مبارکباد بابا جانی کو سالگرہ مبارک ہو

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاء اللہ سے ہمارے بابا جانی ( الف عین ) آج 63 سال کے ہو گے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے آمین۔​
4758_1071807478695_188519_n.jpg
پیارے بابا جانی سالگرہ مبارک ہو
 
الف عین

لائبریرین
خرم شہزاد خرم، بہت شکریہ۔
اب خیال آیا کہ یہ یہ عمر وہی ہے جب رسول اللہ ﷺ نے انتقال کیا تھا، یہ مرنے کی سنت عمر ہے!!!
عاشو بیٹا، اتنا بڑا کیک میں اکیلا تو کھا نہیں سکتا، تم بھی لو!!
شکریہ محمد وارث۔ مبارکباد کا۔
پہلے تو میں سرنامہ دیکھ کر ہی چونک گیا کہ میری سالگرہ محفل کا سنہری اصول کیسے ہو گئی؟ یہ سعود ابن سعید میاں کا کارنامہ ہو گا!!! بہر حال اس کے لئے بھی مشکور ہوں، لیکن سنجیدگی سے میرا خیال یہ ہے کہ اس بینر کو ہٹا ہی لیا جائے، ورنہ یہ بھی محفل کا سنہری اصول بن جائے گا کہ ہر رکن کی سالگرہ کو سرنامہ کا حصہ بنایا جائے۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی کی سالگرہ تو ہوتی ہی ہے۔
 
عائشہ عزیز

:)
بابا جانی یہ سرنامہ صرف اس کو ہی نظر آتا ہے جس کی سالگرہ ہو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خرم شہزاد خرم، بہت شکریہ۔
اب خیال آیا کہ یہ یہ عمر وہی ہے جب رسول اللہ ﷺ نے انتقال کیا تھا، یہ مرنے کی سنت عمر ہے!!!

اعجاز صاحب، اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو رسول اکرم ﷺ کی 63 برس عمر قمری لحاظ سے تھی، شمسی لحاظ سے یہ عمر 61 سال اور 3 ماہ کے لگ بھگ بنتی ہے، سو آپ اس عمر سے تو پہلے ہی گزر چکے اور ہم سب کی خواہش بھی تو یہی ہے کہ آپ یہ سنت پوری نہ کریں :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد خرم، بہت شکریہ۔
اب خیال آیا کہ یہ یہ عمر وہی ہے جب رسول اللہ ﷺ نے انتقال کیا تھا، یہ مرنے کی سنت عمر ہے!!!
عاشو بیٹا، اتنا بڑا کیک میں اکیلا تو کھا نہیں سکتا، تم بھی لو!!
شکریہ محمد وارث۔ مبارکباد کا۔
پہلے تو میں سرنامہ دیکھ کر ہی چونک گیا کہ میری سالگرہ محفل کا سنہری اصول کیسے ہو گئی؟ یہ سعود ابن سعید میاں کا کارنامہ ہو گا!!! بہر حال اس کے لئے بھی مشکور ہوں، لیکن سنجیدگی سے میرا خیال یہ ہے کہ اس بینر کو ہٹا ہی لیا جائے، ورنہ یہ بھی محفل کا سنہری اصول بن جائے گا کہ ہر رکن کی سالگرہ کو سرنامہ کا حصہ بنایا جائے۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی کی سالگرہ تو ہوتی ہی ہے۔
باباجانی سرنامہ مجھے بھی کہیں نظر نہیں آیا میں نے تو کتاب چہرہ پر آپ کی سالگرہ کا دیکھا تو محفل پر آ گیا اور سالگرہ مبارک کہہ دی۔
 
ماشاء اللہ سے ہمارے بابا جانی ( الف عین ) آج 63 سال کے ہو گے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے آمین۔​
4758_1071807478695_188519_n.jpg
پیارے بابا جانی سالگرہ مبارک ہو
مبارک ہو جناب، اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص کرم فرامائیں۔ آمین۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سالگرہ مبارک ہو اعجاز انکل!
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے اس نئے سال اور آنے والے تمام سالوں میں خوش باش ، صحت مند اور دلی طور پر مطمئن رکھیں۔ آمین
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اردو محفل کو ہمیشہ الف عین صاحب پر ناز رہے گا ۔۔۔ اس خاص دن کی مناسبت سے میری تو یہ دعا ہے کہ اللہ پاک ان کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے ۔۔۔ آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اتنے مہینوں سے انتظار کر رہا تھا اس دھاگے کے کھولنے کا۔
لیکن کوئی بات نہیں۔
اگلی دفعہ میں نے سب سے پہلے استادِ محترم کی سالگرہ کا دھاگہ کھول دینا ہے۔
 
Top