سیما علی

لائبریرین
یارب دراصل رب العا لمین ہے ہم مسلمانوں نے صرف رب المسلمین سمجھ لیا ہے وہ جب چاہے کسی کے دل میں اپنی محبت ایسے پیدا کردیتا ہے کہ بندے کا ادنیٰ عمل بھی بارگاہ میں قبولیت پا لیتا ہے ۔۔مالک ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے مالا مال فرما دے آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
سیما علی

لائبریرین
ایک ہمارے کولیگ ہندو تھے تو ایک صاحب اُن سے بڑی حقارت سے مخاطب ہوتے اور کہتے جاؤ اللہ تو ہمارا ہے تم اپنے بھگوان کے پاس جاؤ ۔ہم ہمیشہ اُکو منع کرتے کہ آپکا یہ تضحک آمیز انداز مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا اور ہم ہمیشہ اُن کی دل آزاری کو اس طرح کم کرتے اور کہتے نہیں ایسا نہیں ہمارا رب ۔
رب العالمین ہے اور وہ آپکا بھی رب ہے تو شاہانی صاحب بہت خوش ہوتے اور کہتے میم آپ کسقدر شفقت سے کہتی ہیں ۔تو ہم اُن کو ہمیشہ بتاتے کے ہمارا مذہب دل آزاری اے سختی سے منع کرتا ہے ۔۔۔
 
بہت ہی ذبردست طریقہ بتادیا آپ نے کسی ہندو کو سمجھانے کا، دل تو ہمارا بھی نہیں کرتا کسی ہندو کے ساتھ بات کرنے کا یا اُس کے ساتھ کھانے پینے کا پر پھر بھی کبھی اِس طرح کسی کو حقارت سے نہیں کہا ۔
 
پر دل کی ہر بات تو مانی نہیں جاتی۔اور حقارت سے کسی سے بھی کچھ نہیں کہنا چاہیے بھیا ۔اللہ پاک نے سخت ناپسند کیا ہے کہ کسی بھی مذہب کے آدمی کو ہم حقارت سے دیکھیں ۔۔۔
 
تربیت کا حصۂ ہے کہ مسلمان غیر مسلموں سے احسن سلوک کریں۔حضرت محمد ﷺ اور ان کے ماننے والے صحابہ ؓ‘ تابعین اور اولیائے اکرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کا حسن سلوک دشمنوں اور جانی دشمنوں تک کیلئے بھی اس قدر عام اور وسیع تھا کہ عقل حیران ہوجاتی ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ٹوٹے نہ دل کسی کا آپ صل اللہ علیہ وسلم کی داتِ پاک کا نصب العین ۔۔ہمارا درود و سلام ہو آپ کی ذاتِ اقدس پر ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
پر دل کی ہر بات تو مانی نہیں جاتی۔اور حقارت سے کسی سے بھی کچھ نہیں کہنا چاہیے بھیا ۔اللہ پاک نے سخت ناپسند کیا ہے کہ کسی بھی مذہب کے آدمی کو ہم حقارت سے دیکھیں ۔۔۔
ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ۔بلکہ اس رویے سے سامنے والے کو گستاخی پہ آمادہ بھی ہم کرتے ہیں ۔ آسیہ(گستاخی کی ملزم/مجرم) کا کیس بھی اگر تفصیل سے پڑھا جائے تو کسی جاہل عورت نے اس کرسچن خاتون کی تحقیر کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے پانی کا گلاس لینے سے انکار کیا تھا جس پہ اس نے زچ ہو کر گستاخانہ جملے کہے تھے ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
حالانکہ بات سمجھنے کی ہے لاؤڈ سپیکر کا مطلب ہے آلہِ مکبر الصوت یعنی آواز بڑھانے والا آلہ اب اس میں چیخنے کی اور چیخنے سے پہلے کھانسنے کی ضرورت کیا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڈھالے گئے ہیں اس طرح، لوگ نظریات میں کہ ان سے باہر سوچ ہی نہیں سکتے۔ اس لیے جہاں کہیں تبدیلی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے تو وہ صرف زبان کی نرمی سے۔
 
Top