سید عاطف علی

لائبریرین
ظل الہی اگر چائے کا فرمان جاری کریں تو جلالت قدر میں لمحوں میں حاضر ہو جائے ۔
اور اگر ہم جیسے درخواست کریں تو ثمرین صاحبہ کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
غرّہ چاند رات کو کہتے ہیں !لیکن اُردو محاورات غرّہ ۔بہ معنی غرور و تکبر بھی آتا ہے کہ وہ اپنے خاندان اپنی ملازمت یا اپنی تعلیم و شہرت پر بہت غرور کرتا ہے یا پھر غرہ بتاتا ہے ۔۔
چاند ہوتا ہے تو وہ غرّہ بتا تا ہے مجھے
 
فورا دو باتیں یاد آئیں آپا کی بات سے ۔ ایک اقبال کی نظم غرہ ء شوال۔ اور دوسرا لسان الغیب شیرازی کے یہ اشعار کہ ۔

اے کبکِ خوشخرام کہ خوش می ر وی بناز
غرّہ مشو کہ گربۂ زاہد نماز کرد
فردا کہ پیش گاہِ حقیقت شود پدید
شرمندہ رہروے کہ نظر برمجاز کرد
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عدل کا تو تقاضا یہی ہے کہ فرمان کی حکم عدولی نہ ہو
قبول ہو تو اس سے اختلاف ہے مجھے۔۔۔۔
فرمان کی حکم عدولی نہ کرنا ادب ، محبت اور وفا کا تقاضا ہے ۔ عدل کا تقاضا تو یہ ہے کہ انصاف پر مبنی سزا سنائی جائے اور اس میں ظلم نہ کیا جائے ۔
 
الف عین

لائبریرین
قبول ہو تو اس سے اختلاف ہے مجھے۔۔۔۔
فرمان کی حکم عدولی نہ کرنا ادب ، محبت اور وفا کا تقاضا ہے ۔ عدل کا تقاضا تو یہ ہے کہ انصاف پر مبنی سزا سنائی جائے اور اس میں ظلم نہ کیا جائے ۔
والا جاہی حکم ہو تو سب ظل الہی کے فرمان پر عمل کرتے ہیں عدل ودل بھول بھال کر
 
Top