تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

شمشاد

لائبریرین
یہ اچھے ایوارڈ تقسیم ہونے لگے ہیں کہ میرے پہلے والے بھی واپس لے رہےہیں، کیا وہی پھر سے تقسیم کرنے ہیں؟ :confused:
 

ماوراء

محفلین
:grin:

شمشاد بھائی، پچھلے سال کے تو ختم ہو جانے ہیں نا۔۔ ہر سال نئے ہوں گے۔ اگر پرانے سالوں کے لگے رہے تو سب تمغے سجائے پھریں گے۔ مزہ نہیں آئے گا۔
 

تعبیر

محفلین
ماوراء اس لسٹ کو تھوڑا سا ایڈٹ کریں

میل، فی میل والے کو ایک ساتھ کریں اور مسکراہٹ کے ساتھ ایک اور ایوارڈ ہو اچھے کمنٹس کا
اس میں کچھ نام ہوں جیسے شمشاد،زیک،سارہ ان کے نام بھی ہونے چاہیئں

موضوع والے کا کچھ بتائیں تاکہ میں کچھ کر سکوں

اور ہاں یہاں پر اسلام سیکشن بھی کافی مشہور ہے تو وہاں سے بھی فیورٹ ممبر کا ایوارڈ ہونا چاہیے
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔ سب سے تو ایک جھٹکے سے ہی واپس لے لئے گئے تھے۔ یہ تو آپ خوش قسمت تھے کہ صرف آپ کے پاس تین ایوارڈز تھے۔

اچھا مجھے نہیں پتہ کہ کہاں گیا آپ کا ایوارڈ۔ میں نے بالکل بھی نہیں چرایا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں تو اعزاز ایک دفع دے کر واپس نہیں لیا جاتا، لہذا سب کے پچھلے تمغے واپس ہونے چاہییں۔
 

الف عین

لائبریرین
اور نبیل کا ایک کپ بڑھ گیا ہے، اس پر غور نہیں کیا شمشاد؟ ماورا نے نہیں نبیل کو الزام دو۔۔ یوں بھی منتظم اعلیٰ کی ہی کچھ کارستانی ہے اس میں۔ ویسے یہ تمغے فعالیت کی نشانی ہے۔ ممکن ہے کہ کچھ دیر فعال ثابت نہ ہوں تو وی بی فوراً سزا دے دیتا ہو جیسا کہ سعود کے ساتھ ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ پہلے میرے پوائنٹس ڈیڑھ لاکھ کے قریب تھے اب تقریباً آدھے رہ گئے ہیں۔
 

زیک

مسافر
یہ تمغے اور فعالیت وغیرہ vbExperience خود سے کیلکولیٹ کرتا ہے شاید ہر گھنٹے بعد۔ ویسے میں اس کو فائن‌ٹیون بھی کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیک۔ مجھے اس سسٹم کے بارے میں بتانے کا موقعہ نہیں ملا۔ vbExperience فورم کے ارکان کی فعالیت کو ازخود مختلف اعدادوشمار سے کیلکولیٹ کرتا ہے۔ اس کا پرانے ایوراڈز سسٹم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور شمشاد بھائی سے ایک تمغہ واپس لے کر مجھے اسی سسٹم نے خود سے دیا ہے، میرا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ :)
 

مغزل

محفلین
میں بھی یہی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ شمشاد صاحب کا ایک تمغہ کہاں گر گیا۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں میرے ایک تغمے کا تو پتہ چل گیا، یہ دوسرا نبیل بھائی کہاں سے حاصل کیا؟ میری طرح کوئی اور بھی بیچارہ اپنا تغمہ ڈھونڈ رہا ہو گا۔
 
Top