اس کو سمجھنے کی لیے باقاعدہ گوگل کرنا پڑا۔۔ جس نے ساری زندگی زیادہ تر مہران اور آلٹو چلائی ہو اس کی گاڑیوں پر معلومات کیسی ہوں گی، سمجھنا مشکل نہیں!! اور یہاں پر مارے باندھے ہی ڈرائیونگ ہوتی ہے۔ بالکل مزا نہیں آتا۔ سو ایسے مراسلات کی تشریح تو کیا کیجیے۔😃
یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
یہ نام صابرہ جی کے دھیان میں بھی نہ تھا
میں تو سمجھتا تھا کہ ڈی لورین ٹائم مشین کا استعارہ بن چکی ہے ۔ اب لوگ ٹائم مشین نہیں کہتے اور لکھتے بلکہ بیک ٹو دی فیوچر فلم کی رعایت سے ڈی لورین کہتے ہیں ۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ کو یہ شہر ۂ آفاق فلم دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا شاید۔ ویسے مزے کی فیملی مووی ہے ۔ بچوں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے۔ میں نے تیس سال پہلے دیکھی تھی۔ اب ریٹائرمنٹ کے بعد تینوں دوبارہ دیکھنے کا پلان فہرست کے صفحہ نمبر سات سو اٹھارہ پر لکھ رکھا ہے۔