سیما علی

لائبریرین
محبت ہے آپکی بھیا ۔جیتے رہیے 😊

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

 

الف عین

لائبریرین
یہاں اپنی غلطی کی اصلاح کرنے آیا تو معلوم ہوا کہ عاطف نے گنگا کا رخ موڑ کر درست کر دیا ہے جسے الٹا کر دیا تھا میں نے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چائے اور ثمرین لازم و ملزوم ہیں اس لڑی میں ۔۔ہماری بٹیا کہاں مصروف ہیں ۔۔۔
حالات و واقعات سے لگتا ہے کہ جو بھائی بھابھی سے علیشہ بے بی کے خیال رکھنے کے پیسے اینٹھے ہوں گے وہی خرچ کرنے میں لگی ہو گی۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین چائے لاو شام کی
حال آپ لوگوں نے بُرا کردیا گرمی میں بھگا بھگا کے ثمرین کا ۔۔۔شام کی چائے آج ہم بنالیتے ہیں آپ سب کے لئے ۔۔ویسے ہی احسن اقبال صاحب کہتے ہیں؀
قرض کی پیتے تھے’’ٹی‘‘ اور سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
 

سیما علی

لائبریرین
خیر سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا قرض کی صرف چائے پی جارہی ہے ، کیا صرف چائے ہی درآمد کی جارہی ہے ، کثیر زرمبادلہ کے عوض باہر سے تعیشات کی بہت سے چیزیں آتی ہیں۔۔۔ اگر ہمارے ملک کا غریب آدمی اپنی تھکن دور کرنے کیلئے چائے کے ایک کپ کا سہارا لیتا ہے۔۔۔تو اُنکو اس پر بھی اعتراض ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
دوسرے فرماتے ہیں کہ ایک روٹی کے چار ٹکڑے کرلو اور ایک ایک ٹکڑا کھاؤ۔۔۔تف ہے اُنکی ذہنیت پہ کہ غریب صرف روٹی کھاتا ہے وہ بھی چھین لی جائے۔۔
 
Top