فہد مقصود

محفلین
یہ دیکھیے آپکی بہنا ویلی مصروف ہیں۔لیکن ہمیں ویلے پن میں بھی پچھتر کام ہیں۔آج آپکی آپی کو بڑے دن بعد بے تحاشا غصہ آیا۔اور آپ کی بے لوث باتوں کو یاد کرکے فوراَ اپنا فیصلہ بدلا

غلطی نہ ہونے کے باوجود آپ سے معافی مانگی تھی۔ موقف میرا درست نکلا کیونکہ آپ کے دھاگے حذف ہوئے۔
 
فہد مقصود

محفلین
یہ دیکھیے آپکی بہنا ویلی مصروف ہیں۔لیکن ہمیں ویلے پن میں بھی پچھتر کام ہیں۔آج آپکی آپی کو بڑے دن بعد بے تحاشا غصہ آیا۔اور آپ کی بے لوث باتوں کو یاد کرکے فوراَ اپنا فیصلہ بدلا

فرمایا آپ نے تھا آخر میں کہ میں بات جانے دوں اور آپ کو بلاوجہ غصہ آیا۔ یہاں ایک کھیل کے دھاگے میں ایسے ظاہر کرنا کہ آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا بہت افسوس کی بات ہے۔ کیا میں اپنی صفائی میں سب باتیں یہاں لکھوں تو اچھا لگے گا حالانکہ بات ختم ہو گئی تھی؟
 
سیما علی

لائبریرین
قعطناً ہضم نہیں ہوتی اس طرح کی باتیں میرامقصد بالکل ایسے نہیں تھا ۔ ہمیں غصہ تھا چلیں ختم ہوا نہ ہم نے آپکا نام لکھا ۔۔ انسان کو گھر میں بہن بھایئوں پہ بھی غلط اور ٹھیک نہیں ہوتا غصہ آجاتا ہے ۔
 
کیا آپ کا نام لئے بغیر میں محفل پر لکھوں کہ کسی نے مجھ پر کل بلاوجہ غصہ کیا تو آپ کو اچھا لگے گا؟ آپ کچھ بھی کہیں تو درست اور اپنی صفائی میں جواب دینے کا حق استعمال کرنا چاہوں تو آپ فرما رہی ہیں کہ ایسی باتیں ہضم نہیں ہوتی ہیں؟ بہت مایوسی ہوئی اور افسوس ہوا ہے آپ کے رویے پر۔
 
سیما علی

لائبریرین
گرچہ کہنے سے یارو ہوتی ہے پرائی بات ۔اللّہ کرے آپ کو یہ بات سمجھ آجائے۔ ہمارا اپنا انداز ہے لکھ کے ہم تھوڑا سکون میں آگئے لیکن آپکو پسند نہ آیا اب تو آپ کو خوش ہونا چاہیے کہ دھاگے حذف ہوگئے۔
 
میرا کوئی ذاتی عناد آپ سے نہ تھا جو آپ کے دھاگے پر اعتراض کیا۔ جو کیا مذہب کی خاطر کیا۔ مذہبی معاملات میں ایسی چیز کی مشابہت جو غلط سمجھی جاتی ہو درست نہ ہے۔ نہ کوئی میری جیت یا آپ کی ہار تو خوش کیا ہونا؟ صرف یہ کہا کہ موقف درست ہونے کے باوجود آپ کی سنتا رہا۔
والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
چائے پر امر روحانی کی غزل پیش خدمت ہے :

پرتکلف سی ، مہکتی ، وہ سہانی چائے
اب کہاں ھم کو میّسر ہے تمہاری چائے

میں نے چینی کی بھی مقدار بڑھا کر دیکھا
بن ترے لگتی ہے کچھ کڑوی کسیلی چائے

جب تری یاد میں کھو جاتا ہوں بیٹھے بیٹھے
منہ مرا تکتی ہی رہ جائے ، بیچاری چائے

وہ مجھے بُھول گئی، میں نہیں بُھولا اُسکو
ساتھ رہتی ہے شب و روز خیالی چائے

تیرے وعدوں سے بھرے خط بھی دکھانے ہیں تجھے
آج کی شام کو چائے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ضروری چائے !

ایک دن سو کے اُٹھوں میں ، توُ مرے سامنے ہو
کاش ہاتھوں میں لئے ایک پیالی چائے

تھام کے ہاتھ کو، لاتی ہے مجھے پاس ترے
بھاپ اُڑاتی ہوئی ، ٹیبل پہ ، دِوانی چائے

لمس ہاتھوں کا ترے ہے نہ محبّت کا سُرور
راس آئی نہ کبھی مجھ کو پرائی چائے

ڈال کے کپ میں تقاضائے محبت کا اُبال
یاد آتی ہے مجھے تیری سوالی چائے

ہائے کیسے یہ گری مرمریں ہاتھوں پہ ، ام۔ؔر
جھاڑو پیٹی سی ، مرن جوگی ، نگوڑی چائے
 
Top