بریکنگ نیوز

ماوراء

محفلین
پچھلا بریکنگ نیوز کا تھریڈ شگفتہ نے کھولا تھا۔ ان دنوں الیکشن کی گہما گہمی تھی اور پل پل میں تازہ خبریں ملتی تھیں۔ اس لیے سہولت کے لیے شگفتہ نے تھریڈ کھول دیا کہ ممبرز کو خبریں ادھر ادھر سے لینے کے بجائے اس نیوز چینل سے مل جائیں۔ اور وہ دھاگہ بہت چلا اور اب اس کے سو صفحات ہونے پر شمشاد بھائی نے اسے مقفل کر دیا ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ محفل کی کوئی گرما گرم خبر آپ دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں تو فوراً سے پہلے اس تھریڈ میں آ کر مطلع کریں۔ اس سے بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
آج کی تازہ خبر۔۔۔۔۔!!

آج محفل کے ایک کونے میں خرم بھائی کی ایک جھلک دیکھی گئی ہے۔

اس سے پہلے وہ آخری بار یکم مئی 2007 کو "سوال گندم جواب چنا" میں دیکھے گئے تھے۔ تحقیقات جاری ہیں کہ آخر وہ اتنا عرصہ کہاں گم رہے۔​
 

ماوراء

محفلین
متوجہ ہوں۔۔۔!!


اعلانِ گمشدگی



ایک 24 سالہ بچی یا شاید 42 سالہ بچی۔۔۔
رنگ: فئیر اینڈ لولی۔۔۔
قد: درمیانہ۔۔۔

سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھی، ہاتھ میں اس کے ٹیڈی بئیر (چھوٹا سا بھالو)، بال بکھرے ہوئے۔۔۔
تین، چار دن پہلے گھر (محفل) سے باہر کھیلنے کو نکلی، لیکن واپس نہ آئی۔

اگر کسی کو ملے تو براہِ کرم اطلاع کریں۔ یا اگر زینب خود پڑھیں تو واپس گھر لوٹ آؤ بیٹا۔ ہم نے تمھیں جائیداد سے عاق نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واپس آ جاؤ۔۔واپس آ جاؤ۔۔:leaving:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


تفصیلات کے مطابق :



محفل پر ایک نئے (نئی ؟) رکن بنام زندہ کی آمد ہوچکی ہے ۔ آپ نے خود کو اپنے تئیں زندہ بتایا ہے !
آپ سے پہلے محفل پر جو تمام اراکین جمع ہیں نہیں معلوم کس زمرے میں آئیں گے ۔۔۔ کچھ تشویش سی ہو چلی ہے : )
 

تیشہ

محفلین
منڈے کو میں ' ڈنمارک جارہی ہوں اک ضروری کام سے ۔
Dancing_Doll.gif

واپسی فرائیڈے کو ہوگی ۔

بچوں کے پاس نانی ہیں ناں ، ۔۔۔۔ ۔

اور (
zzzbbbbnnnn.gif
مجھے پتا ہے بھابھی اور شمشاد ص کو فٹا فٹ معلوم ہوجانا ہے کہ کیوں اور کس لئیے ۔ ؟
zzzbbbbnnnn.gif


Dancing_Doll.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



اُردو محفل کے پورٹل پر ہر نئے / نئی رکن کو خوش آمدید لکھا ہوتا ہے ۔ آج کی تحریر :


ہم اپنے جدید ممبر, خالو خلیفہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔


اردو محفل کو اکلوتے خالو کی آمد مبارک ہو !



ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق آپ پہلی ہستی ہیں جو خلیفہ ہونے کے ساتھ ساتھ خالو بھی ہیں ۔ بریکنگ نیوز چینل کے مطابق اس سے پہلے محفل میں خلیفہ تو بہتات میں پائے گئے ہیں خالو البتہ کوئی نہیں تھا ۔ ۔ ۔




 
Top