سیما علی

لائبریرین
کراچی شہر کے متعدد علاقوں میں منگل کو ہونے والی شدید بارش کے بعد اب تک بحالی کا کام نہیں ہو سکا۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گھروں میں لوگ اپنے بال بچوں کو محفوظ کرنے میں مصروف تھے دوسری جانب ان کی زندگی بھر کی کمائی لٹ رہی تھی اور وہ آنسو بہانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے:crying3:
 

سیما علی

لائبریرین
لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی رات گئے کراچی کی چند مشہور شاہراؤں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’سب اچھا‘ کا راگ الاپتے ہوئے نظر آئے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مہوش اعجاز نے سعید غنی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’آپ ان علاقوں میں کیوں نہیں جاتے جو ابھی تک بارش اور گٹر کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
نکاسی آب کا کام اور امدادی سرگرمیاں متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں۔۔۔۔۔
 
Top