ایوارڈز 2008 : ووٹنگ کا آغاز

زیک

مسافر
اس سے یاد آیا کہ میرا نام بھی سروے میں زکریا لکھا ہے۔ یہاں لکھ رہا ہوں کہ زکریا اور زیک ایک ہی ہیں تاکہ پہچاننے اور ووٹ ڈالنے میں آسانی ہو۔ ;):cool::grin:
 

حجاب

محفلین
میں نے بھی دے دیا ووٹ :) جو ممبرز جیتیں گے اُن کا کیا پروگرام ہے جیت کی خوشی میں ؟؟؟؟؟؟؟؟ دعوت تو ہوگی ناں :)
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بھی ابھی دال دیا ہے ووٹ۔ مجھے کچھ زمروں میں مشکل ضرور ہوئی مثلاً میں سیاست میں گھستا ہی نہیں!!
دوسری بات۔۔۔ میرا اصل سرکاری نام اعجاز اختر ہے، تاریخی نام اعجاز بلند اختر (تاریخی اعداد سے دل چسپی لینے والے تاریخ نکال لیں کہ اس حساب سے میں سٹھیا چکا ہوں!!)۔ ادبی نام اعجاز عبید ہے اور اسی کا مخفف الف عین آج کل میں نے یہاں عرفیت چن رکھی ہے۔
نئی ارکان کے لئے، تاکہ سند رہے اور بغیر ضرورت کے کام آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی نے یہ نہیں بتایا کہ نتائج کب جاری کیے جائینگے؟

آپ نے غالباً اس دھاگے کا پہلا پیغام نہیں پڑھا۔

اس میں ماوراء نے لکھا ہے " آپ سب کو ووٹ کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔ تیس جون کو ووٹنگ ٹائم ختم ہو جائے گا۔ انشاءاللہ یکم جولائی کو میں نتیجے کا اعلان کر دوں گی "
 

نبیل

تکنیکی معاون
سروے میں شمولیت کی شرح ٹھیک جا رہی ہے۔ ابھی تک 35 افراد نے ووٹ ڈال دیے ہیں۔ لیکن تمام ممبران تمام سوالات کا جواب نہیں دے رہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ کم از کم 100 ممبران ووٹ ڈالیں۔
 
اسکی وجہ بعض سوالات کا نامکمل ہونا ہے ۔ مثلا پسندیدہ دھاگے کے زمرے میں ایک دوچار دھاگوں کا نام لکھ دیا گیا ہے جنہین کوئی دوسرا دھاگہ پسند ہے وہ کیا کریں ۔ یقینا وہ جواب نہ دینا پسند کریں گے ۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اور میں‌تو کئی ایسے دھاگے ہیں جن میں‌ گیا ہی نہیں‌تھا
بلکہ جن کے بارے میں‌ مجھے پتہ ہی نہیں‌تھا :(
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، بہت اچھا کیا، چلو اب میری حمایت میں الیکشن کمپین پر نکلو۔ (اور ووٹروں کو جھانسا، میرا مطلب ہے کہ کوئی لالچ وغیرہ دے کر لاؤ۔ سرگوشی)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ کیا لالچ دوں بھلا ۔۔ جن جن کو مین جانتی ہوں وہ تو خود ہی دے رہے ہیں ووٹ ۔۔ اور آپ کو اپنی حمایت میں کوئی کیمپین چلانے کی تو ضرورت ہی نہیں ۔۔ ویسے ہی ووٹ بینک مضبوط ہے آپ کا ماشاءاللہ ۔۔:grin:
 

تعبیر

محفلین
پہلے مجھے یہ بتائیں کہ جن زمروں میں ہم کبھی گئے ہی نہیں اسکے ووٹ کا کیا کریں :confused:
جہاں مجھے دو دو ممبرز کو ووٹ دینے ہوں وہاں میں کیا کروں :(

ویسے میں وہاں کا چکر لگا آئی اسکے بعد میرے دانت اندر ہی نہیں جا رہے :grin:
 
Top