ایک غزل اردو محفل میں پہلی بار

محمداحمد

لائبریرین
گو کہ عاصم بھائی اس بزم کے رکن ہے لیکن مغل صاحب نے ایک طرح سے غائبانہ تعارف ہی پیش کیا ہے جبکہ تعارف سے میری مراد اُس جان پہچان سے تھی جس کے سہارے ہم کسی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرتے ہیں۔

رہی بات شاعر اور شاعری میں سے موضوعِ سخن چننے کی تو یہ آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔ میں اور مغل بھائی چونکہ براہِ راست عاصم صاحب سے ملاقات رکھتے ہیں‌ شاید اسی لئے ہمارے تبصرے / پوسٹ آپ کے لئے اچنبھے کا باعث بنے ۔ (لیکن یہ بھی صرف میرا خیال ہے) ۔

آپ کی بات کا جواب میں اب بھی یہی دوں گا کہ شاعر کا اصل تعارف اس کا کلام ہی ہوتا ہے سو اُس پر ہی بات ہونی چاہیے ۔ خاص طور پر اُس وقت جب شاعر سے آپ کا تعارف نیا نیا ہو۔
 
امر شہزاد

محفلین
آپ کی بات کا جواب میں اب بھی یہی دوں گا کہ شاعر کا اصل تعارف اس کا کلام ہی ہوتا ہے سو اُس پر ہی بات ہونی چاہیے ۔ خاص طور پر اُس وقت جب شاعر سے آپ کا تعارف نیا نیا ہو۔

کون سی بات؟

اوہ بھائی میں وہی تعارف پڑھ کے سوچ میں پڑ گیا تھا، کہ غزل بھی اچھی ہے اور شاعر بھی اچھے ہیں میں کس کی تعریف کروں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی آپ نے وضاحت کردی تو میں بھی مخمصہ سے نکل آیا اور یوں بھی ابھی کچھ دیر میں آپ ہمارے محسن ہو جائیں گے سو آپ سے تو ہم یوں بھی کچھ نہیں کہ سکتے ۔

سو اللہ آپ کو خوش رکھے۔ (آمین)

امید ہے کوئی بات آپ کی طبیعت پر بار نہیں ہو گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
غزل کی تعریف کی جائے یا شاعر کی؟

کنفیوز ہوں!:confused:

اجی امر صاحب، آپ کے جملے کے تیور دیکھ کر احمد صاحب کی طرح میں بھی سوچ میں پڑ گیا تھا کہ امر صاحب تو ماشاءاللہ بذاتِ خود تخلیق کار ہیں یہ 'معشوق' و 'عاشق' جدا کیسے ہو گئے :)
 
نوید صادق

محفلین
لیاقت بھائی!!
خوش آمدید۔ آپ کے اشعار بھی دیکھتا آیا ہوں، لاہور میں دوستوں سے آپ کا تذکرہ بھی سنا تھا( خصوصا" برادر سعود عثمانی اور شاہین عباس)، دو بار کراچی آیا لیکن لیکن کسی سے بھی نہ مل سکا کہ حالات ہی کچھ ایسے تھے۔

اہلِ محفل!! لیاقت صاحب کا آنا محفل میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
عاصم صاحب السلام علیکم اور محفل میں خوش آمدید، امید ہیکہ آپکی آمد محفل میں چار چاند لگا دیگی۔
بہت اچھی غزل ہے، امید ہیکہ مزید بھی پڑھنے کو ملتی رہے گی۔ شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
اب ایسے بھی کیا تحفظات کہ پلٹ کر خبر ہی نہ لی۔ آٹھ مہینے ہونے کو ہیں۔

کچھ گھریلو مجبوریاں ۔۔ اہلیہ کی خراب صحت، اور پھر خود ان کی اپنی صحت ان دنوں خراب ہے۔
عاصم بھائی ویسے بھی محفلوں سے گریز فرماتے ہیں ۔۔ احمد اس کے گواہ ہیں۔
 
ایک غزل اردو محفل میں پہلی بار
محترم دوستو !
م۔م۔مغل کے توسط سے مجھے اس بزم کی خبر ہوئی۔۔ اتنا کچھ سن چکا تھا کہ اشتیاق بڑھتا چلا گیا۔۔
سو ۔۔ ایک غزل پیش کرتا ہوں۔
آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
لیاقت علی عاصم
مورخہ 11 دسمبر 2007
01:14 بروز پیر
-------------------------------------------------------------------------------------------------
ریزہ ریزہ ہوئے یوں صبح کے آثار کہ بس
ایسے خوابوں پہ چلائی گئی تلوار کہ بس
شمع کیا، بجھ سا گیا سارا جہانِ آواز
اس قدر زور سے چلّائی شبِ تار کہ بس
کسی زنداں کی ضرورت ہی نہیں پیش آئی
شہر کا شہر ہوا ایسا گرفتار کہ بس
’’خود بخود پہنچے ہے گل گوشہ ءِ دستار کے پاس‘‘
باغباں ایسا بِکا ہے سرِ دربار کہ بس
لوگ اپنے ہی گھروں کو نہیں پہچان سکے
لفظ وہ لکھّے گئے بر سرِ دیوار کہ بس
ہم نے چاہا تھا کہ بے ساختہ پن تم سا ہو
ایسے بیباک ہوئے شہرکے دلدار کہ بس
جیسے مفتوح نہ ہو ، فاتحِ صد عالم ہو
دل نے یوں ڈال دیے عشق میں ہتھیار کہ بس
دیدہ و دل کو رہی پردہءِ غفلت کی تلاش
آگہی نے وہ کِیا ہم کو گنہگار کہ بس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت علی عاصم
مغل صاحب شکریہ! اتنی اچھی غزل پیش کرنے یا کروانے کا لیاقت علی عاصم صاحب کے تینوں شعری مجموعے ہم نے پڑھے نشیب شہر تو پہلی اشاعت بازار سے تقریباً غائب ہی ہوگیا ہے آنگن میں سمندر اور رقص وصال ویل کم بک پورٹ پر معلوم کریں دستیاب ہیں تو مجھے ایک ایک کاپی اور لادیں میں تو چل کر اردو بازار جانے کے قابل نہیں ہوں ناں!
لفظ وہ لکھے گئے برسر دیوار کہ بس۔۔۔۔۔۔یہنوشتہ ء دیوار نہیں سیاسی اور نیم حکیم خطرہء جان اشتہارات کا ذکر ہے کراچی یا شاید پورے ملک میں صفائی نصف ایمان ہے والے اس نصف ایمان کو بھی باقی نہیں رہنے دینا چاہتے؟
سیدانورجاوید ہاشمی ۹فروری۲۰۰۹ ناشتے کی میز پر:hurryup:
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب ناشتے کی میز سے یہ گرانقدر مراسلہ

دوپہر کے کھانے کی میز سے کیا آئے گا؟;)
 
شکریہ جناب ناشتے کی میز سے یہ گرانقدر مراسلہ

دوپہر کے کھانے کی میز سے کیا آئے گا؟;)
ہم سے بیگم نے فقط اسکول ہی کی بات کی
یہ نہ بتلایا کہاں رکھی ہے روٹی ر ا ت کی
روٹی آئے گی، بھرتہ آئے گا بینگن کا، سلاد ہوگا، قہوہ پسند فرمائیں گے
آرڈر سر یہ مینو دیکھ لیجیے جب تک ہم کسی کا کان کھاتے ہیں۔سیدانورجاویدہاشمی:notlistening:
 
مغزل

محفلین

مغل صاحب شکریہ! اتنی اچھی غزل پیش کرنے یا کروانے کا لیاقت علی عاصم صاحب کے تینوں شعری مجموعے ہم نے پڑھے نشیب شہر تو پہلی اشاعت بازار سے تقریباً غائب ہی ہوگیا ہے آنگن میں سمندر اور رقص وصال ویل کم بک پورٹ پر معلوم کریں دستیاب ہیں تو مجھے ایک ایک کاپی اور لادیں میں تو چل کر اردو بازار جانے کے قابل نہیں ہوں ناں!
لفظ وہ لکھے گئے برسر دیوار کہ بس۔۔۔۔۔۔یہنوشتہ ء دیوار نہیں سیاسی اور نیم حکیم خطرہء جان اشتہارات کا ذکر ہے کراچی یا شاید پورے ملک میں صفائی نصف ایمان ہے والے اس نصف ایمان کو بھی باقی نہیں رہنے دینا چاہتے؟
سیدانورجاوید ہاشمی ۹فروری۲۰۰۹ ناشتے کی میز پر:hurryup:

شکریہ بابا جی ۔
نشیبِ شہر مارکیٹ میں نہیں رہیں ۔ اس کے دوسے اڈیشن پر کام ہورہا ہے ۔
اس سے پہلے ظہور نظر کو میں نے کہا ہے کہ اس کی سافٹ کاپی مہیا کریں۔ تاکہ
ہم ای بک بنا سکیں موصوف شہر سے باہر ہیں، ان کی آمد پر ہی کچھ کہوں گا۔
دیگر تین کتب کتابت کی شکل میں تھیں اس لیے انہیں دوبارہ تحریر کیاجانا پڑے گا۔
سوچتا ہوں ایک پی ڈی ایف ڈائریکٹری ترتیب دوں ۔ والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ہم سے بیگم نے فقط اسکول ہی کی بات کی
یہ نہ بتلایا کہاں رکھی ہے روٹی ر ا ت کی
روٹی آئے گی، بھرتہ آئے گا بینگن کا، سلاد ہوگا، قہوہ پسند فرمائیں گے
آرڈر سر یہ مینو دیکھ لیجیے جب تک ہم کسی کا کان کھاتے ہیں۔سیدانورجاویدہاشمی:notlistening:

شکریہ جناب۔ ساری ہی پسندیدہ چیزیں ہیں۔

شام کے کھانے میں کوئی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ آپ بتائیں گے کہ "امکانات" سے پوچھنا پڑے گا؟
 
Top