باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسم محمد

محفلین
کل کچن میں کچھ تبدیلیاں کیں۔ چولہے کے اوپر سے مائیکروویو اوون اتارا اور وہاں رینج ہڈ لگایا جو ہوا گھر سے باہر پھینکتا ہے۔ پھر مائیکروویو اپنے اوون کے ساتھ کیبینٹ میں انسٹال کیا
اچھا کیا ویسے بھی گرمیاں آ رہی ہیں
 

شمشاد خان

محفلین
صاحب پردیس چھوٹی عمر میں ہی بہت کچھ سیکھا دیتا ہے۔
اپنے گھر میں جو بندہ اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتا، پردیس ان کی آکڑ ایسے نکالتا ہے کہ بالکل تیر کی طرح سیدھا ہو جاتا ہے کیونکہ پردیس میں ہر کام خود ہی کرنا ہوتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اپنے گھر میں جو بندہ اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتا، پردیس ان کی آکڑ ایسے نکالتا ہے کہ بالکل تیر کی طرح سیدھا ہو جاتا ہے کیونکہ پردیس میں ہر کام خود ہی کرنا ہوتا ہے۔
یہ بات سو فیصد درست ہے۔ ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ اپنے ملک سے باہر دیسی کھانوں کی طلب سست اور کاہل ترین مردوں کو بھی بہترین شیف بنا دیتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے لال لوبیا جسے راجماں بھی کہا جاتا ہے، پکایا تھا، ساتھ میں سلاد اور پودینے کی چٹنی بھی بنائی تھی۔
کل شام میں نے بھی سفید لوبیا بنایا تھا۔ ساتھ دہی میں پودینے کی چٹنی شامل کر کے رائتہ بنایا تھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
ماسی کے چھٹی کرنے کے بعد جب سارا کام خود کرنا پڑ رہا ہے تو گھر کی خاص طور پہ باورچی خانہ کی صورت بہتر ہو رہی ہے۔
 

شمشاد خان

محفلین
میں نے تو آج ایک چکن سینڈوچ بنا کر چائے کے ساتھ نوش کیا ہے۔
ثلاجے میں مچھلی پڑی ہوئی ہے، رات میں اس پر تجربہ کیا جائے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
آج املی والا پروگرام ملتوی کر دیا۔ باورچی خانہ کا سارا سامان باہر نکال کے رکھ دیا ہے۔ کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد کل دھلائی ہو گی۔ پھر باورچی خانہ ترتیب دیاجائے گا۔
آج میں نے تین سالن بنا لیے تاکہ کل کام کم ہو جائے لیکن اس کی امید کم ہی ہے۔:)
آج ایک سٹور کی آدھی صفائی بھی کی ہے اور کچھ گرم کپڑے رکھ کے کمفرٹرز نکالے ہیں۔
مصروف ترین دن۔
 
Top