :eek:

شمشاد جی آپ نے تو میری بےستی خراب کر دی :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ کیسی ہیں آپ ؟

ایک بات ، جویریہ آپ کچھ وقت نکال سکتی ہیں ۔ اس کھیل کو کچھ آسان بنانے کا ارادہ ہے اگر آپ وقت نکال سکیں تو ایسا کرنا ممکن ہے ۔ شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ کیسی ہیں آپ ؟

ایک بات ، جویریہ آپ کچھ وقت نکال سکتی ہیں ۔ اس کھیل کو کچھ آسان بنانے کا ارادہ ہے اگر آپ وقت نکال سکیں تو ایسا کرنا ممکن ہے ۔ شکریہ

وعلیکم السلام۔ میں ٹھیک ہ آپ کی مصروفیت ختم ہوگئی کہ نہیں۔
آپ حکم کریں۔ وقت نکال لوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ جویریہ ، آج آخری دن تھا کل سے فرصت ہی فرصت ہے ۔ میں اتنے سب دن گن گن کے گذارے :)

اور حکم نہیں بس درخواست ہے آپ سے۔ دراصل اعجاز اختر انکل بھی اس کھیل میں شامل ہیں اور انھوں نے ایک شاندار آفر دی ہے کہ تمام صفحات کی تیسری پروف ریڈنگ کریں گے ۔ میرے ذہن میں یہ ہے کہ اگر آپ اعجاز انکل کی طرح دوسری پروف ریڈنگ کر لیں تو پھر ٹیم اراکین صرف صفحہ تحریر کریں اور اس صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ کریں ۔ اس طرح وہ تمام ٹیمیں جو اس کھیل میں شامل ہیں وہ بہتر طور پر کھیل میں شامل ہو سکیں گی ۔ اور دوسری جانب ہم متعلقہ متن کی پروف ریڈنگ کے معیار کو بھی حاصل کر سکیں گے ۔
 

جیہ

لائبریرین
پروف ریڈنگ۔ نو پرابلم۔ بس یہ بتائیں کہ کس کتاب کی پروف ریڈنگ کروں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ ، جن صفحات کی پہلی پروف ریڈنگ ہوچکی ہے / ہوتی جائے گی میں آپ کو ان صفحات کی نشاندہی کرتی رہوں گی ۔

یہاں پر ہر صفحہ کا اسکین متن موجود ہے الگ الگ دھاگے میں ۔ آپ پروف ریڈنگ کے لیے یہاں سے بھی مدد لے سکتی ہیں ۔ اگر آپ کو مکمل فائلز الگ سے چاہییں تو بتائیں میں آپ کو ایمیل کر دیتی ہوں ۔
 

جیہ

لائبریرین
شگفتہ پلیز مجھے مکمل فائلز الگ سے جی میل والے ایڈریس پر میل کردیں، اس سے مجھے کافی آسانی ہوگی
 
Top