گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طبیعت خوش ہوتی ہے دیکھ کر کہ ماشاءاللہ سے دوسری بار گلابوں کے پودے پھولوں سے بھر ے جا رہے ہیں اسی سال میں۔ کاٹ چھانٹ کا یہ فائدہ تو ہوا۔
 
سیما علی

لائبریرین
طبیعت خوش ہوتی ہے دیکھ کر کہ ماشاءاللہ سے دوسری بار گلابوں کے پودے پھولوں سے بھر ے جا رہے ہیں اسی سال میں۔ کاٹ چھانٹ کا یہ فائدہ تو ہوا۔
ظاہری صورت بھی گلابوں کی بہتر جب ہی ہوتی ہے جب اُنکی دیکھ بھال پیار سے لکی جائے ۔اور ہماری بٹیا تو اتنی محبت سے پودوں کی آرائش کرتیں ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظاہری صورت بھی گلابوں کی بہتر جب ہی ہوتی ہے جب اُنکی دیکھ بھال پیار سے لکی جائے ۔اور ہماری بٹیا تو اتنی محبت سے پودوں کی آرائش کرتیں ہیں
عیاں رہی ہے پھولوں سے ہماری محبت ہمیشہ ہی سے۔۔۔اور اب تو بے انتہا ہو چکی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل کے سارے کاموں میں ہی قیینچی کا استعمال ضروری ہے جیسے کہ کپڑے کاٹنے ہو ں تو قینچی، قلمیں کاٹنی ہوں تو قینچی، کاغذ کے پھول بنانے ہوں تو قینچی۔
تبھی تو ہاتھ قینچی ہی کی طرح چلتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
گل کے سارے کاموں میں ہی قیینچی کا استعمال ضروری ہے جیسے کہ کپڑے کاٹنے ہو ں تو قینچی، قلمیں کاٹنی ہوں تو قینچی، کاغذ کے پھول بنانے ہو تو قینچی۔
لیجیے بھلا قینچی سے کوئی تعلق کو تھوڑی کاٹنا ہے ۔کپڑے کاٹنا ہے ۔قلمیں کاٹنا ہے کاغذ کاٹنا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وعدہ ہے حکومت کا ۔۔ کہ عوام کے ساتھ ملکر ڈینگی کا خاتمہ کرے گی۔
کیا ڈینگی مچھروں کے لئے جیل بنا لی گئی ہے
بلکہ حکومت نے ایک نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔ وہ یہ کہ ایک ایک مچھر کو پکڑ کر ایک ایسی ویکسین لگائیں گے جس سے ان کے کاٹے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
یا دوسرا طریقہ ہے۔ ڈینگی کے خلاف ایک زوردار گانا بنایا جائے
 
Top