تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

ماوراء

محفلین

السلام علیکم،

اس تھریڈ میں میں ایوارڈز لسٹ دے رہی ہوں۔ لیکن یہ حتمٰی لسٹ نہیں ہے۔ اس میں ردوبدل ہوتی رہے گی۔ اس لسٹ میں زیادہ تر وہی ایوارڈز شامل ہیں جو دو ہزار سات میں جاری کیے گئے تھے۔ اگر آپ کے ذہن میں ان کے علاوہ ہیں تو اس تھریڈ میں پوسٹ کر دیں، تاکہ اس کو بھی اس لسٹ میں شامل کیا جا سکے۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
بہترین انٹرویور
بہترین خطاط
بہترین فانٹ ساز
بہترین سافٹ وئیر میکر
اردو مقامیانہ ایوارڈ
بہترین گرافکس ورکر
لغت پراجیکٹ ٹیم
فعال لائبریری ارکان
بہترین نیا شاعر
بہترین لکھاری
بہترین تعارف برائے محفل
بہترین معاون ممبر
نیا فعال ممبر برائے سال2008
بہترین نیو اینٹری
بہترین کھانے کی ترکیب
بہترین موضوع (کسی بھی زمرے میں سے)
بہترین رکن برائے شعر وشاعری
بہترین رکن برائے سیاست
بہترین مزاح نگار
بہترین انٹرویو
بہترین کھیل
پسندیدہ منتظم اعلٰی
پسندیدہ ناظمِ خاص
بہترین رکن برائے گپ شپ
بہترین معلوماتی رکن
ذہین رکن
پسندیدہ فیمیل رکن
پسندیدہ میل رکن
ممبر آف دا ائیر
خوش اخلاق رکن
بہترین پرانا رکن
محفل کی مسکراہٹ




 
یہ جگہ کرائے کے لئے دستیاب ہے! :) (خالص مزاق)

ماورا اپیا میں پہلے تبصرے کی جگہ کی بات کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء سعود بھائی نے اپنے لیے جگہ ریزرو کر لی ہے۔ تبصرہ یہ بعد میں کریں گے اور اپنے اسی پیغام کو مدون کر لیں گی۔
 

arifkarim

معطل
یہ لسٹ تو پہلے ہی بہت بڑی ہے ;)
اگر بہترین مددگار رکن شامل کر دیں تو کیسا رہے گا؟
 

ماوراء

محفلین
ماوراء سعود بھائی نے اپنے لیے جگہ ریزرو کر لی ہے۔ تبصرہ یہ بعد میں کریں گے اور اپنے اسی پیغام کو مدون کر لیں گی۔
اچھا۔۔اب سمجھی۔

یہ لسٹ تو پہلے ہی بہت بڑی ہے ;)
اگر بہترین مددگار رکن شامل کر دیں تو کیسا رہے گا؟
چھوٹی بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو لگے کہ اس میں کچھ ایوارڈ غیر ضروری ہیں۔
میرا خیال ہے معاون اور مددگار ایک ہی ہوتا ہے۔
بہت خوب ماوراء، بہت محنت کی ہے تم نے ایوارڈ لسٹ بنانے میں۔
شمشاد بھائی، آہستہ بولیں، کہاں محنت کی ہے۔ پچھلے سال والی ہی پوسٹ کر دی ہے۔ کچھ جو نئے شامل ہیں وہ فہیم نے مشورہ دیا تھا۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء اس دفعہ فہیم کو نہیں چھوڑنا، اس سارے پروجیکٹ میں اس کو ساتھ رکھنا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
وہ اب تک تو غائب ہے۔ میں ہمیشہ اکیلی رہ جاتی ہوں۔:(
لیکن اس نے وعدہ کیا ہے۔ امید ہے ساتھ ہی رہے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
ہمیں پیشگی بتا دیجئے کہ رشوت کہاں جمع کروانی ہے تاکہ ہم تمام انتظام و انصرام کر رکھیں اور بروقت ہرکارہ دوڑا دیں۔:grin:
 
دیکھئے بھائی رشوت تو ہم لیتے نہیں۔ ہاں مٹھائی وغیرہ کی بات اور ہے اس معاملے میں تو ہمیں نوٹوں کی مٹھائی بہت پسند ہے وہ ہوتی ہے ناں جو مٹھائی کے بڑے سے ڈبے میں پیک کرکے کی جاتی ہے (اب بھائی پسند ہے تو ہے! کیا کیا جاسکتا ہے)۔ باقی یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ منتظمین سے ہمارے روابط کیسے ہیں۔ کچھ تو میرے بھائی ہیں باقی اپیا۔ :)

(میرے خیال میں یہ آف ٹاپک گفتگو جا رہی ہے)
 

فہیم

لائبریرین
ماوراء اس دفعہ فہیم کو نہیں چھوڑنا، اس سارے پروجیکٹ میں اس کو ساتھ رکھنا ہے۔



وہ اب تک تو غائب ہے۔ میں ہمیشہ اکیلی رہ جاتی ہوں۔:(
لیکن اس نے وعدہ کیا ہے۔ امید ہے ساتھ ہی رہے گا۔

جی شمشاد بھائی بالکل میں حاضر ہوں

اور ماوراء میں نے بھلا کہاں جانا ہے یہیں ہوتا ہوں زیادہ تر:)
 

فہیم

لائبریرین
بہترین موضوع اسلامی تعلیمات
بہترین رکن برائے اسلامی تعلیمات
بہترین گرافکس ورکر
بہترین مددگار رکن


یہ وہ جو شامل کرنے ہیں


اردو مقامیانہ ایوارڈ

یہ ایوارڈ چونکہ مکی صاحب کو دیا جاچکا ہے اور اب بھی ان کا ہی نام آنا ہے تو میرا خیال ہے کہ اس کو رہنے دیا جائے!
ویسے جو آپ کو بہتر لگے
 

ماوراء

محفلین
شکریہ فہیم۔

واقعی مجھ سے کچھ رہ گئے۔ لیکن بہترین موضوع کا میں نے لکھا ہے۔وہ کچھ اس طرح سوچا ہے کہ ہر زمرے میں سے کوئی ایک یا دو، تین منتخب کر لیں گے۔ کیا خیال ہے؟

معاون رکن اور مددگار رکن میں فرق ہے کیا؟

اردو مقامیانہ ایوارڈ اس سال بھی ہونا چاہیے۔ 2008 کا بھی دیں گے نا۔:d
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، جلدی سے بتا دیں نا۔ مجھے کچھ دن تک یہ کام مکمل کرنا ہے، پھر مصروف رہوں گی۔
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم۔

واقعی مجھ سے کچھ رہ گئے۔ لیکن بہترین موضوع کا میں نے لکھا ہے۔وہ کچھ اس طرح سوچا ہے کہ ہر زمرے میں سے کوئی ایک یا دو، تین منتخب کر لیں گے۔ کیا خیال ہے؟

معاون رکن اور مددگار رکن میں فرق ہے کیا؟

اردو مقامیانہ ایوارڈ اس سال بھی ہونا چاہیے۔ 2008 کا بھی دیں گے نا۔:d



معاون رکن شاید میں نے دیکھا نہیں اس لیے لکھ دیا ورنہ فرق بھلا کیا ہونا۔
باقی مقامیانہ ایوارڈ اگر اس سال بھی رکھنا ہے تو اس کے لیے نامزد کون کون ہوگا؟
 

ماوراء

محفلین
نہ صرف اس میں بلکہ سب ایوارڈز کے لیے کسی نہ کسی کو نامزد کرنا ہے۔:(

نامزد خود کر لیں یا اسی تھریڈ میں سب سے پوچھ لیں؟ جواب تو کسی نے دینا نہیں ہے۔ پچھلی بار کا تجربہ ہے مجھے۔
 
Top