باباجی

محفلین
یعنی آپ فلسفہ اور اس جیسی دیگر اجناس کو کوڑے پر محمول کرتے ہیں۔۔۔ ۔ :shock:

بات یہ ہے جب ایک ہی جگہ پر بہت سی چیزیں جمع ہوں
تو یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کب کونسی چیز نکالی جائے
اور غلط موقع یا غلط وقت پر نکالی گئی چیز کا اثر کیا پوری چیز ہی بیکار جاتی ہے
اور اتنی چیزوں میں کام کی چیز نکالنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کوڑے کے ڈھیر میں سے رفوگری کے لیئے سُوئی تلاش کررہے ہیں
لہٰذا جب آپ کو سُوئی کی ضرورت ہے تو باقی چیزیں کوڑے کا ڈھیر ہی ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بات یہ ہے جب ایک ہی جگہ پر بہت سی چیزیں جمع ہوں
تو یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کب کونسی چیز نکالی جائے
اور غلط موقع یا غلط وقت پر نکالی گئی چیز کا اثر کیا پوری چیز ہی بیکار جاتی ہے
اور اتنی چیزوں میں کام کی چیز نکالنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کوڑے کے ڈھیر میں سے رفوگری کے لیئے سُوئی تلاش کررہے ہیں
لہٰذا جب آپ کو سُوئی کی ضرورت ہے تو باقی چیزیں کوڑے کا ڈھیر ہی ہیں

زبردست۔۔۔ :)
 

تلمیذ

لائبریرین
میرے لئے اچنبھے کا باعث ہے کہ آپ محفل پر صرف ایک سال سے ہیں۔ اور اتنے مختصر عرصے میں اتنی ان پٹ قابل تحسین ہے۔
آپ کی تحریریں کافی دلچسپ ہوتی ہیں اور احباب محفل انہیں بے حد شوق سے پڑھتے ہیں جس کا ثبوت جوابات کی تعداد ہے۔ اعدادو شمار محترم زبیر صاحب نے دے دئیے ہیں۔ گذارش ہے کہ پنجابی کی طرف توجہ میں ذرا اضافہ کریں۔
دعاہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی سے رکھے اور آپ اسی طرح محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔ جزاک اللہ!!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نینی بھیاااااا
پہلے تو یہ بتائیں ناں کہ مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا ۔۔ اب اگر میں اس دھاگے کا مشکل سا نام دیکھ کر سکپ کر دیتی تو پھر۔۔ ایک تو اتنے مشکل نام رکھتے ہیں دھاگوں کہ اندر جانے سے ڈر لگتا ہے:cautious:

اور محفل پر ایک سال ہو گیا !۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے دو تین سال سے آپ یہیں ہیں :)
بہت مبارک ہو بھیا آپ سے بات کرکے کبھی لگا ہی نہیں کہ آپ کوئی نئے ممبر ہیں مجھے تو پرانے (بہت زیادہ پرانے:p )لگتے ہیں :)
 

نایاب

لائبریرین
اردو محفل تو ہے اک ایسا چمن ۔۔۔ محترم خیال بھائی ۔۔۔۔۔ جہاں ہمہ قسم " طیوران علم " کھلی آزاد مجلسیں سجا کر اپنی اپنی بولیوں اور اپنے اپنے راگوں سے حاضرین محفل کو مست و بیخود کرتے ہیں ۔ اور ہنستے کھیلتے علم کو پھیلاتے ہیں ۔اور وقت مقررہ پر کسی بہانے اڑ جاتے ہیں ۔۔۔۔ مگر ان کی بولیاں سدا چہکتی رہتی ہیں محفل میں ۔۔۔۔
ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔ دائم آباد رہے گی یہ محفل اردو ۔۔۔۔۔ ہم نہ ہوں گے مگر ہماری باتیں زندہ ہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا کرے سدا مہکتی چہکتی شادوآباد رہے یہ محفل اردو آمین
 
سوچ رہا ہوں کہ ذولقی کے لئے کیا لکھوں اسقدر خوبصورت الفاظ میں محفل پر گزرے سال کا احوال پڑھ کر لطف آ گیا :)
ایک سال میں سیمابی رفتار کا یہ عالم ہے تو آگے چل کر کیا کیا قیامتیں ڈھائیں گے
شاد و آباد رہیں
 

بھلکڑ

لائبریرین
ارے واہ نینی بھیا ایک سال کے ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔​
ویسے اگر بچہ تیز ہو تو ایک سال بعد کھڑا ہونا شروع ہو جاتا ۔۔۔۔۔ لیکن آپ نے تو محفل میں یوں قدم جما ئے ہیں کہ اب دوسرے سب بھاگیں گے ۔۔۔۔۔آپ کہیں نہیں جانے والے۔۔۔۔​
عنوان پڑھ کہ میں نے سوچا لو جی پتہ نہیں کیسی اوٹ پٹانگ تحریر لکھ ڈالی اب ہم سے داد طلب کر رہا ہے ۔۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔:grin:
مبارک ہو بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
بہت خوب بھائی۔
ایک سال میں خاصا دنگا مچا لیا آپ نے۔۔ یہ بات واقعی لائقِ ستائش ہے۔ اس طرح اول الذکر کو مچاتے رہیے۔
دو دن بعد ہمارا بھی سال پورا ہو جائے گا۔ پھر ہم بھی اب سوچتے ہیں کچھ اوچھا کر دیں! :)
 

ماہا عطا

محفلین
واؤوووووو ایک سال ہوگیا۔۔۔بہہت بہت مبارک ہو۔۔۔نیرنگ بھیا۔۔۔ایک سال میں اتنی ساری باتیں :D میں تو سمجھی تھی دو تین سال تو ہو ہی گئے ہوں گےے۔۔۔۔۔
ویسے محفل پر آنے کے بعد یہ تو کنفرم ہو گیا ہے کے بھیا لوگ تو بہت بولتے ہیں۔۔۔۔:p
 

ماہا عطا

محفلین
نیرنگ بھیا لفظوں کا استعمال خوب کیا۔۔۔۔:)
بہت اچھا لگا پڑھ کے آپ کے محفل پر آمد کے بارے میں۔۔۔۔۔:battingeyelashes:
خدا آپ کو لمبی خوشیوں بھری زندی عطا کریں۔۔۔۔
اور آپ محفل پر اسی طرح مسکراہٹیں بکھرتے رہیں۔۔۔آمین۔۔۔
 
Top