م حمزہ

محفلین
جمعہ کا دن ہے اور ہند وپاک میں عاشورہ۔
بڑا ہی برکت والا دن۔ اللہ ہمیں اس دن کے ثواب میں حصہ دار بنائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چپکے سے ماں نے عابدِ بیمار سے کہا
بیٹا گلے لگا لو بہن کو تم ہی ذرا
عابد نے آ کے اُس کو گلے سے لگا لیا
سمجھی وہ بے پدر کہ یہی ہے پدر مرا
تاریک گھر میں شکل نظر گو نہ آتی تھی
عابد کے پاؤں آنکھوں سے رو کر لگاتی تھی

رو کر پکارتی تھی ارے روشنی منگاؤ
بابا کو مرے کانوں کا لوگو ورم دکھاؤ
بانو سے کہتی تھی کہ ادھر آؤ جلد آؤ
بے رحم کے طمانچوں کی رُوداد تم سناؤ
بابا میں صبح کو بھی اگر تم کو پاؤں گی
اپنا لہو بھرا ہوا کُرتا دکھاؤں گی
 
Top