ایک شاندار نظارہ

امجد میانداد نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 18, 2013

  1. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    السلام علیکم

    جوتے پہنتے وقت تک پروگرام سید زبیر صاحب، نیرنگ خیال اور باقی محفلین سے ملاقات کا تھا، کیوں کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے جی چاہ رہا تھا کچھ سبزہ دیکھوں اور کسی پہاڑی پہ چڑھ کر دوستوں کے ساتھ فوٹوگرافی کی جائے لیکن عین وقت پہ ہماری طرح فوٹوگرافی کے شوقین ایک نئے دوست طبیعت کا پوچھنے گھر آ گئے اور پھر طبیعت بہلانے دامنِ کوہ کی طرف بھی لے گئے کہ موسم اچھا تھا، گھر کے پاس 7th avenue پہ رک کر انہوں نے سڑکوں کی تصویریں لیں اور میں بادلوں میں لینس گھمانے لگ گیا، اور ایسے میں مجھے ایک بہت عمدہ نظارہ مل گیا اور میں نے کچھ فوٹو بھی لے لیے۔
    ان میں سے ایک شئیر کر رہا ہوں، اپنے نام کے اضافے کے علاوہ اس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی کسی قسم کی۔

    [​IMG]
    نظر نہ آنے کی صورت میں ربط

    باقی دامنِ کوہ کی اور دوسری تصاویر بھی بہت جلد شئیر کرتا ہوں۔ اور محفلین سے حاضر نہ ہو سکنے کی معذرت۔
     
    • زبردست زبردست × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اس تصویر میں لفظ محمد دکھائی دے رہا ہے
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    امجد بھائی جان بہت دنوں کے بعد ملاقات ہوئی کیسے ہیں آپ ؟تصویر تو نظر نہیں آ رہی ۔
     
  4. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    جی بالکل قیصرانی بھائی، ایسا ہی لگ رہا ہے۔

    ڈیپ فریزر آپ کا ہوا۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 1
  5. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    اللہ کا کرم ہے، نظر تو آ جانی چاہیے۔ ویسے لنک پہ کلک کر لیں پھر شاید نظر آ جائے۔
     
  6. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    فیس بک ہاسٹل میں نہیں کھلتا بھائی جان انتظامیہ نے بلاک کیا ہوا ہے صرف اکیڈمک سائٹ کھلتے ہیں بس ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    پھر ذرا اس ربط کو ٹرائے کریں
     
  8. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    قیصرانی بھائی جان !اب اس میں بھی ریٹنگ۔;) بھلا اس میں آپ کو کونسی معلوماتی چیز دکھ گئی؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  9. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    کیوں مذاق کر رہے بھائی جان یہ بھی نہیں کھل رہا قسم سے:unsure:
     
  10. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    تو پھر یہ لیں جی
    [​IMG]
     
  11. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    ہاں یہ نظر آ رہا محمد لکھا ہے غالبا لیکن ہم ایسا سوچتے ہیں اس لئے اور ہمارے ذہن میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا ہیولہ (نعو ذ باللہ تصویر نہیں) بنا رہتا ہے اس لئے ۔اگر آپ نے بایولوجی پڑھی ہوگی تو غور کیجئے ماں کے پیٹ میں جب بچے کی تخلیق ہو رہی ہوتی ہے اس قسم کی کوئی تصویر غالبا ہوتی ہے۔جس کو embryo developmentاور شایداردو میں جنین کہا جاتا ہے ۔یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ" ہے کوئی ایک خدا جوایک ناپاک قطرے کو کیا سے کیا بنا دیتا ہے اور رفتہ رفتہ اسے ایک روپ دیتا ہے ایسا روپ کہ وہ انسان بن جاتا ہے" پھر بھی لوگ خدا کے منکر ہوتے ہیں ۔

    إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًاO
    (الدهر، 76 : 2)
    ترجمہ :بیشک ہم نے اِنسان کو مخلوط نطفے (mingled fluid) سے پیدا کیا۔ پھر ہم اُسے مختلف حالتوں میں پلٹتے اور جانچتے ہیں، حتیٰ کہ اُسے سننے دیکھنے والا بنا دیتے ہیںo
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    اِسے یوں لیں تو بہتر ہو گا کہ دراصل ہمیں لفظ محمد کی ممکنہ عربی اشکال کا اندازہ ہے اس لیے ہم اس سے ملتی جلتی اشکال پہچان لیتے ہیں جبکہ یہی لفظ چائنیز میں یا جاپانی، سنسکرت میں بالکل ہی واضح بھی نظر آ رہا ہو تو ہم نہیں پہچان پائیں گے۔
     
    • متفق متفق × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سبحان اللہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    امجد میانداد صاحب کل رات موبائل پر لاگ دیکھ رہا تھا تو آپ کا نام بھی ان میں چمک رہا تھا جو میں اٹینڈ نہ کر سکا۔۔۔۔ معذرت خواہ ہوں۔۔ اس دن جو پروگرام طے ہوا تھا۔ اس میں صرف سر سید زبیر اور عاطف بٹ صاحب ہی تھے۔ الف نظامی بھائی اس دن رخصت پر تھے۔ اور میں تو ویسے ہی دفتر میں تھا۔ تو یہ سہل نہ تھا کہ اٹھ کر جاتا۔۔۔ لہذا معذرت کی ایسی چنداں کوئی ضرورت نہیں۔۔ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ کسی دن اسلام آباد کے اراکین مل کر کوئی اہتمام کرتے ہیں مل بیٹھنے کا۔۔۔ وقت ہفتہ دو ہفتہ پہلے طے کر لیا جائے۔ تاکہ ہر آدمی اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال سکے۔
     
    • متفق متفق × 2
  15. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    امجد میانداد ! سبحان اللہ ، لا جواب تصویر ہے ، ویسے اس دن اگر آپ یونیورسٹی آجاتے تو موسم کے دلفریب نظارے تھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    بے شک وہاں کی غیر حاضری کا قلق رہے گا لیکن نظارے تو ابھی میں نے شئیر ہی کہاں کیے ہیں جناب۔۔۔۔

    انتظار فرمایئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,710
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واقعی شاندار نظارہ ہے۔۔۔

    شیئر کرنے کا بہت شکریہ امجد بھائی۔۔۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,581
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant

    فیس بک گردی کے دوران یہ وڈیو ہاتھ لگی دیکھئے اور بتائیے کہ کیسی لگی آپ کا دل کیا کیا کہتا ہے ایک بچی کے ایک رخسار پر اللہ اور دوسرے رخسار پر محمد لکھا ہوا ہے
    ہت سخت قسم کی پشتو ہے بہرحال جو میں سمجھ پایا ہوں وہ ایسے ہے کہ یہ بچی کہتی ہے کہ رات ساڑھے بارہ بجے میں نے قرآن شریف شروع کیا اور دس منٹ کم بارہ بجے ختم کیا تو ایک سفید داڑھی والا بندہ جو کہ بہت خوبصورت تھا اندر آیا اور اس نے میرے رخساروں پر پیار کیا اور پھر ہنس کر چلا گیا میں فورا اپنے والد کے پاس گئی تو والد نے کہا کہ تمہارے چہرے پر یہ نشان کیسے ہیں تو میں نے سارا واقعہ سنایا
    http://www.facebook.com
    آخر میں ساتھ یہ لگادیں تو شائد کھل جائے
    /video/video.php?v=187738474723096
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    ماشاءاللہ جناب، عمدہ شئیرنگ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    یہی کہ محفل کھل جاتی ہے یعنی اسے تعلیمی سائٹ کا درجہ مل چکا ہے :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر