برادرم محمداحمد پائتھون پروگرامنگ زمرے کے نئے مدیر

نیرنگ خیال

لائبریرین
مسکرائے تو ہیں ناں۔۔ ہی ہی ہی ہی
تو پھر کب تک آئے گی سپیشل سفلی ٹاسک فورس؟
میں کچھ کھانے پینے کا انتظام بھی کر لوں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اپنے لیے:D
آپ دونوں ہر جگہ ہی گپ بازی لگا لیتے ہو۔ یہاں مبارک باد دی جائے صرف :cautious:
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے تو میں ایک دفعہ محمداحمد کا باقاعدہ شکریہ ایک پوسٹ کے ذریعے کر چکا ہوں اور وہ قطعاً بھی احمد کی شکریہ پوسٹ کے جواب میں نہیں تھی :) مگر ایک دفعہ پھر اس پوسٹ سے احمد کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس کی لگن ، خلوص اور استقامت سے پائتھون کورس جاری و ساری ہے۔

کورس شروع ہونے کے بعد بہت دفعہ یہ بات میرے دل میں آئی کہ محمداحمد کو بھی مدیر ہونا چاہیے کیونکہ اس زمرے میں ادارت کی تقریبا ساری درخواستوں کا روئے سخن میری ہی طرف ہوتا تھا اور احمد ہی کی جانب سے ہوتا تھا اور اس لیے ہوتا تھا کہ وہ کوئی پوسٹ کرنے کے بعد اس میں تدوین کا اختیار کھو بیٹھتا تھا یا ایسی تبدیلیاں درکار ہوتی تھیں جن کا تعلق براہ راست مدیر کے اختیارات سے ہوتا تھا۔ شکر ہے میری سفارش سے پہلے ہی اس چیز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے از خود یہ قدم اٹھا لیا گیا اور مجھے ایک جائز سفارش سے بچا لیا گیا ۔ :)

میری خوشی کا اندازہ صرف اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ اب میں بھی تواتر سے احمد سے مراسلوں کو حذف اور ادھر ادھر کرنے کا کہہ سکوں گا (میرا اشارہ جن اراکین کی طرف ہے احمد سمیت وہ اراکین بھی بخوبی سمجھ رہے ہوں گے :p

اس دعا کے ساتھ کہ اب یہ پائتھون کی ذمہ داری سنبھالنے کا سفر انشاءللہ جاری رہے گا اور مستقبل میں ہم ایک اور رکن کو اسی زمرے میں اسی قسم کی مبارکباد دے رہے ہوں گے۔ :)

آپ کو کیا کہوں ! آپ ہی کی وجہ سے "یہ دن" دیکھنا پڑ رہے ہیں ہمیں۔ :)

تفنن برطرف! بہت بہت شکریہ کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ آپ اسمِ بامسمیٰ ہیں بالکل ویسے ہی جیسا کہ ہم نے کلاس میں فنکشن کا نام رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ اُمید ہے آپ کی سرپرستی رہی تو کچھ نہ کچھ سیکھ ہی جائیں گے ہم بھی۔۔۔۔! :)
 

مقدس

لائبریرین
آپ کو کیا کہوں ! آپ ہی کی وجہ سے "یہ دن" دیکھنا پڑ رہے ہیں ہمیں۔ :)

تفنن برطرف! بہت بہت شکریہ کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ آپ اسمِ بامسمیٰ ہیں بالکل ویسے ہی جیسا کہ ہم نے کلاس میں فنکشن کا نام رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ اُمید ہے آپ کی سرپرستی رہی تو کچھ نہ کچھ سیکھ ہی جائیں گے ہم بھی۔۔۔ ۔! :)

یہ اسم باسمی کیا ہوتا ہے بھیا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ اسم باسمی کیا ہوتا ہے بھیا
وہ اسم جو "باسی" مطلب "spoil" ہو جائے، اس میں ایک "میم" کا اضافہ کیا جاتا ہے کہ رسمِ دنیا بھی ہے اور دستور بھی ہے، اس وہ "اسمِ باسی" کی بجائے "اسمِ باسمی" بن جاتا ہے، یہ ایسے ہی ہے جیسے باسمتی چاول ہوتے ہیں۔
 
Top