مبارکباد بابا جانی کو سالگرہ مبارک ہو

محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم جناب الف عین صاحب آپ کو تریسٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پہ سلامت رکھے اور آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے۔
آمین
ثم آمین
 

سید زبیر

محفلین
سر ! بہت بہت مبارک ہو اللہ کریم آپ کا سایہ سلامت رکھے اور آپ کے حوصلے و ہمت اسی طرح تروتازہ و جوان رکھے ۔آپ کو دین و دنیا کی سعادتیں عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
 
سالگرہوں کی مبارکباد تو ہم کم ہی دیتے ہیں کیوں کہ دعاؤں میں ہمہ وقت شامل رکھتے ہیں۔۔۔ اس دفعہ ارادہ ہے کہ ہندوستان آئیں تو چاچو سے ایک اور ملاقات کی جائے، ان شاء اللہ! :) :) :)
پہلے تو میں سرنامہ دیکھ کر ہی چونک گیا کہ میری سالگرہ محفل کا سنہری اصول کیسے ہو گئی؟ یہ سعود ابن سعید میاں کا کارنامہ ہو گا!!! بہر حال اس کے لئے بھی مشکور ہوں، لیکن سنجیدگی سے میرا خیال یہ ہے کہ اس بینر کو ہٹا ہی لیا جائے، ورنہ یہ بھی محفل کا سنہری اصول بن جائے گا کہ ہر رکن کی سالگرہ کو سرنامہ کا حصہ بنایا جائے۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی کی سالگرہ تو ہوتی ہی ہے۔
کارنامہ تو ہمارا ہی ہے لیکن۔۔۔
:)
بابا جانی یہ سرنامہ صرف اس کو ہی نظر آتا ہے جس کی سالگرہ ہو۔
 
استاد محترم جناب الف عین ! بہت بہت مبارک ہو اللہ کریم آپ کا سایہ سلامت رکھے اور آپ کے حوصلے و ہمت اسی طرح تروتازہ و جوان رکھے ۔آپ کو دین و دنیا کی سعادتیں عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
سید زبیر بھائی کی دعا ہمیں پسند ئی تو وہی ہم نے بھی اپنی دعا بنالی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو پھر کھولا کیوں نہیں بلال بھائی؟
بس جی واپڈا کی وجہ سے۔
ہر چار پانچ گھنٹوں بعد آدھے گھنٹے کے بجلی بھیجتے ہیں صرف۔
اور صبح جب لائٹ آئی تو میں کالج میں تھا۔
اور اس زمرے میں سب سے پہلے دھاگہ کھولنے ہی آیا تھا مگر خرم بھائی پہلے ہی دھاگہ کھول چکے تھے۔
 

نایاب

لائبریرین
استاد محترم آپ کو سالگرہ پر ڈھیروں دعائیں بھری دلی مبارکباد
اللہ تعالی آپ کو سدا سلامت رکھے اور آپ یونہی اردو کی خدمت کرتے رہیں ۔ آمین
 
خدائے پاک کی رحمت حفاظت ہر طرف سے ہو
مرے استاد دنیا آخرت میں ہر جگہ جگہ تم کو
63 سال کے اب ہوگئے ہو پھر بھی نہ سٹھیائے
خدا تم کو سلامت رکھ کے ہمارے سر پہ دکھلائے
آمین ثم آمین
 

زلفی شاہ

لائبریرین
2qdnyvb.jpg

قابل صد احترام استاد مکرم کو سالگرہ کی مبارکباد قبول ہو۔
 

مہ جبین

محفلین
محتر م و مکرم استادِ گرامی جناب الف عین ( اعجاز انکل ) صاحب کو انکی تریسٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو

اللہ کریم آپکی عمر ، علم اور عمل میں بہت برکتیں عنایت فرمائے اور تادیر آپکے دستِ شفقت کو ہمارے سروں پر سلامت رکھے

بیشک آپ کے دم سے ہی اردو محفل کی برقی لائبریری کی رونق اور آب وتاب ہے
آپکی کئی سالوں کی شبانہ روز اور انتھک محنت نے اسکو ترقی اور عروج سے روشناس کرایا ہے
اور اردو محفل کی تاریخ میں آپکے اس کارنامے کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا

اللہ آپکو صحت تندرستی سلامتی عافیت اور آسانیاں نصیب فرمائے آمین
 

الف عین

لائبریرین
استادِ محترم جناب الف عین صاحب آپ کو تریسٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پہ سلامت رکھے اور آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے۔
آمین
ثم آمین
دعا کرو کہ اگلے سال بھی یہ موقع آئے!!
 
استادِ محترم آپ کو تریسٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔:giftwithabow::redrose::cake:
اللہ تعالی آپ کا سایہ اس محفل اور ہم محفلین پر قائم رکھے۔۔ (آمین)
 
Top