تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے پاکستان میں صدر کے الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے " مابدولت " نے اسے الیکشن لڑنے کے لیے بھیجا ہو گا۔;)
 
فاتح

لائبریرین
عمار ،
آج کل آپ سیاست دان بننے کے خواب کیوں دیکھ رہے ہو؟:)
ہمارے گاؤں والے گھر میں ایک چوہا دان ہوتا تھا جو بڑی سیاست سے چوہے کو پکڑ لیتا تھا۔ پھر ہمارے رشتے کے چچا کو پان کھانے کی عادت نے جکڑا تو وہ ایک اگال دان خرید لائے۔ چھوٹے بھائی کو اپنے کمرے کی خونصورتی کا خیال آیا تو وہ گُل دان لے آیا۔
ہر "دان" کا کچھ نہ کچھ فائدہ اور استعمال ہے لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ آج کل کے "سیاست دان" کس مقصد کے لئیے ہوتے ہیں۔ (کُوڑ) جھوٹ اتنا بولتے ہیں کہ مجھے تو کُوڑا دان کے بھی بڑے بھائی معلوم ہوتے ہیں۔:grin:

ساجد بھائی، یہاں میری چھوٹی سی عقل میں ایک بات آئی ہے۔
دان کا لاحقہ لگنے کے بعد لفظ جگہ یا مقام کے معنی دیتا ہے جیس پان دان، اگال دان، گل دان، نمک دان، اور یہی حال سیاست دان کا ہے۔ سیاست دان اس برتن (پنجابی کا لفظ بھانڈا زیادہ ٹھیک لگتا ہے;)) کا نام ہے جس میں سیاست چھپا کر رکھی جاتی ہے اور باقی "دانوں" کی طرح سیاست دان بھی اندر کچھ اور باہر کچھ ہوتے ہیں۔ اگال دان کی طرح باہر سے نہایت دیدہ زیب اور منقش اور اندر۔۔۔ آخ تھو
 
تیشہ

محفلین
وہ کیا ہے پاکستان میں صدر کے الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے " مابدولت " نے اسے الیکشن لڑنے کے لیے بھیجا ہو گا۔;)

zzzbbbbnnnn.gif
 
شمشاد

لائبریرین
آئیندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب دے رہے ہوں گے کیونکہ صدر کا الیکشن بالکل سر پر ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی، یہاں میری چھوٹی سی عقل میں ایک بات آئی ہے۔
دان کا لاحقہ لگنے کے بعد لفظ جگہ یا مقام کے معنی دیتا ہے جیس پان دان، اگال دان، گل دان، نمک دان، اور یہی حال سیاست دان کا ہے۔ سیاست دان اس برتن (پنجابی کا لفظ بھانڈا زیادہ ٹھیک لگتا ہے;)) کا نام ہے جس میں سیاست چھپا کر رکھی جاتی ہے اور باقی "دانوں" کی طرح سیاست دان بھی اندر کچھ اور باہر کچھ ہوتے ہیں۔ اگال دان کی طرح باہر سے نہایت دیدہ زیب اور منقش اور اندر۔۔۔ آخ تھو
لو کر لو گل ،
فاتح بھائی اپنی عقل کو "چھوٹی سی عقل" کہہ رہے ہیں۔ حال آنکہ بھینس بھی ان کی عقل کے سامنے بہت چھوٹی چیز نظر آتی ہے:grin:
فاتح بھائی میں تو کہتا ہوں پنجابی کے لفظ "بھانڈا" کا آخری الف ہٹا دیا جائے تو اس مخلوق کی تعریف کا حق ادا کرنے میں زیادہ آسانی رہے گی:grin:
 
ساجد

محفلین
لگتا ہے مابدولت تو تخلیے میں چلے گئے۔:grin:
جی نہیں حضور ،
ہم تخلئیے میں نہیں تھے۔ یہ ہمارا حاسب آلی کچھ دنوں سے سِکھ ہو گیا ہے۔ یعنی رات کے 12 بجے سے لے کر صبح کے 3 بجے تک اردو محفل کا پیج کھولنے سے انکار کر دیتا ہے۔;)
 
فاتح

لائبریرین
لو کر لو گل ،
فاتح بھائی اپنی عقل کو "چھوٹی سی عقل" کہہ رہے ہیں۔ حال آنکہ بھینس بھی ان کی عقل کے سامنے بہت چھوٹی چیز نظر آتی ہے:grin:
فاتح بھائی میں تو کہتا ہوں پنجابی کے لفظ "بھانڈا" کا آخری الف ہٹا دیا جائے تو اس مخلوق کی تعریف کا حق ادا کرنے میں زیادہ آسانی رہے گی:grin:

یہاں آپ سے کتابت کی غلطی ہو گئی۔ شاید آپ نے لکھنا یہ تھا کہ بھینس بھی میری عقل کے سامنے کم موٹی نظر آتی ہے۔:grin:
 
نہیں جناب ،
آپ کون سا پنجاب کے "گھبرو پتر" ہیں کہ آپ کی عقل اتنی موٹی ہو:grin:
حضور ذہانت و فطانت میں تو ہم پنجابی ، کراچی والوں کے مرید ہیں ۔ اور کراچی والے ایک "چورن فروش" کو پیر مانتے ہیں۔:grin:
 
پیرِ من خس است
جی ہاں پیر فرتوت جس کے بد کرتوت چھپانے کو کافی عرصہ مریدان نے پیر بھُچڑی مشہور کیے رکھا;)۔

خبردار! "بھائی" کی چورن فروشی ان کی محنت سے محبت اور عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔:grin:
 
پیر من خس است
فاتح بھائی ، حاضر جوابی میں آپ کا بھی جواب نہیں:)
 
نہیں جناب ،
آپ کون سا پنجاب کے "گھبرو پتر" ہیں کہ آپ کی عقل اتنی موٹی ہو:grin:
حضور ذہانت و فطانت میں تو ہم پنجابی ، کراچی والوں کے مرید ہیں ۔ اور کراچی والے ایک "چورن فروش" کو پیر مانتے ہیں۔:grin:

بڑے بھائی! یہ "چورن فروش" کو آپ کراچی والوں سے منسوب نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔ وہ کسی پاگل خانے سے بھاگا ہوا شخص لگتا ہے۔۔۔! :grin:
 
چھوٹے بھائی ،
اللہ نہ کرے کہ کراچی والے اس چورن فروش سے منسوب کئیے جائیں۔ وہ تو ایک گھُن ہے جو کراچی کو لگ گیا اور اس شہرِ قائد کی روشنیوں اور امن کو کھا گیا۔
میری خالہ جان رہتی ہیں ٹنڈو آدم میں ، ان کا ایک بیٹا بھی کبھی انہی پیر صاحب کا مرید ہوا کرتا تھا ۔ پیر صاحب کے لئیے "نذرانے" اکٹھے کرنے سے انکار کی بناء پر "مریدوں" نے اپنے ہی پیر بھائی کا وہ حشر کیا کہ اب وہ پکا پکا "مرتد" ہو چکا ہے۔ :grin:
 
ساجد بھائی! بس یوں سمجھیں کہ بچت ہی ہو گئی ورنہ اگر میرے نمبر بھی اتنے کم آئے ہوتے کہ یونیورسٹی میں داخلہ ملنا نا ممکن ہوتا تو آج میں بھی کسی تنظیم کا بانی ہوتا بالکل پیر صاحب کی طرح;)۔ یہ پڑھیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کراچی جو ایک غریب پرور شہر تھا اس کو کسی کی ایسی نظر لگی کہ دوبارہ یہ اس حالت میں واپس آ ہی نہیں سکتا۔
 
Top