ابن توقیر

محفلین
رہ رہ کر مجھے زیک بھائی کی فوٹوگرافی کا خیال آرہا ہے۔ویک اینڈ ہے اس لیے امید ہے وہ ہمارے لیے ایک نیا ٹرپ تصویری صورت میں اپ لوڈ کریں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
غتر بود ہو گئیں شمعیں تو اب۔ جب کرنٹ نہیں ہوتا، اب تو تب بھی یاد نہیں آتیں۔ اس وقت بھی ایمرجنسی لائٹ جلا دی جاتی ہے
 

ابن توقیر

محفلین
فضول میں سستی کا حملہ ہے آج۔حالانکہ آج چھوٹے بھائی کی چھٹی ہے کالج سے۔اس لیے میں آگے پیچھے بھاگ سکتا ہوں گھومنے "شومنے" کے لیے مگر دل ہے کہ بستر بستر کررہا ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
قربان جائیں اپنی بھتیجی کے، ابھی ہم سوئے ہی تھے کہ ہمارے کمرے میں آ کے ہمیں جگا دیا اور فرماتی ہیں "پھپھو!! اٹھ جائیں چھبح (صبح) ہو گئی ہے۔" :hurryup:
 

اے خان

محفلین
کاش اتوار کی چھٹی نہ ہوتی تو اس وقت ہم یو نیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں دوستوں کے ساتھ ناشتہ کر رہے ہوتے۔
 

اے خان

محفلین
لیکن کیفے ٹیریا میں دوستوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کا بھی ایک الگ مزا ہوتا ہے۔اگر چہ وہ گھر کے ناشتے کا متبادل نہیں
 
Top