بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
محب علوی نے کہا:
کچھ لوگوں کے خیال ناقص‌میں اگر محفل کو چھوڑنے کا اعلان کیا جائے تو شاید اس سے ان کی قدر و منزلت میں اضافہ اور درجات بلند ہوتے ہیں اور لوگوں انہیں روکنے کے لیے مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں ، کچھ کا یہ بھی خیال رہا ہے کہ ان کے جانے کی خبر سن کر شاید کچھ لوگ بن باس لے لیں اور کم سے کم نیٹ کی دنیا سے کنارہ کش ہو کر روزمرہ کی دنیا کے جوگی تو بن ہی جائیں گے۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے خیال میں اگر وہ جانے کا اعلان کریں گے تو محفل پر سناٹیں اور وحشتیں چھا جائیں گی ، ہر طرف ویرانی و بیابانی ہوگی حتی کہ ہرا رنگ ٹیکسٹ باکس سے بھی غائب ہوجائےگا اور محفل ایک مکمل صحرا کا نقشہ پیش کرے گی جس میں کہیں کوئی نخلستان نہ ہوگا۔ الغرض جو جتنا خوش گمان اور خوش فہم ہے وہ اتنے ہی سنہرے اور دلفریب خواب دیکھتا ہے اور ساتھ میں اپنی روانگی کا دھماکہ خیز اعلان بھی کر دیتا ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ دنوں بعد چپ چاپ واپسی ہو جاتی ہے :wink: :wink:

قدید بھیا دیکھنا کہیں تمہاری ہی تو بات نہیں ہو رہی دھوکے سے؟
 

الف عین

لائبریرین
بات واپس عید کی طرف۔
اس بار عید الفطر کی طرح نہیں ہوا ہے کہ تین تین عیدیں منائ جائیں۔ یہاں ہندوستان میں بھی شاید سبھی جگہ یکم جنوری کو ہی عید ہوگی۔ ناگپور میں تیسا چاند ہوا تو حیدر آباد میں انتیسا۔ اور حساب برابر ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ ناگپور میں عید ایک دن پہلے ہوئ تھی حیدر آباد سے۔
 
قدیر احمد نے کہا:
محب علوی نے کہا:
یہ تھا قصہ مختصر کچھ لوگوں کے روٹھنے ، لاتعلقی کے اعلانات اور روانگی کا ، اب تم جی بھر کر حظ اٹھا لو ویسے بیچ بیچ میں غضب کے الفاظ استعمال کر جاتے ہو ، یقین نہیں آتا کہ ابھی صرف عنفوان شباب میں ہی ہو :wink:
یہ بات تو نہیں ہے جو آپ نے بتائی ہے ۔ مجھے تو معلوم ہوا کہ کسی محترمہ نے شاید کسی محترم کی بات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ بس تفصیل معلوم نہ ہوسکی ۔
باقی رہی غضب کے الفاظ کی بات ۔ تو جناب یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ ورنہ میں کہیں کہیں ادب کے الفاظ بھی کہہ جاتا ہوں ۔

اصل میں میں ذرا آگے سے کہانی بتا گیا ورنہ ہوا یہ تھا کہ برا سی کو لگا ، غصہ کسی نے کیا اور اس غصہ کا جواب کسی اور نے دیا المختصر مدعی سست اور گواہ چست والا معاملہ ہے باقی آگے کا حال احوال تو میں نے سنا ہی دیا۔ سنا تو ہوگا کہ کچھ لوگوں کو لڑے بنا چین نہیں آتا تو کچھ اس قسم کا ہی قصہ تھا۔ :lol:

ویسے جیسے کبھی کبھی غضب کے الفاظ‌ کہتے ہو ویسے ہی ادب کے بھی کہہ جاتے ہو مگر کبھی کبھی :lol:
 
لو بھئی قدیر ایک اور خبر بھی آگئی کہ برابر نہ تم نہ میں۔

اب کچھ کہو بھی کہ منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھ گئے ہو گھنے کہیں کے :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بریکنگ نیوز چینل فنی خرابی کے لئے معذرت خواہ ہے ۔ خبر اس طرح سے ہے :)



رابطہ آفیسرڈیجیٹل لائبریری متحرک :)



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



کیا آپ گُم ہونا چاہتے ہیں ؟؟ :)



فوری بُکنگ کروانے کے لئے رجوع کیجئے
پہلی فرصت میں

باجو سے

اور باجو سے پہلے

بڑے بھیا سے !!


coming soon

only on

بریکنگ نیوز چینل۔۔۔


 

تیشہ

محفلین
:lol: :lol:


بکنگُ نہ کروانے کی صورت میں شامت میری آتی ہے ۔ سزا مجھے ملتی ہے کہ باجو سے رجوع کیا جائے ۔ :D کسی کے گمنے کی سزا مجھے بگھتنی پڑتی ہے نا ۔

:lol:
 

آنکھ

محفلین
85619so4jb.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top