ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

فاتح

لائبریرین
مندرجہ بالا تجاویز پر میری گزارش ہے کہ ماہی احمد، شمشاد ، @محموداحمدغزنوی ، زیک ، ظفری ، فاتح ، ساقی۔ @حاتم راجپوت، قیصرانی ، عبدالرحمن ، محمدعلم اللہ اصلاحی اللہ صاحبان اور دوسرے سب احباب خسوصی توجہ فرمائیں۔
میری رائے میں تو مذہب اور سیاست کے زمرے ہونا ہی نہیں چاہییں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری تجاویز ایسے ہیں کہ
1- ارکان محفل کو رینکس دے دئیے جائیں۔ ان رینکس کی بنیاد ان کی پسندیدگی کی ریٹنگ یا انکی محفل میں شمولیت کی مدت یا مراسلوں کی تعداد ہو سکتی ہے۔ جو آپ مناسب سمجھیں۔ جسے بھی رینک ملے گا یا بڑھے گا وہ اس کے لئے انعام کی طرح ہوگا۔
2- ان رینکس کی بنیاد پر کچھ زمروں پر اس کو (مثلاً مذہب یا سیاست جیسے حساس ) بغیر انتظامیہ کی تدوین کے انتظار کے مراسلہ ارسال کرنے کی سہولت ہو۔ البتہ اس کا مراسلہ بھی رپورٹ ہونا چاہئے اور ضرورتاً ان پر ایکشن بھی ہو۔
3- اور جس کو کسی قاعدے کی خلاف ورزی کی سزا دینا مقصود ہو اس کے رینک میں کمی کر دی جائے۔ بجائے اسکے کے سیدھا باہر( معطل) ہاں رینکس میں کمی کے ساتھ ساتھ وہ آہستہ آہستہ باہر کا راستہ بھی دیکھ سکتا ہے۔
4- ایسے زمرے بھی بنائے جا سکتے ہیں جن پر کچھ خاص رینکس کے حامل ارکان کو ہی رائے کا اختیار ہو۔
مجوزہ نظام سے ارکان کو رینک کے شوق اور سزا کے خوف سے اپنی رائے کو زیادہ ذمہ داری سے پیش کرنے کا رجحان بڑھے گا۔ صرف معطل ہونے یا مراسلہ حذف ہونے کا خوف نہیں رہے گا۔
بظاہر تو لوگ کہیں گے کہ مجھے ریٹنگ یا رینک کو کوئی شوق نہیں لیکن دل میں اور لاشعور میں اس کا شوق اور خوف ضرور موجود رہے گا۔
اس رینکنگ سسٹم کے لیے یہ نام کیسے ہیں
برہمن
ویش
کھشتری
شودر
مسلا ملیچھ۔۔۔۔ :p
 
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس طرح کی رینکنگ کا سسٹم مناسب نہیں رہے گا اور اسے جلد ہی متنازعہ بنا دیا جائے گا۔
تنازعے سے بچنے کے لئے پچھلے ریکارڈ کی بجائے نئے سرے سے سب ارکان کو ایک رینک دیکر ابتدا کی جا سکتی ہے بعد میں سکرپٹ آٹومیٹکلی رینک بناتا رہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے کہ اس دھاگے کو بے نتیجہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔

خاص طور پر مراسلہ نمبر 87 کی موجودگی میں۔

فرحت کیانی
نیرنگ خیال
قیصرانی
ماہی احمد
مرضی ہوتی ہے نا عوام کی۔۔۔ کام کی بات کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، ہر جگہ صرف اپنا مفاد مدِ نظر رکھا جاتا ہے بس۔
شدید سر درد کر رہا ہے اور بہت تلخ خیالات ہیں سو میرا کچھ نہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
تنازعے سے بچنے کے لئے پچھلے ریکارڈ کی بجائے نئے سرے سے سب ارکان کو ایک رینک دیکر ابتدا کی جا سکتی ہے بعد میں سکرپٹ آٹومیٹکلی رینک بناتا رہے۔

دراصل محفلین کی کریڈیبلیٹی محفلین کے دلوں میں ہی بنتی ہے۔ جن لوگوں کو پرانے محفلین اپنے ذہنوں میں کسی منصب پر فائز کر چکے ہیں، اُنہیں آپ کسی بھی قسم کی رینکنگ دے دیں اُنہیں فرق نہیں پڑے گا۔ اور ہر جگہ کی طرح اس فورم پر بھی نئے آنے والوں کو اپنی جگہ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ محفلین میں امتیازی رینکنگ میرا نہیں خیال کہ کوئی مثبت تبدیلی لا سکے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مرضی ہوتی ہے نا عوام کی۔۔۔ کام کی بات کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، ہر جگی صرف اپنا مفاد مدِ نظر رکھا جاتا ہے بس۔
شدید سر درد کر رہا ہے اور بہت تلخ خیالات ہیں سو میرا کچھ نہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔

آپ اپنی رائے کل اطمینان سے دے دیجے گا۔
 
دراصل محفلین کی کریڈیبلیٹی محفلین کے دلوں میں ہی بنتی ہے۔ جن لوگوں کو پرانے محفلین اپنے ذہنوں میں کسی منصب پر فائز کر چکے ہیں، اُنہیں آپ کسی بھی قسم کی رینکنگ دے دیں اُنہیں فرق نہیں پڑے گا۔ اور ہر جگہ کی طرح اس فورم پر بھی نئے آنے والوں کو اپنی جگہ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ محفلین میں امتیازی رینکنگ میرا نہیں خیال کہ کوئی مثبت تبدیلی لا سکے گی۔
آپ کی رائے میں بہت وزن ہے۔
میرا مقصد کھلی آزادی اور سیدھا بیدخلی کے درمیان ایک راستہ تلاش کرنا ہے۔
مجھے امید ہے دوست اس سے لطف اندوز بھی ہونگے۔ ایک کھیل کی طرح
آزمانے میں حرج نہیں کچھ عرصے کے لئے۔ :)
 
چلیے! کوئی بات نہیں دیگر محفلین اور انتظامیہ کی بھی رائے آنے دیجے۔

ویسے میں ابھی تک پوسٹ نمبر 87 پر عمل درامد کے حوالے سے ہی مطمئن ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ یہ پوسٹ نظر انداز ہو جائے۔
 
نایاب

لائبریرین
اس رینکنگ سسٹم کے لیے یہ نام کیسے ہیں
برہمن
ویش
کھشتری
شودر
مسلا ملیچھ۔۔۔ ۔ :p
محترم نیرنگ خیال بھائی۔۔ اگر یہ رینکنگ سسٹم رائج ہوگیا تو آپ ان رینکنگ میں سے کون سا رینک " خوشدلی " سے قبول کر سکیں گے ۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
S. H. Naqvi

محفلین
ماشاءاللہ اصلاحی پروگرام چل رہے ہیں آج کل محفل پر۔۔۔۔۔۔۔۔ کیری آن مثبت پیش رفت ہے۔۔۔۔۔۔!
 
Top