تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif


سوری ساجد ص ، ۔۔ بھلے میں جتنا بھی لڑ لوں آپ سے ۔۔ سنادوں آپکو ۔ ۔۔ مگر ہیں تو میرے کمالیہ کے ہی ۔ تو بس صرف اسی جگہ اسی اپنے شہر کو لے کر سوری ، ۔ ۔

مجھے غصہ نہ دلایا کریں اور اپنا بلڈ پریشر خوامخواہ ہائی نا کریں ، ۔۔
مجھے نفرت ہے شدید ہے اور میں جب بھی کوئی ایسی بات ہوگی اظہار کرتی ہوں بلکل ایسے جیسے آپ جذباتی ہیں اور بھڑک اٹھتے ہیں ۔

سوری ، ۔ ۔ ۔



سلام جناب ، ۔۔ اک چھوٹی سی درخواست اک اور ۔ ۔۔ افِ یو ڈونٹ مائنڈ ۔ ۔ :( آپ جہاں میری کسی سے بات ہورہی ہو وہاں انٹرفئر نہ کریں ۔۔ مجھے اک تو جذباتی لوگوں سے کوفت ہوتی ہے ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ نہ مجھ میں برداشت ہے نا ہی آپ میں ۔ ۔ اور آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں ۔۔ اور میری باتوں سے لازمی آپ کا بلڈپریشر ہائی ہونا ہی ہونا ہے کہ سچ کڑوا ہوتا ہے ، ۔ ۔۔
اس لئیے کیا یہ بہتر نہیں جب کسی سے میری رپلائی چل رہی ہو تو آپ بیچ میں مت آئیے۔ میں تو آپ کی ہر بات ہر پوسٹ اور ہر بات میں انٹرفیئر کرنے نہیں آتی ۔ :confused: میں چند سلیکیڈ لوگوں سے بات چیت رکھتی ہوں جن میں چند مرد لوگ بھی ہیں جنکی میں عزت کرتی ہوں اور احترام بھی اور محبت بھی ۔ ۔۔
سو جن سے میں بات نا کروں وہ مجھ سے کرنے کی نا کریں ۔۔ ۔
ٹھیک ہے نا ؟ :rolleyes: نا آپکو ذہنی ٹینشن ہوگی نہ مجھے ۔ ۔
شکریہ بہت ۔ ۔۔ اپنا خیال رکھئیے گا ۔ ۔ ،
:)
 

ساجد

محفلین
جی ، محترمہ ،
بہت بہتر ۔ اب آپ "آزاد" ہیں کچھ بھی کہہ سکتی ہیں۔
میرے اس فیصلے کی وجہ بہت سادہ سی ہے کہ میں محفل کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا۔ میں ان سب دوستوں کا ممنون ہوں کہ جنہوں نے اس بحث کے دوران میری رہنمائی فرمائی۔
اب آپ سے گزارش ہے کہ اس بحث کو بند کر دیں کیوں کہ فاتح بھائی کے بیچ میں پڑ کر معاملہ ختم کرنے کے بعد آپ نے یہ پوسٹ ایڈٹ کی ہے جو بجائے خود بات بڑھانے کے زمرے میں آتی ہے بہر حال جب معاملہ ختم کرنا ہی ٹھہرا تو میں ہی ہار مان لیتا ہوں۔
امید کرتا ہوں کہ اب آپ اس مردے کو زندہ کرنے سے باز رہیں گی۔
اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ (آمین)۔
 

Dilkash

محفلین
السلام علیکم یا حبیبی ۔۔روزے کیسے جا رہے رے ہیں ؟؟؟
بھی میرے تو الحمداللہ ٹھیک جارہے ہیں۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ زندگی کے تمام لمحات خوشیوں کے ساتھ گزرے۔
امین۔

بچوں کا کیا حال ہے۔؟برخوردا ر پاکستان جاکر تنگ تو نہیں ہو رہا ہے؟
اللہ سلامت رکھے۔
 

ساجد

محفلین
السلام علیکم یا حبیبی ۔۔روزے کیسے جا رہے رے ہیں ؟؟؟
بھی میرے تو الحمداللہ ٹھیک جارہے ہیں۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ زندگی کے تمام لمحات خوشیوں کے ساتھ گزرے۔
امین۔

بچوں کا کیا حال ہے۔؟برخوردا ر پاکستان جاکر تنگ تو نہیں ہو رہا ہے؟
اللہ سلامت رکھے۔
وعلیکم السلام ،
زہے نصیب آج تو فیروز خاں صاحب جلوہ افروز ہیں۔
فیروز بھائی ، اللہ کا بہت بہت فضل اور آپ کی دعائیں ہیں ۔ بالکل خیریت سے ہوں ۔
جناب ، برخوردار پاکستان جا کر بہت خوش ہے ۔ ہر روز اس سے بات ہوتی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے اس نے سکول جوائن کر لیا تھا۔
یہاں تو روزے کا پتہ بھی نہیں چلتا البتہ اگلے سال لگ پتہ جائے گا جب (انشاءاللہ) ماہ رمضان پاکستان میں گزرے گا۔
آپ کہئیے مدینہ پاک میں حاضری دینے کا کب ارادہ ہے؟​
 

Dilkash

محفلین
برادر محترم۔۔اللہ پاک کا شکر ہے۔۔۔سب ٹھیک جا رھا ہے۔۔روزے اگلے سال تع چوڑو 9-10 سال تک گرمی میں رہیں گے اگر اللہ نے عمر عنایت کی تو یہ بھی دیکھیں گے۔

مدینے والے کی بلاوے کا انتظار ہے۔۔جب حکم ہو حا ضر ہو جایئں گے۔۔اب تو اگلے سال ہی تک معاملہ جائیگا کیونکہ بڑی عید کی بعد ہی اجازت ہوگی۔تب اگر زندگی رہی تو شیاطین کچھ اور ضروری کام ہمارے سامنے رکھیں گے۔۔اللہ معاف کریں۔
اور سناؤ ادبی دوستوں کا کیا حال ہے۔؟
 

ساجد

محفلین
فیروز بھائی ،
آپ نیت کریں آنے کی تو بس آ ہی جائیں گے۔
حضور ، کون سے شیاطین کا ذکر فرما رہے ہیں آپ۔:confused:
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی
انس کو کہاں پر داخل کرایا ہے اور آپ سنائیں رمضان کیسا جا رہا ہے​
عبید بھائی ،
انس کا داخلہ لاہور کے ایک سکول میں اس کے یہاں سے جانے سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔
یہاں تو 24 گھنٹے ائر کنڈیشنر میں رہتے ہیں تو رمضان کا پتہ بھی نہیں چلتا۔ ویسے بھی سعودیہ میں رمضان کے مہینے میں دن کے وقت کاروبار زندگی کم ہی چلتا ہے ۔ رات میں اتنی رونق ہوتی ہے کہ دن کا سماں گزرتا ہے۔​
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، الیکشن میں تو دوسرے ممالک سے بھی آ جاتے ہیں۔ ان کو کون سا کوئی ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ;)
 

ساجد

محفلین
صاحبِ عالم لگتا ہے آپ کی مصروفیات کچھ بڑھ گئی ہیں جو محفل میں کم کم آ رہے ہیں۔
اجی حضور ، بندہ تو روزانہ اردو محفل کے دربار میں حاضری دیتا ہے
ہم یہاں مابدولت بن کر تشریف لائے تھے لیکن اس محفل کے اراکین کے خلوص اور محبت نے ہمیں خرید لیا ہے اور ہم اتنے پیارے دوستوں کے دوست ہیں ، مابدولت کو ہم نے دفن کر دیا۔ اب تو جس دن یہاں نہ حاضری لگوائیں تو محسوس ہوتا ہے کہ آج کچھ کھو گیا ہے۔
آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں کہ اتنے سارے احباب سے مغز کھپائی کے بعد بھی آپ تازہ دم اور بشاش رہتے ہیں ورنہ ہمارا تو یہ حال ہے کہ ایک کالم ہی لکھ لیں تو اگلے چوبیس گھنٹوں کے لئیے کمپیوٹر سے کُٹی کر لیتے ہیں۔ آپ کی محبتوں کا تو کیا کہنا کہ ادھر کوئی رکن غائب ہوا ادھر آپ نے "سرچ وارنٹ" نکال دئیے اور اب تو باقاعدہ ایک دھاگہ تشکیل دیا ہے تا کہ "لوٹ کے بدھو گھر کو" آئیں۔
اور خبر گرم ہے کہ آپ نے ایک تھانہ بھی قائم کر دیا ہے تا کہ "امن و امان کے مسائل" پر قابو پایا جا سکے۔ شاید پیغامات نظر انداز کرنے کا آپشن آپ کے تھانے کی رپورٹ پر ہی داخل کیا گیا ہے۔ یعنی آپ کے تھانے نے ایک کام کیا وہ بھی بے ڈھنگا۔ جان کی امن پاؤں تو عرض کروں کہ جب "نظر اندازیاں" ہی کرنی ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ "تیر اندازیاں " کی جائیں اور پہلا تیر ٹھیک نشانے کے ساتھ اپنے کمپیوٹر پر مارنا چاہئیے ؛ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔:grin:
چھوڑئیے حضرت ، اب اجازت چاہوں گا۔ لوگ اپنے وزن کو کنٹرول کرتے ہیں اور بندہ آج کل لفظی ڈائٹنگ پر عمل پیرا ہے۔ وہ کیا ہے کہ میرے کچھ الفاظ اتنے موٹے ہو گئے تھے کہ چند قارئین ان کے بوجھ تلے آ کر چیخ و پکار پر اتر آئے تھے ۔:grin:
اب سارے لوگ آپ کی طرح سے مضبوط اعصاب کے مالک تو نہیں ہیں نا کچھ بہت نازک مزاج بھی ہوتے ہیں اس لئیے "قہر درویش بر جان درویش" پر عمل کرتے ہوئے ہم نے خود پر "سنسر" کی پابندیاں عائد کر لی ہیں۔
ایک بار پھر آپ سب لوگوں کی محبتوں کا بہت بہت بہت بہت شکریہ۔
جب بھی موقع ملا تو آپ لوگوں کی سماع خراشی سے گریز ہرگز نہیں کروں گا اب تو "نظر انداز " اور " نامنظور" ہونے کی سہولت بھی میسر آ گئی ہے۔:)
والسلام علیکم و رحمۃاللہ ،
ساجد
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا مندرجہ بالا سارے کا سارا کچا چٹھہ نامنظور کیا جاتا ہے۔ اور درخواست ہی ہے کہ پہلے کی طرح پھر سے فعال ہو جائیے۔
 
بڑے بھیا! آپ کی غیر موجودگی میں بھائی ہونے کے ناطے چونکہ ہم صاحبِ عالم مابدولت کے منصب پر جلوہ افروز ہوئے اس لیے اس حیثیت سے آپ کے لیے فرمان جاری کیا جارہا ہے کہ چلیں، جلدی سے یہ منصب دوبارہ سے سنبھالیں۔۔۔۔۔۔ غیر حاضری کی نا تو بسسسسسسسسسسسسس۔۔۔۔۔۔۔۔۔! ;)
 

ملنگ بابا

محفلین
خالی جگہ پر کریں؟
دیکھیے دوستوں اس بندے کو غائب نہ ہونے دینا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ )٥(
اس بندے نے اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت میں محفل کو ستانے کی جسارت کی۔ )٥(
 

ساجد

محفلین
ساتھیو ،
ابھی تھوڑی دیر میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئیے مکہ شریف روانہ ہو رہا ہوں۔ انشاءاللہ ،بشرطِ زندگی، اتوار کے دن آپ سب سے ملاقات ہو گی۔
آپ سب دوستوں اور اپنے پیارے پاکستان کے لئیے اللہ سبحانہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کروں گا۔ آپ بھی اپنی دعاؤں میں ناچیز کو یاد رکھئیے۔
والسلام علیکم و رحمۃاللہ ،
ساجد
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو بحفاظت لے جائے، عمرے کی سعادت حاصل کریں، اللہ قبول فرمائے اور بخیریت واپسی ہو۔
 

زینب

محفلین
عبید بھائی ،
انس کا داخلہ لاہور کے ایک سکول میں اس کے یہاں سے جانے سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔
یہاں تو 24 گھنٹے ائر کنڈیشنر میں رہتے ہیں تو رمضان کا پتہ بھی نہیں چلتا۔ ویسے بھی سعودیہ میں رمضان کے مہینے میں دن کے وقت کاروبار زندگی کم ہی چلتا ہے ۔ رات میں اتنی رونق ہوتی ہے کہ دن کا سماں گزرتا ہے۔​


بھائی میں نے تو سنا تھا کے سعودیہ میں پاکستانی سکو لوں کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔۔۔۔اور بہت اچھے اچھے سکول ہیں سعودیہ میں پھر آپ نے اپنے بیٹے کو پاکستان کیوں بھیجا۔۔۔۔۔۔۔جب کے اپ خود سعودیہ میں ہیں۔۔۔
fscکروا کے ہی بھیجتے نا۔۔۔۔۔۔
 
Top