زیک

مسافر
3 جنوری

چونکہ اس سفرنامے میں بوریت سرایت کر رہی ہے لہذا یہ اس روداد کا آخری دن ہو گا۔

صبح ناشتے کے بعد چیک آؤٹ کیا اور اپنے بیگ ہوٹل والوں کے حوالے کئے۔ ہوٹل کے پاس دن بھر کے لئے بیگ چھوڑنا کافی عام بات ہے اور کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔ پاکستان میں ابھی شاید یہ رواج نہیں۔ ہم نے تو ٹریکنگ پر جاتے ہوئے کئی دنوں کے لئے بھی سامان چھوڑا ہے۔
 

زیک

مسافر
آج ہمارا کیوی دیکھنے کا ارادہ تھا کہ نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔ لہذا ہم کیوی برڈ لائف پارک پہنچے۔

وہاں چار کیوی پائے جاتے ہیں۔ کیوی رات کا پرندہ ہے۔ یہاں ان کے ہٹس میں دن کے وقت مکمل اندھیرا کیا ہوا تھا۔ کچھ دیر میں اندھیرے میں دیکھنے کے قابل ہوئے تو دو کیوی نظر آئے۔ ایک کے کھانے کا وقت تھا تو پارک کا سٹاف اندر کچھ جگہوں پر کھانا ڈال رہا تھا۔

چونکہ گھپ اندھیرا تھا لہذا تصویر لینے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

بہرحال وہاں کچھ اور مقامی پرندے تھے جن کی تصاویر پوسٹ کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
چونکہ گھپ اندھیرا تھا لہذا تصویر لینے کا کوئی موقع نہیں ملا۔
تصویر لیتے تو کچھ ایسی تصویر آ ہی جاتی۔
middle-east-quiz-10-638.jpg
 
Top