طارق شاہ

محفلین
تمام گھر والوں کو شاید ہماری ذہنی حالت پر شبہ ہو رہا ہوگا ، کہا کسی نے کچھ نہیں اس لئے شک کو تقویت ملتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھوس ثبوت چاہتے ہوں گے ناں۔ شبہ ہونے پر کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے ہوں گے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ذہن صحیح نہ ہو تو آٹھ یا زیادہ مغز سے بھی کام نہیں چلنے کا، چاروں مغز، کِن کِن کے ہیں، کیا کسی کو جانتا ہوں
سنا نہیں کسی کا ایک سے زیادہ بھی مغز ہو ،
شمشاد بھائی ویسے ہمارا یعنی ہم سب کا مغز چائے میں ہی تو پڑا ہُوا ہے کہ اس کے سِوا کچھ سوجھتا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
روانی میں پڑھتے ہوئے آپ غالباً انسانی مغز کے متعلق سوچنے لگے، جبکہ حکیمانہ چاروں مغز یعنی کہ خربوزے کے بیج کی گری، بادام کی گری، اخروٹ کی گری، کچھ ایسے ہی پھلوں کے بیج کی گریاں یا خشک میوہ جات ہوتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
سارے محاورے ایک طرف اور مغز نہ کھائیں ایک طرف، کہ تنبیہ بھی لگے اور مشورہ بھی
کسی نے آپ کا مغز کھایا ہے اگر ہاں تو کتنا ، یعنی کچھ باقی بھی چھوڑا ہے یا نہیں، کیا یہ دوبارہ پروان چڑھتا ہے،
ہمارے پاس تو ہے ہی تھوڑا ، وہ بھی کوئی یا اس میں سے بھی کچھ کھا لے تو
اللّہ ہی الله
 
آخری تدوین:
Top