زیک

مسافر

یاز

محفلین
بہت عمدہ جناب۔ زبردست
اس خاموش فلم میں ہمیں لگا کہ آپ نے کوچ نما کوتوال سے کافی مذاکرات کئے، لیکن اس نے مان کر نہ دیا اور کودتے ہی بنی۔

ایک منٹ 54 سیکنڈ پہ چند فریمز کے لئے دکھائی دینے والا کھٹولا کیا چیز تھی؟
 
یاز

محفلین
اور اگر کیمروں کا ٹائم sync نہ ہو؟
سورٹنگ سورٹنگ ہوتی ہے جی۔ یعنی سورٹنگ تو ہو ہی جائے گی (چاہے غلط ہی ہو)۔
ویسے اگر کیمرے sync ہوں بھی تو میرے خیال میں عام کیمرے اور کمپیوٹر کے تصویری سوفٹ ویئر وغیرہ کا لیسٹ کاؤنٹ ایک سیکنڈ ہوتا ہے اور ٹائم سٹیمپ بھی سیکنڈ سے کم پہ نہیں ہوتی تو ایسی فاسٹ فارورڈ چھلانگ کی تصاویر کی قرار واقعی سورٹنگ ہو ہی نہ پائے۔
 
زیک

مسافر
کچھ کچھ مشابہت تو ضرور ہے۔
اگر ایک آدھ اوور باؤلنگ بھی کرا دکھائیں تو مزید شہادتیں میسر آ سکتی ہیں۔
وٹا باؤلنگ کرتا تھا میں۔ اب کا پتا نہیں کہ بہت سال ہوئے کرکٹ کھیلے۔
باؤلنگ کے ہجے تبدیل ہونے چاہئیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے باؤلا ہوا جائے
 
زیک

مسافر
بہت عمدہ جناب۔ زبردست
شکریہ
اس خاموش فلم میں ہمیں لگا کہ آپ نے کوچ نما کوتوال سے کافی مذاکرات کئے، لیکن اس نے مان کر نہ دیا اور کودتے ہی بنی۔
اس گفتگو پر بیٹی اور بیوی نے میرا بہت مذاق اڑایا تھا۔ میں اس سے پوچھ رہا تھا کہ دوڑ کر چھلانگ لگانا ضروری ہے یا اور بھی طریقے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ اسے آسان سمجھتے ہیں لیکن آپ جیسے چاہیں چھلانگ لگا سکتے ہیں۔ کنارے سے چھلانگ، دوڑ کر، یا الٹی چھلانگ وغیرہ وغیرہ
ایک منٹ 54 سیکنڈ پہ چند فریمز کے لئے دکھائی دینے والا کھٹولا کیا چیز تھی؟
گنڈولا یا کیبل کار جو نیچے شہر سے اس پہاڑی پر لاتی ہے۔
 
زیک

مسافر
سورٹنگ سورٹنگ ہوتی ہے جی۔ یعنی سورٹنگ تو ہو ہی جائے گی (چاہے غلط ہی ہو)۔
ویسے اگر کیمرے sync ہوں بھی تو میرے خیال میں عام کیمرے اور کمپیوٹر کے تصویری سوفٹ ویئر وغیرہ کا لیسٹ کاؤنٹ ایک سیکنڈ ہوتا ہے اور ٹائم سٹیمپ بھی سیکنڈ سے کم پہ نہیں ہوتی تو ایسی فاسٹ فارورڈ چھلانگ کی تصاویر کی قرار واقعی سورٹنگ ہو ہی نہ پائے۔
بالکل صحیح، شدید متفق وغیرہ
 
زیک

مسافر
بنجی جمپنگ کے بعد لیٹ لنچ کیا کہ جمپ سے پہلے کھانا اچھا آئیڈیا نہ تھا۔

جھیل کا ایک اور منظر
 
Top