سیما علی

لائبریرین
پھر آج حلوا بھی ہے
40lLBsx_d.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوٹنا یہ سلسلہ نہیں چاہیے۔جلد ہی ترکیب بتاتے ہیں۔ہم کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کے آپ پکانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔کھر میں ماحول بہت اچھا رہتا ہوگا اور ہماری بہو خوش رہتی ہونگی۔
 

سیما علی

لائبریرین
چین سے گذر رہی ہے زندگی یہی اُس رب کریم کا صد شکر ہے۔جیتے رہیے بہت ساری دعائیں آپ دونوں کے لیے۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
  • حلم اور بردباری آپکی طبعیت کا خاصہ ہے۔یہ آپکے الفاظ سے جھلکتی ہے۔ اب دیکھیں جھلکتی ٹھیک لکھا ہے۔۔۔۔

  • حلم ہے حکم نہیں
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ڈر سا لگنے لگا تھا "حکم" کی وجہ سے۔ اب علم ہوا کہ وہ تو "حلم" تھا۔ سچ کہا آپ نے آپی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذکر کیوں کر رہے ہیں ڈرنے کا اعجاز بھائی۔ آپ ہمارے استاد، ڈرنا تو ہمیں چاہیے لیکن آپ کی شفقت نے کبھی ایسا محسوس ہی نہیں ہونے دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
رک کیوں گیے میرےلیے بھی قابلِ صد احترام ہیں استادِ محترم اعجاز بھائی آپ کی تشریف آواری باعثِ افتخار ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ژالہ نام آپکو پسند ہے شمشاد صاحب ہمیں تو ایسا لگتا ہے جیسے ژالہ باری ہورہی ہے،جبکہ معنیٰ شگفتگی اور شبنم کے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب ہی ایسے نام پسند ہیں جو بامعنی ہوں اور اگر نام والا یا والی اسم بامسمیٰ بھی ہو تو کیا ہی بات ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
شاید میں تھوڑی مختلف ہوں، کچھ نام تو سننے میں اچھے لگتے ہیں مگر معنی جاننے کے بعد حیرانی ہوتی ہے کہ یہ نا م ماں باپ کیسے رکھ سکتے ہیں۔۔۔۔اپنے بچوں کے
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہی ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں اگر آپ لوگوں کے نام سنیں، تو ہو سکتا ہے آپ کو ہنسی بھی آئے۔ میں ایک صاحب سے ملا تھا، ان کا نام "مرغی خان" تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ضبط کرنا مشکل ہوتا ہے ہنسی بادام خان ہمارا گارڈ آفس میں دوسرا طوفان اور باپ کا نام ذلیل خان شناختی میں لکھا ہوا نام ۔ایک اکاؤنٹ ہولڈر ثواب خان:unsure:
 
Top