گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلئیے یہ بھی اچھا ہو گیا کہ پولیس موجود ہے یہاں۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپکی ۔ بلکہ ہم سب کی۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
خوب نعرہ لگایا ہے پولیس کا بٹیا تم نے ! ۔ لیکن ففٹی ففٹی والے اسمعیل تارا صاحب تو فرمایا کرتے تھے ۔
پولیس کا ہے ڈنڈ ا،کمر آپ کی ۔ اب بولو ۔ :)
حال پولیس کا بہت خراب ہے خاص طور سے کراچی میں ۔۔۔۔اُنکے ڈنڈے بھی بے قصوروں کو پڑتے ہیں اور قصور وار کھُلے پھرتے ہیں !!!!!
 

عظیم

محفلین
ڈاکٹر ہوں یا پولیس والے، یہاں تک کہ پرائیویٹ افسران کا رویہ بھی عوام کے ساتھ اچھا نہیں ہے، اللہ جانے کیا معاملہ ہے، شاید تعلیم کا گھمنڈ ہوتا ہے جو عام آدمی کو انسان نہیں سمجھا جاتا یا شاید بے چارے خود اکتائے ہوئے ہوتے ہیں عوام کے رویوں سے!
 

سیما علی

لائبریرین
ذمہ دار ہیں ہم اپنے رویوں کے !!!!گھمنڈ کسی چیز کا بھی ٹھیک نہیں !!!!اللہ کو بالکل پسند نہیں کہ ہم اپنے رویے سے کسی کی دل آزاری کریں!!!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
رویوں میں شائستگی کا شدید فقدان ہے آج کل ہمارے معاشرے میں۔ اور ستم بالائے ستم کہ یہ معاملہ محض پولیس یا ڈاکٹر تک محدود نہیں ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
شاید میں مان لیتا کہ یہ سچ ہے اگر کھلے آنکھوں بلاوجہ کے تنازعات نہ دیکھتا۔ اب تو عالم یہ ہے کہ اختلافِ رائے تک قابلِ قبول نہیں۔
ضرر پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور تنازعات بھی وہ جس میں نہ اُنھیں کوئی فائدہ ہورہا ہوتا ہے نہ نقصان 🤔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طور ہی ایسے بن گئے ہیں معاشرے کے کہ ہر وقت ایک عجیب سی گھٹن رہتی ہے۔
چلیں چھوڑیں ان دکھڑوں کو۔ اور سنائیں کیا حال ہیں آپ کے ☺️
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہری خوش باش بھیا !!!بس آجکل پیر میں بہت درد ہے فزیو تھراپی بھی کرائی وقتی آرام آجاتا ہے ۔۔پر بس عمر کا تقاضا ہے بھیا اور کچھ نہیں !!!!!
 
Top