سید عمران

محفلین
غوث اور قلندر میں کیا فرق ہے؟
فرق یہ ہے کہ غوث تکوینی امور سے متعلق ہوتے ہیں۔۔۔
جبکہ قلندر ان اولیاء اللہ کو کہتے ہیں کہ جن پر اللہ تعالیٰ کی تجلی قرب یعنی محبت کا اتنا ظہور ہوتا ہے کہ ان کا دنیا سے رابطہ برائے نام رہ جاتا ہے اور وہ ہر وقت اللہ کی محبت سے سرشار و مست رہتے ہیں۔۔۔
صمنا رہ قلندر سزد ار بمن نمائی
کہ دراز دور دیدم رہ و رسم پارسائی
اے میرے مرشد اللہ تک پہنچنے کا راستہ عشق و مستی کے ذریعے طے کرادیں ۔ شاید میں مجاہدات کے ذریعے اس راستے کو مشکل سے طے کرپاؤں!!!
 

سید عمران

محفلین
نہیں کہتے ہم یہ کہ دونوں بالکل یکساں ہیں۔۔۔
مگر کثرت ذکر سے اہل اللہ کو جو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اس کے اثرات قریب بیٹھنے والے بھی محسوس کرتے ہیں!!!
 
Top