ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

یاز

محفلین
اور یہاں ایک بیگم اس تحریرکے دوران کینہ توز نظروں سےاپنے شوہر نامدار کو دیکھ رہی ہیں اور سوچ رہی ہیں کہ بس چند سطور اور پڑھ لو ں پھر جنگ کے بگل۔۔۔۔۔یعنی جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزا وغیرہ وغیرہ! :laughing:
592wyf.jpg


j6oM4vFu5kSr_vEWG_QvK6Kuo05KciJKHx6EcKHFnYkB-K8bdbPuFqQftzfQGznrFVuNaWsXelNoPusu5461PAFgaE9hbGePv4TH3XqDW8xUIL2d0bikSb2mMWDNERiGdw9Bz3y5c1KJ404-8RRtrYq_bh3eY2bIC2w

 

یاز

محفلین
آمین ثم آمین! :redheart:

خیر مبارک اور یہ محفل کی اختتامی تقریب کے لیے جاسمن بجو کی طرف سے شروع کی جانے والی وہی لڑی تھی جس میں ہمارے مراسلے کے کچھ ہی دیر بعد گھمسان کا رن پڑا تھا تاہم زیک کے آنے سے پہلے پہلے سیز فائر کروا دیا گیا۔ :) :)
ماشاءاللہ بہت مبارک ہو۔
بارانِ رحمت ببارد بر سراسر زندگی تو
مهر و وفا مثلِ بهاران جاودان در خانهٔ تو

(تیری پوری زندگی پر اللہ کی رحمت کی بارش ہو، محبت اور وفا تیرے گھر میں بہار کی مانند ہمیشہ قائم رہیں)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور یہاں ایک بیگم اس تحریرکے دوران کینہ توز نظروں سےاپنے شوہر نامدار کو دیکھ رہی ہیں اور سوچ رہی ہیں کہ بس چند سطور اور پڑھ لو ں پھر جنگ کے بگل۔۔۔۔۔یعنی جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزا وغیرہ وغیرہ! :laughing:
شادی مبارک ہو۔۔۔

شادی اناؤنس کرنے کا خوب طریقہ ہے! مبارک ہو
کیا کمال بات کی ہے۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، تین چار اور مضامین ہیں زنبیل میں لیکن طوالت کی وجہ سے انہیں نکالتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔ میری رائے میں فیس بک اور دیگرسوشل میڈیا نے ایک اور ظلم جو کیا ہے وہ یہ کہ اکثر قارئین کو مختصر تحریروں کی عادت ڈال دی ہے۔ کہاں تو لوگ کئی کئ صفحات کے مضمون بلکہ پوری پوری کتاب ایک نشست میں پڑھ ڈالتے تھے اب توجہ کا دورانیہ چند منٹوں تک محدود ہوگیا ہے۔ اس کی ایک وجہ لوگوں کی مصروفیت بھی ہے شاید
آپ کی محبت اور توجہ کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ اللہ کریم شاد و آباد رکھے!
مصروفیت تو جعلی ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا کہ اصل میں لوگ اتنے مصروف ہیں جتنا کہ وہ بتاتے ہیں۔۔۔ مثلا جو شخص روز کی دو سے تین گھنٹے شارٹ ویڈیوز دیکھتا ہو۔۔۔ وہ کاہے کا مصروف۔۔۔ اور اگر کسی کا سکرین ٹائم دو تین گھنٹے ہیں۔۔۔ تو پھر وہ پڑھ سکتا ہے۔۔۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو قول اقوال کی عادت سی ہوگئی ہے۔۔۔ بہرحال الحمداللہ۔۔۔ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔۔۔ ہم تو منتظر رہتے ہیں۔۔۔ جلد سے جلد وہ تحاریر یہاں لگائیں۔۔۔۔ شدت سے انتظار ہے۔
 
Top