ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش (گل نوخیزاختر)

یوسف سلطان

محفلین
لاہور ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی خاتون’’ٹریسا‘‘ سے نوکلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اس کافر حسینہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ اخباری خبروں کے مطابق ملزمہ سے تفتیش کے لئے کسٹم،اے این ایف اوراے ایس ایف کےمابین لڑائی جاری ہے۔ ہر محکمہ اس عفیفہ سے تفتیش کرنا چاہتا ہے میں نہیں جانتا ابھی تک یہ تفتیش کس مرحلے میں پہنچی ہے لیکن روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے اندازہ ہے کہ تفتیش کس طرح سے ہو رہی ہوگی کل رات میں نے خواب میں جو تفتیش ہوتے ہوئے دیکھی اس تفتیش پر مجھے ابھی تک تشویش ہے کیا دیکھتا ہوں کہ پکڑے جانے والی نازک اندام ’ٹریسا‘‘ ایک تفتیشی کے کمرے میں صوفے پر براجمان ہے اورکچھ اس قسم کے سوال و جواب ہو رہے ہیں ۔ گفتگو پیش خدمت ہے۔۔۔!!!
تفتیشی :۔آپ کچھ گھبرائی ہوئی لگ رہی ہیں پلیز ریلیکس ہوجائیں،میں ہوں ناں ۔۔۔!!!
ٹریسا:۔(گھبرائے ہوئے لہجے میں ) م مم مم ۔۔۔ میرا گلہ خشک ہو رہا ہے مجھے بہت پیاس لگی ہے
تفتیشی :۔ماں صدقے ۔۔۔ بوتل منگواؤں ۔۔۔ جوس منگواؤں یا اپنا خون نکال کر پیش کروں
ٹریسا:۔ شکریہ ۔۔۔ مجھے صرف پانی پینا ہے یہ آپ کے سامنے جو جگ پڑا ہے اس میں سے ایک گلاس پانی لے لوں ؟
تفتیشی :۔(گھبرا کر) ہرگز نہیں ، ہرگز نہیں یہ دو تین گھنٹوں سے پڑا ہوا ہے یہاں اور ہے بھی سادہ ٹونٹی کا پانی آپ کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے میری مانیں انار کا جوس پی لیں اپنے سامنے بنوا کر لاؤں گا۔۔۔!!!
ٹریسا :۔(رونی صورت بنا کر ) نہیں مجھے کچھ نہیں پینا یقین کریں مجھے نہیں پتا میرے سامان میں نو کلو ہیروئن کیسے آئی،مجھے تو ایک دوست نے پیکٹ دیا تھا کہ واپس جا کر ’خالہ جولیا‘ کو دے دینا ۔۔۔!!!
تفتیشی:۔ دیکھئے چونکہ آپ سے 9 کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے اس لیے مجھے قانون کے تقاضوں کو مدنظررکھ کرتفتیش توکرنا ہوگی۔ اگر آپ برا نہ منائیں توتھوڑی سی تفتیش کرلوں؟
ٹریسا:۔(بے چارگی سے) ٹھیک ہے۔۔۔لیکن پلیز میری پریشانی کا خیال رکھئے گا‘میرا بلڈ پریشر بہت جلدی Low ہوجاتاہے۔
تفتیشی:۔ بے فکر رہیں اورجہاں کہیں بھی آپ کو محسوس ہوکہ آپ کا بلڈ پریشر Low ہورہا ہے فوراً مجھے بتائیے گا‘میرے پاس عجوہ کھجور پڑی ہے‘آپ فوراً بہترمحسوس کریں گی۔تواب شروع کرتےہیں تفتیش۔۔۔سب سے پہلے تویہ بتائیے کہ کیاآپ نےکبھی محبت کی ہے؟
ٹریسا:۔(بوکھلا کر)جی؟ ۔۔۔مم۔۔۔محبت؟۔۔۔ہاں جی کی ہے۔۔۔وہ اُسی لڑکے سے جس نے مجھے ہیروئین کا پیکٹ دیا تھا‘لیکن اب مجھے اس سے نفرت ہوچکی ہے‘شدید نفرت۔۔۔!!
تفتیشی:۔(خوشی سے) شاباش۔۔۔ایسے لڑکوں سے بلکہ ہر قسم کے لڑکوں سے نفرت ہی کرنی چاہیے۔یہ لڑکے بالے محبت کو کیا سمجھیں‘ محبت کے لیے بندے کا 45 سال سے زائد عمرکا ہونا بہت ضروری ہے۔ویسے کیا آپ کی لائف اچھی گذررہی ہے؟
ٹریسا:۔ پہلے تو اچھی تھی لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت بری پھنس گئی ہوں‘شائد ساری زندگی جیل میں گذارنی پڑے۔
تفتیشی:۔ اللہ نہ کرے‘آپ کوایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ ویسے میری لائف بہت دُکھ بھری ہے‘بیوی ہر وقت لڑتی رہتی ہے‘صبح آفس آتا ہوں تو سوئی ہوتی ہے‘رات کوگھرجاتاہوں تب بھی سوئی ہوئی ملتی ہے۔ نہ پیار سے بات کرتی ہے نہ کھانا بنا کردیتی ہے‘پلیزذرا ٹشودیجئے گا بلاوجہ آنکھیں بھرآئی ہیں۔ شکریہ! ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ میں بچپن سے ہی محبت کے لیے بڑاترسا ہوں۔میں نے ایک پانچ مرلے کا پلاٹ لیا ہواہے لیکن بیوی کو نہیں بتایا‘اب میں وہ پلاٹ اُسے ہی دوں گا جومجھ سے زندگی بھرمحبت کرے گی۔
ٹریسا:۔(ایک اداسے) ہائےآپ اتنے ہینڈ سم‘اتنےگریس فل ہیں‘ کوئی بھی لڑکی آپ کی محبت میں گرفتار ہوسکتی ہے‘یقین کریں خود میں نے جب پہلی بار آپ کو دیکھا تھا توسمجھی تھی شائد آپ ٹام کروز ہیں۔۔۔!!!
تفتیشی:۔(چونک کر) آپ کا مطلب ہے میری شکل کروزمیزائل جیسی ہے؟
ٹریسا:۔نہیں نہیں۔۔۔کروزمیزائل نہیں‘ٹام کروز۔۔۔میراخیال ہے آپ نہیں جانتے،ہالی وڈ کا بڑاہینڈ سم ہیرو ہے‘بالکل آپ جیسا!
تفتیشی:۔(شرماتے ہوئے) اوہ اچھا۔۔۔میں اصل میں انگریزی فلمیں بہت کم دیکھتا ہوں‘ویسے ایک دفعہ کسی نے مجھے بتایا تھا کہ میری شکل شان سے۔۔۔سوری ۔۔۔شان کی شکل مجھ سے بہت ملتی ہے۔شان ہماراپاکستانی ہیرو ہے۔
ٹریسا:۔میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے۔۔۔اگرآپ کا پیٹ تین انچ اندرہوجائے‘آنکھیں بڑی ہوجائیں‘قد بڑا ہوجائے ‘ ناک پتلا ہوجائے‘ بال گھنے ہوجائیں ‘آوازکا کھردرا پن ختم ہوجائے‘ رنگ سفید ہوجائے تو آپ اور ٹام کروزایک دوسرے کے جڑواں بھائی لگیں گے۔
تفتیشی:۔(پرجوش ہوتے ہوئے)اگرآپ کہہ رہی ہیں تومیں کون ہوتا ہوں انکارکرنے والا،یقیناًمیں’ٹائم کروز‘ہی لگتا ہوں گا۔
ٹریسا:۔ ٹائم کروز نہیں۔۔۔ٹام ۔۔۔ٹام کروز!
تفتیشی:۔ جی جی وہی۔۔۔(اتنے میں فتح محمد کمرے میں داخل ہوتاہے)
فتح محمد:۔ سر جی۔۔۔وہ لندن جانے والے مسافر کا کیا کرنا ہے۔۔۔وہ جس کے بیگ سے چرس والا سگریٹ نکلا تھا۔۔۔!!!
تفتیشی:۔ (غصے سے) الٹا لٹکا دو بدبخت کو‘ٹھوک کے کیس بناؤاوراخبارمیں خبردیتے وقت میرا نام ضرور لکھنا کہ میں نےاسے پکڑاتھا۔
فتح محمد:۔ جی سر۔۔۔ویسے میں نے ایک درجن چھتر پہلے ہی ماردیے تھے‘ ڈیڑھ درجن اورمارکے آتاہوں۔(چلا جاتاہے)
تفتیشی:۔ جی تو ٹریسا جی۔۔۔بات یہ ہے کہ (اچانک فون کی گھنٹی بجتی ہے) ہیلو۔۔۔جی جی! کیوں بھئی کیس ہمارا ہے ہم کیوں ملزمہ تمہیں دے دیں؟۔۔۔نہیں نہیں۔۔۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ہم عزت دار لوگ ہیں،اپنی ملزمہ کسی کے حوالے نہیں کرسکتے۔۔۔بھئی کہہ دیا ناں۔۔۔جاؤ جاؤ کورٹ آرڈر لے آؤ۔۔۔ہونہہ۔۔۔(فون پٹخ دیتاہے)
ٹریسا:۔ سنئے! کیا دوسرے محکمے والے مجھےمانگ رہے ہیں؟ پلیزنہ دیجئے گا۔۔۔میں آپ کے بغیرنہیں رہ سکتی۔۔۔!!!
تفتیشی: ۔ میں بھی نہیں رہ سکتا۔۔۔مکمل تفتیش کے بعد مجھےاندازہ ہوگیا ہے کہ آپ معصوم ہیں‘بے قصور ہیں‘بے گناہ ہیں۔اگرمیری تفتیش پرعمل درآمد ہوا تو آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ بس اتنا یاد رکھئے گاکہ گرفتارآپ نہیں‘میں ہوچکا ہوں۔۔۔!!!
(گل نوخیزاختر)
 
یوسف سلطان

محفلین
پوری تحریر میں سے بس ایک جملہ میرے کام کا نکلا! :)
ویسے میری لائف بہت دُکھ بھری ہے‘بیوی ہر وقت لڑتی رہتی ہے
ہاہاہا سچ پوچھیں تو جب میں یہ تحریر پڑھ رہا تھا مجھے ان دو جملوں پر آپ ہی کی یاد آئی۔ایک جو تابش بھائی نے اقتباس لیا اور دوسرا جو میں نےلیا، مگر مجھے یقین ہے دوسرے اقتباس کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
نوشاب

ہاہا ہا
 
screenshot_141.png

لاہور ائیرپورٹ پر پکڑی جانے والی خاتون’’ٹریسا‘‘ کی ایک یادگار فوٹو​
 
یوسف سلطان

محفلین
اسی لئے گوریاں پاکستان نہیں آتیں۔ انکو تو بندہ پھرسنبھال لے، لیکن اپنے بھولے بھالے پاکستانیوں کو سنبھالنا آپے سے باہر ہوتا ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
اس تحریر اور تمام بھائیوں کے تبصرے پڑھنے کے بعد اس نتیجے پر پپنچی ہوں ۔ کہ وہاں (کسٹم آفیسرز، اے این ایف وغیرہ ) اور یہاں(اردو محفل کے معصوم محفلین) حال ایک جیسا ہی ہے۔:rollingonthefloor:
 
Top