مبارکباد بابا جی ہوئے چار ہزاری!

بابا جی آپ کو چار ہزاری منصب مبارک ہو۔ کل ہی آپ کی عطا کردہ ایک عدد ریٹنگ سے ہم نے یہ نوٹ کیا کہ چار ہزار پیغامات مکمل ہوئے، تاہم یہ سنگ میل عبور کرنے میں آپ نے جو ساڑھے تیرہ برس لگائے اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ آپ تولتے زیادہ ہیں اور بولتے کم۔ محفل کے آخری ایام میں آتے رہیے اور بولتے بھی رہیے کہ یہی رنگ تو یہاں کا حسن ہیں۔

اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھیں اور آپ کے راستے کی ہر مشکل کو آسانی میں بدل دیں، کر ہر میدان فتح! (آمین ثم آمین)
 
سیما علی

لائبریرین

بہت خوب تو جناب کو چار ہزاری کی دلی مبارکباد ۔ جیتے رہیے بہت ساری دعائیں ۔
 
Top