ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

نایاب

لائبریرین
لگتا ہے محترم بٹیا ہمیں اردو محفل سے بھگانے میں سنجیدہ ہے ۔۔۔
ہم تو بس " سیاست و مذہب " میں لفاظی کر وقت پاس کرتے اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔۔
بارہ دری میں بھی لاکھ گپ شپ کی کوشش کریں تو کسی نہ کسی جانب سے "سیاست و مذہب " کھنچے چلے آتے ہیں ۔
بٹیا جی آپ اپنی بات پورے یقین کے ساتھ سامنے لایا کریں ۔ اور کسی بھی " پنگے " کا " ادب و اخلاق " کے ہتھیار کے ساتھ مقابلہ کر لیا کریں ۔
سامنے لانے سے پہلے زیادہ نہ سوچا کریں اور نہ ہی زیادہ دوستوں سے مشورے کرتے اپنی سوچ کو کمزور جانا کریں ۔۔
آٹھ سال سے محفل اردو پہ برپا لاتعداد " ابحاث " دیکھی ہیں ۔ جو کہ ہر طرح کے موسموں سے گزر کسی انجام کے بنا ابھی بھی جاری ہیں ۔
یہ محفل اردو ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اردو ٹھہری " محبت " کی زبان ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے محبت کرنے والے محفل سے نکل کر بھی نکل نہیں پاتے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
جی چچا آپ کی بات سمجھ رہی ہوں۔
تو پھر ایسا کر لیں کہ جو بھی کوئی ایسی حرکتیں کرتا پکڑا جائے اسے ایک مہینے کے لئیے محفل سے خارج کر دیا جائے۔۔۔
(یہ بھی پاسبل نہیں۔۔۔ )
مشورہ اچھا ہے لیکن ایسے افراد ہمیشہ دوسری آئی ڈی بنا کر فوراً آ جاتے ہیں اور پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ دوسرا انتظامیہ کے لئے یہ مستقل سردرد بنا رہے گا کہ کس کس کو نکالا جائے اور پھر ان کی دوسری آئی ڈی میں آمد کو کیسے پکڑا جائے وغیرہ وغیرہ
تاہم انتظامیہ اس بارے بہتر جانتی ہے کہ وہ کیا کریں۔ ہم تو مشورہ ہی دے سکتے ہیں :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
لگتا ہے محترم بٹیا ہمیں اردو محفل سے بھگانے میں سنجیدہ ہے ۔۔۔
ہم تو بس " سیاست و مذہب " میں لفاظی کر وقت پاس کرتے اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔۔
بارہ دری میں بھی لاکھ گپ شپ کی کوشش کریں تو کسی نہ کسی جانب سے "سیاست و مذہب " کھنچے چلے آتے ہیں ۔
بٹیا جی آپ اپنی بات پورے یقین کے ساتھ سامنے لایا کریں ۔ اور کسی بھی " پنگے " کا " ادب و اخلاق " کے ہتھیار کے ساتھ مقابلہ کر لیا کریں ۔
سامنے لانے سے پہلے زیادہ نہ سوچا کریں اور نہ ہی زیادہ دوستوں سے مشورے کرتے اپنی سوچ کو کمزور جانا کریں ۔۔
آٹھ سال سے محفل اردو پہ برپا لاتعداد " ابحاث " دیکھی ہیں ۔ جو کہ ہر طرح کے موسموں سے گزر کسی انجام کے بنا ابھی بھی جاری ہیں ۔
یہ محفل اردو ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اردو ٹھہری " محبت " کی زبان ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اس سے محبت کرنے والے محفل سے نکل کر بھی نکل نہیں پاتے ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
افف اللہ جی، ایسا تو نہیں کہا میں نے۔۔۔
 
زیک

مسافر
آپ کے کہنے کے مطلب ہے کہ انتظامیہ اس متعلق کچھ بھی نہیں کر سکتی؟؟؟
اور یہ کہ محفل کا ماحول یوں ہی خراب ہوتا رہے گا؟ پروصکٹو ذہن محفل سے کوچ کرتے جائیں گے یا اپنی ایکٹیوٹی کم یا بالکل ختم کر دیں گے اور اردو محفل فورم صرف نام رہ جائے گا جہاں بنجر زمین اور کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہو گا؟؟؟
میرے خیال میں ایک حل یہ بھی ہے کہ جو محفلین مذہبی و سیاسی ابحاث سے دور رہنا چاہتے ہیں وہ ان زمروں کو نظرانداز کر دیں جیسا میں نے شاعری کو کیا ہوا ہے
 
زیک

مسافر
میں صرف اتنا چاہتی ہوں کہ مجھے پہلے ہی بتا دیں کہ ارادہ کیا ہے سب کا، تاکہ میں اپنی اینرجی یہاں نہ ویسٹ کروں، جہاں کوئی بھی نئی بات کہنے سے پہلے ہفتہ سوچنا پڑتا ہے اور دوستوں سے رائے لینی پڑتی ہے کہ اس پر کوئی "پنگا" تو نہیں ہو گا نا!۔
مانا کہ انسان غلط ہو سکتا ہے، یعنی میری کہی ہوئی بات بھی غلط ہو سکتی ہے، پر اس کی تصحیح ہونا چاہئیے نہ کہ اس پر جھگڑا شروع ہو جائے۔
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ اپنی رائے دیتے ہوئے آپ پنگے سے نہ ڈریں۔ مگر یہ انسان کی طبیعت پر منحصر ہے کہ کچھ لوگ conflict سے بہت دور رہنا پسند کرتے ہیں
 
زبیر حسین

محفلین
میں بھی ایک مشورہ دیتا ہوں اگر قابل عمل ہو تو۔۔
آپ کے خیال میں جو سیکشن محفل کا ماحول خراب کر رہا ہے اور آپ وہاں زیادہ سرگرمی کو دیکھتے ہوئے اسے ختم بھی نہیں کرنا چاہتے تو اس تک رسائی کو مشروط کر دیں ،انہی محفلین کو اجازت دیں جو ان موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اجازت دینے کے طریقے تجویز کئے جا سکتے ہیں جن سے سیکشن لوگوں کی نظروں میں رہے لیکن پہنچ میں نہ ہو۔
 
عبدالحسیب

محفلین
میرے خیال میں کسی بھی قسم کی پابندی یہاں کارآمد نہیں ہوگی۔ نہ ہی کسی زمرے کو حذف کر دینے سے صورت حال بہتر ہوگی۔ گوکہ میں اپنے آپ کو کوئی تجویز یا رائے دینے کے قابل نہیں سمجھتا پھر بھی ایک ادنیٰ سا مشورہ ،کہ ' مذہبی و سیاسی زمروں میں گفتگو جب بحث برائے بحث کا رخ اختیار کرلیتی ہے عین اسی وقت دیگر زمروں میں کارکردگی بلکل کم ہوجاتی ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مذہبی و سیاسی دھاگے 'جدید مراسلے' کی فہرست میں گھنٹوں سر ِفہرست رہتے ہیں۔اس سے دیگر محفلین کو یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ محفل بس اب مذہبی و سیاسی بحث و مباحث کے لیے ہی رہ گئی ہے۔ میرے ناقص رائے میں جن محفلین کو مذہبی و سیاسی زمروں میں ہونے والی بحث وغیرہ سے شکایت ہے وہ لوگ ، ان زمروں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر موضوعات پر زیادہ توجہ دیں ، گفتگو کو طویل کرتے جائیں۔ جیہ صاحبہ کا 'آجا اوپر' والا نسخہ یہاں بہت کارآمد ہو سکتا ہے :) اس سے ایک توازن قائم رہے گا۔ کسی زمرے کو ختم کر دینے سے یہ حالات ختم نہیں ہوں گے۔ایک زمرے کو بند کر دیا جائے تو ممکن ہے کسی دوسرے زمرے میں وہی معاملہ شروع ہو جائے۔ احقر کا یہی ادنیٰ سا مشورہ ہے ۔ باقی ، اہل علم و دانش کا فیصلہ، بہ سر و چشم :)

والسلام
 
جیہ

لائبریرین
ایک تو آدھی رات کو ٹیگ کرکے نیند سے جگا دیتے ہین اور وہ اس قسم کے دھاگے میں. :(
 
میرے خیال میں ایک حل یہ بھی ہے کہ جو محفلین مذہبی و سیاسی ابحاث سے دور رہنا چاہتے ہیں وہ ان زمروں کو نظرانداز کر دیں جیسا میں نے شاعری کو کیا ہوا ہے

بلکہ سیاسی اور مذہبی لوگوں کو بھی نظرا نداز کردیں
مجھے قوی امید ہے کہ 50 فی صد شاعروں اور خواتین نے مجھے نظرانداز کیا ہوا ہے۔ اس سے اسانی ہوجاتی ہے مزے کی پوسٹ کرنے میں:)
 
بلکہ سیاسی اور مذہبی لوگوں کو بھی نظرا نداز کردیں
مجھے قوی امید ہے کہ 50 فی صد شاعروں اور خواتین نے مجھے نظرانداز کیا ہوا ہے۔ اس سے اسانی ہوجاتی ہے مزے کی پوسٹ کرنے میں:)

ویسے اپس کی بات ہے خود میں نے کئی بدتمیز لوگوں کو نظرا نداز کیا ہوا ہے
 
یونس

محفلین
اگر جو میں ہونٹ کاٹتے کاٹتے، پیشانی پر تفکر کی لیکیریں لے کر انگلیاں مڑورتی معصوم بچی کی جگہ موٹی سی فربی آنٹی ہوتی جو بازوؤں میں سونے کے موٹے موٹے پانچ چھ کڑے پہن کر پھر انہی ہاتھوں کو نچا نچا کر خوب سناتی ہیں اور ایسی طبیعت صاف کرتی ہیں کہ اگلے کو لگ پتے جاتے ہیں تو آپ کبھی یہ بات نہ کہتے۔۔۔ ۔:cautious:
ہاں نہیں تو۔۔۔
کیا خوب منظر نگاری کی ہے!

ویسے آپ نے نہایت اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو عقیدے اور سیاست کے حوالے سے’ پچھاڑنا‘ پسند کرتے ہیں۔

سیاست کی تو بات ہی چھوڑئیے کہ کبھی سیاست ایک نظریہ‘ ایک اصول‘ ایک آدرش کا نام ہؤا کرتا تھا۔ جب اس پر بحث کرنا ’بنتی‘ تھی۔ اب ایک کیچڑ ہے۔ اس میں خود اُترنا اور دوسروں کو اُتارنا لاحاصل ہے۔ زرتشت کے الفاظ میں "یہاں کے سیاست دان نٹ (بازی گر) ہیں اور ان کے پیچھے لاشیں چلتی ہیں ۔ ۔ ۔" !

رہی بات عقیدے کی توعقیدہ کے بارے میں یہی کافی ہے کہ لفظ عقیدہ 'عقد' بمعنی گانٹھ سے متشق ہے۔ ہر شخص اپنے عقیدے کے بارے میں بزعم خود ٹھوس دلائل رکھتا ہے۔ اور اس حوالے سے دوسرے کی بات سننا پسند نہیں کرتا نتیجتاؐ اس بحث سے سوائے نفرتوں میں اضافے کےٗ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس بحث و تکرار میں محض اپنی بات منوانے کے لئے لٹھ لے کر دوسرے فریق کے پیچھے پڑ جانا ٗ اصول و ضوابط اور اخلاقیات تک کو تج دینا کوئی دانش مندی نہیں۔ خود اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (قرآن مجید میں) کہہ دیا تھا "پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں۔آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں"۔ (سورہ غاشیہ آیت 21۔22)

دعوت و تبلیغ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا باب بند نہیں ہونا چاہیئے۔ لیکن اس کے لئے جن بنیادی لوازمات: محاسبہ ذات ٗ صبر و تحمل اور برداشت و رواداری کی ضرورت ہوتی ہے ٗ پہلے ہمیں ان پر توجہ دینا ہو گی۔

اللہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے (آمین)
 
یونس

محفلین
اُوپر رائے والے حصے پر اب نظر پڑی !
میری رائے میں بولنے پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔ جب ان کی بولی سننے والے کم ہوں گے تو بولنے والے خودہی چپ ہو جائیں گے !
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کے کہنے کے مطلب ہے کہ انتظامیہ اس متعلق کچھ بھی نہیں کر سکتی؟؟؟
اور یہ کہ محفل کا ماحول یوں ہی خراب ہوتا رہے گا؟ پروصکٹو ذہن محفل سے کوچ کرتے جائیں گے یا اپنی ایکٹیوٹی کم یا بالکل ختم کر دیں گے اور اردو محفل فورم صرف نام رہ جائے گا جہاں بنجر زمین اور کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہو گا؟؟؟

یہ مطلب تو خیر آپ نے اخذ کیا ہے، میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ یہ مسئلہ کئی سال پرانا ہے اور چونکہ سیاست اور مذہب دونوں زندگی سے جڑے ہوئے موضوعات ہیں سو ہماری پسند یا ناپسند سے فرق نہیں پڑتا بلکہ یہاں کہ اراکین ان موضوعات پر خیال آرائی کرتے ہیں رہتے ہیں۔

جہاں تک ماحول کو خراب کرنے کی بات ہے تو اس طرف انتظامیہ کی پوری توجہ ہوتی ہے، جیسے ہی کوئی پیغام رپورٹ ہوتا ہے یا نوٹس میں آتا ہے تو اس پر عمل کیا جاتا ہے۔
 
میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے

خیر جیسا اپ سمجھیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کے کہنے کے مطلب ہے کہ انتظامیہ اس متعلق کچھ بھی نہیں کر سکتی؟؟؟
اور یہ کہ محفل کا ماحول یوں ہی خراب ہوتا رہے گا؟ پروصکٹو ذہن محفل سے کوچ کرتے جائیں گے یا اپنی ایکٹیوٹی کم یا بالکل ختم کر دیں گے اور اردو محفل فورم صرف نام رہ جائے گا جہاں بنجر زمین اور کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہو گا؟؟؟
ماہی ایسا نہیں ہو گا۔ مسئلہ وہی کہ ایک زمرہ بند کیا تو ہر زمرے میں ایک سی پوسٹس آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس لیے یہ زمرے برقرار رہیں تو بہت سے لوگ جو ان زمروں کو پسند نہیں کرتے وہ کم از کم ان زمروں اور پوسٹس کو نظر انداز تو کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں جب ہر جگہ اور ہر زمرے میں ایسی پوسٹس آنا شروع ہو جائیں گی تو تمام اراکین کوفت کا شکار ہوں گے۔ اور ایسا ماضی میں ہو چکا ہے۔ اس کا حل وہی ہو سکتا ہے جو ان زمروں کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین نے دیا کہ ضابطہ کو مزید سخت کر دیا جائے۔
اور جہاں محفل کے ویران ہونے کا تعلق ہے تو اتنے عرصے سے اس فورم میں موجود ہونے کی وجہ میرا تجربہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو محفل سے لگاؤ ہے وہ چاہے وقتی طور پر بددل ہو کر یہاں آنا کم کر دیں ، پھر واپس آ جاتے ہیں۔ اور یہی لوگ اصل محفلین ہیں۔ بقیہ تو بس ایسے ہی ہیں۔ ان شاءاللہ محفل بھی آباد رہے گی اور جب لوگوں کو محفل سے انسیت ہے وہ بھی آتے جاتے رہیں گے۔ :)
 
مشورہ اچھا ہے لیکن ایسے افراد ہمیشہ دوسری آئی ڈی بنا کر فوراً آ جاتے ہیں اور پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ دوسرا انتظامیہ کے لئے یہ مستقل سردرد بنا رہے گا کہ کس کس کو نکالا جائے اور پھر ان کی دوسری آئی ڈی میں آمد کو کیسے پکڑا جائے وغیرہ وغیرہ
تاہم انتظامیہ اس بارے بہتر جانتی ہے کہ وہ کیا کریں۔ ہم تو مشورہ ہی دے سکتے ہیں :)

ائی پی کے ذریعے معلوم ہوسکتا
کچھ لوگ تو بیک وقت دو دو ائی ڈی بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کی دو شخصیتیں ہیں۔ یہ لوگ عجیب ہیں۔ ایک میں معصوم اور شریف دوسرے میں بدتمیز

ایک مثال ساجداور عسکری کی ہے۔ یہ میرا خیال ہے ممکن ہو غلط ہو
 
آئی پی آیڈرس بدل بدل کے آنا کون سی مشکل بات ہے۔
 
Top