سیما علی

لائبریرین
تیاریا ں سب سے پہلے تو یہ ہونا چاہئے کہ ملک سے ایکدوسرے سے نبرد۔ آزما رہنے کی فضا کو ختم ہونا چاہیے ایسا لگتا ہے کہ روز ہر ایک یہ تیاری کر کے آتا ہے کہ کسطرح کس کو نیچا دکھانا ہے ۔خدارا دیکھیں ملک کو بیرونی سے زیادہ ہر وقت اندرونی خطرہ لاحق ہے ۔۔۔
 
ٹوٹے ہوئے دل میں یہی خواہش ہے بتائیں
مل جائیں سبھی مل کے یہاں ملک بچائیں
کچھ اور نہیں مانگ رہا تم سے یہ پر چم
بس جتنا ہے واجب وہی اتنا ہی کر آئیں
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوٹے ہوئے دل میں یہی خواہش ہے بتائیں
مل جائیں سبھی مل کے یہاں ملک بچائیں
کچھ اور نہیں مانگ رہا تم سے یہ پر چم
بس جتنا ہے واجب وہی اتنا ہی کر آئیں
جلدی سے آمین کہتے ہیں بھیا آپکی اور اپنے نکلی ہوئی ہر آواز پر ۔پاک پروردگار اس کو بچا لے آمین
 
چودہ اگست ۔
کیا کیا یادیں ہیں بچپن کی
حرکتیں تو بہت ہیں لیکن کچھ بیان کرتا ہوں ۔ چودہ اگست والے دن اسکول میں فنکشن ہوا کرتا تھا جس میں سرکاری ور پر بوتل اور آنڈے والا برگر ملا کرتا تھا۔ ہم ان میں بار بار قطار میں لگ کر حصہ لیا کرتے تھے
 
ڈر نے مار رکھا ہے، حالانکہ ڈرنا نہیں چاہیے تھا۔
ڈلت کی زندگی گزارنے پر راضی ہیں ۔ ہر روز بحران دیکھتے ہیں لیکن سدھرنے کے نہیں ۔ صرف سرکاری ملازمین اپنا کام بے تعصب ہو کر ملکی خدمت سمجھ کر ایمانداری سے کرنا شروع کردیں تو اصلاح احوال کا امکان ہوسکتا ہے وگرنہ
وہی ہم ہیں وہی تم ہو وہی محفل وہی منزل
خدا جانے ہمارا کارواں کب تک بھٹکتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
طیب وسیع معنی میں استعمال ھوتا ہے اور مختلف مواقع پر ان موارد کے متناسب اس کے معنی ھوتے ہیں۔طعام طیب، یعنی حلال غذا اور پاک عورت، یعنی، پاک دامن خاتون۔ قرآن مجید میں" الطیبات للطیبین والطیبون للطیبات" کا جملہ اسی معنی میں آیا ہے۔
 
Top