سید عاطف علی

لائبریرین
ثقہ راویوں کے سچے بیانات پر مبنی ہونی چاہیئے کہانی ۔ پریوں کے جمال کا حق ادا کریں ۔ اور بھوتوں کی ہیبت کے بیان میں کسر نہ چھوڑیں ۔
 

سید عمران

محفلین
حلوہ کھاتے ہوئے جن نے پری کا جلوہ دیکھا تو ہوش و حواس گنوا بیٹھا۔۔۔
پر پری کا ابا برادری سے باہر پری کی شادی نہیں کرے گا۔۔۔
یہاں سے کہانی میں ایک ٹوئسٹ آتا ہے!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حلوہ کھاتے ہوئے جن نے پری کا جلوہ دیکھا تو ہوش و حواس گنوا بیٹھا۔۔۔
پر پری کا ابا برادری سے باہر پری کی شادی نہیں کرے گا۔۔۔
یہاں سے کہانی میں ایک ٹوئسٹ آتا ہے!!!
دل کھول کر اپنی قوت بیان کو انلیش unleash کریں اور پھر لفظوں کی طلسم کاری کا اثر دیکھیں ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈانواں ڈول ہو جائیں اگر آپ کے الفاظ تو نظیر اکبر آبادی کی نظم ٰپری کا سراپا ٰ ایک بار پڑھ لیں ۔ ضرور کسی پری خانے کی دہلیز پر آویزاں ہو گی۔ ہوش نہ اڑ جائیں تو کہیے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
شدت سے منتظر ہیں شہزادے کی کہانی کے ۔۔۔ابھی وقفہ برائے نمازِ جمعہ ہے ۔۔بڑی کہانیاں سنیں شہزادیوں کی اب شہزادے کی کہانی مفتی صاحب کی زبانی

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
Top