ایم کیو ایم کی کرایہ دارانہ سیاست

جہانزیب

محفلین
پنجابی متعصب نہیں‌ ہیں‌ اس لئے پنجاب میں‌ پنجاب کارڈ‌ نہیں‌ کھیلا جا سکتا ۔
حقائق پر بات کریں‌، جو جماعت آج صدر کے خلاف نعرہ بازی کو سندھ مخالف نعرہ بازی سے جوڑ‌ رہی ہے، تمام سندھ کے رجسٹرڈ‌ ووٹوں‌ سے زیادہ ووٹ‌ اسے پنجاب میں‌ ملتے ہیں‌ ۔
لیکن اب میرا دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں‌ بھی پنجاب کارڈ‌ کھیلنے والا کوئی ہونا چاہیے، تا کہ ٹانگے جیسی جماعتوں‌ والے روز اٹھ کر جو اعتراضات پنجاب پر لگاتے ہیں‌انہیں‌ لگام دی جا سکے ۔ ویسے شہباز شریف نے یہ کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے موجود ہوتے صوبہ پر گورنر راج نافذ کرنا پنجاب کے عوام کے مینڈٰیٹ‌ کی توہین ہے ۔ اب اگر یہ بھی پنجاب کارڈ‌ ہو گیا تو بحث‌ کی گنجائش نہیں‌ بچتی ۔
 

راشد احمد

محفلین
یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پنجاب میں کوئی صوبائی عصبیت کی بات کرے تو اسے ہمارے لیڈران خوب اچھالتے ہیں۔ میں اکثر اے این پی کے بیانات سنتا ہوں جس میں وہ پشتونوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن کوئی خاص نوٹس نہیں لیتا۔ اسی طرح بلوچستان کے قوم پرست لیڈران یہی بات کرتے ہیں۔ کہ بلوچوں کے ساتھ پنجاب نے یہ کردیا وہ کردیا۔

دراصل پنجاب پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ ہے۔ جس کی آبادی کا 70 فی صد حصہ پنجاب ہے۔

یہ غلط ہے کہ پنجاب ہی ہربار اقتدار پر براجمان ہوتا ہے اگر ایسا ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، میر ظفراللہ جمالی، جنرل مشرف، ایوب خان، خواجہ ناظم الدین، خان لیاقت علی خان، آصف علی زرداری کبھی اعلٰی منصب پر فائز نہ ہوتے۔

اگر پنجاب چاہتا تو یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ صدر، اسپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، چئیرمین سینٹ، ڈپٹی چئیرمین سینٹ کا عہدہ تو سندھ اور سرحد کو دے دیا ہے لیکن جب شریف برادران یوسف رضاگیلانی کی حمایت کرتے ہیں تو چند لیڈران کہتے ہیں کہ یوسف رضاگیلانی پنجاب سے ہیں اس لئے ان کی حمایت کی جاتی ہے۔

کیا بے نظیر نے کبھی سندھ کارڈ نہیں کھیلا؟ جس کے بارے میں شریف برادران اپنی تقریروں میں جاننے کے باوجود کہتے ہیں کہ بے نظیر نے کبھی سندھ کارڈ نہیں کھیلا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شریف برادران نے پوری پیپلزپارٹی کوتنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اگر آصف علی زرداری کی حرکتیں ٹھیک ہوتیں تو ایسا نہ ہوتا

آج جب جج بحال ہوئے تو انہوں نے اسی وقت دھرنا ختم کردیا۔ ان سے یہ توقع رکھی جارہی تھی کہ وہ گورنرراج اور اپنی نااہلی بھی دھرنے کی مدد سے ختم کروائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا جو ایک خوش آئندبات ہے۔

میں شریف برادران کی حمایت نہیں کررہا بلکہ ان کے اچھے پہلو اجاگر کررہا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان جو اپنے آپ کو اعلٰی پائے کا سیاستدان سمجھتے ہیں کل فرمارہے تھے کہ یہ تحریک پنجاب سے شروع ہوئی ہے اس لئے یہ پنجاب کی تحریک ہے۔ جبکہ الطاف حسین نے تو حدکردی

پتہ نہیں ہرمعاملے میں پنجاب کو کیوں لتاڑا جاتا ہےِ؟ حالانکہ یہ صوبہ دوسرے صوبوں کے لئے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا ہے۔
 

عسکری

معطل
اوہ بھائی جی ہم پنجاب کے لوگ بڑے دل کے ہیں چلو سیکنے دو روٹیاں ان کو ہمارے نام پے۔آپ یہ کمال دیکھو ہمارا نام اتنا بڑا ہے کے لوگ ہمارا نام استمال کر کے الیکشن جیت جاتے ہیں اور پھر ان کا پورا ٹبر امیرانہ زندگی گزارتا ہے لندن امریکہ اور دبئی میں۔:grin:
 

طالوت

محفلین
برادر ، پاکستان کے ہر حصے کے لوگ بڑے دل کے مالک ہیں ، کبھی آپ ان سے ملیں تو ، یہ تو چند ذلیل سیاست دان ہیں جو ہمیں آپس میں لڑاتے بھڑاتے ہیں ۔۔ ورنہ خلوص اور محبت ہر جگہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
ظہیر بھائی ذرا دیکھو تو سہی جن کی شکلیں پتوکی جانے کی نہیں وہ لندن نیویارک دبئی سے بونگیاں مارتے ہیں یہ سب پنجاب کا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے :grin:
 

طالوت

محفلین
نہ نہ ! صرف پنجاب پاکستان نہ تھا نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے ، نہ ہی صرف پنجاب پاکستان کی بقاء ہے ۔۔
پاکستان ایک فیڈریشن کا نام ہے ، ورنہ پاکستان کچھ بھی نہیں !
وسلام
 
ہاں دوستو! ازراہِ کرم ایسی باتیں نہ کرو کہ صرف پنجاب یہ تھا، صرف پنجاب وہ ہے، صرف پنجاب سے ایسا ہوتا ہے۔۔۔ چاروں صوبے مل کر پاکستان ہیں اور ہم پاکستانی۔
 

arifkarim

معطل
حیرت ہے کہ پاکستان کیلئے مرنے والے کئی کروڑ ہیں، البتہ اسکو کھانے والے صرف چند گنتی کے;)
 

عسکری

معطل
ہاں دوستو! ازراہِ کرم ایسی باتیں نہ کرو کہ صرف پنجاب یہ تھا، صرف پنجاب وہ ہے، صرف پنجاب سے ایسا ہوتا ہے۔۔۔ چاروں صوبے مل کر پاکستان ہیں اور ہم پاکستانی۔

او بھائی عمار ہم نے شغل لگا رکھا ہے ورنہ سارا پاکستان اپنا ہے بس میری شرط ہے اگر انڈیا نے لڑائی کی کراچی کے ساتھ والے علاقوں پر میں سب سے پہلے جانا پسند کروں گا اس محاظ پر اگر بچ گیا تو جس دن انڈیا بھاگے گا میں اور ایک دن نہیں رہوں گا کراچی میں مجھے الرجی ہو جاتی ہے وہاں کے پان خوروں اور بسوں کے نا سمجھ آنے والے نمبروں سے ڈبلیو 11 ایس 33 پی 65 سے:grin: :rollingonthefloor:
 
ہاہاہا۔۔۔ مجھے آپ نے وہ محفل یاد دلادی جس میں میں محب علوی اور ابوشامل شریک تھے۔۔۔ تب ہم نے کراچی اور لاہور میں کون بہتر؟ کے موضوع پر بہت بحث کی تھی تفریحا۔ بہرحال، ایسے شغل سے گریز ہی بہتر۔ ;)
 

عسکری

معطل
اب عوام فارغ ہو تو شغل میلہ بھی نا لگائے یہ تو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی نا:grin:
 

ساجد

محفلین
مہوش ، آپ خاصی معلومات رکھتی ہیں ۔ چونکہ الطاف حسین آپ کو سیاست میں پسند ہیں اس لئیے ذرا ہم کم علموں کو ان کے سیاست میں آنے سے پہلے طالب علمی کی زندگی اور ان کی عملی سیاست میں آنے کے بعد کے کچھ واقعات تو بتائیے۔ اور ہاں یہ بھی بتائیے کہ یہ جو لوگوں نے ان پیر صاحب کے بارے میں جی ایم سید کی شاگردی ، جناح پور ، قتل ، غنڈہ گردی ، تشدد ، ڈرل کے ذریعے مخالف لوگوں کے ہاتھ پیروں کا "علاج" ، ایک بہت بڑے فٹ بال سٹیڈیم میں پھانسی دے کر دنیا کے غموں سے چھٹکارہ دلانے کے کلینک ، بوری بند لاشیں ، تاجروں اور صنعت کاروں سے بھتہ ، بلیک میلنگ ، قربانی کی کھالوں پر سرِ راہ قبضہ جمانا ، ایدھی ایمبولینسوں پر دوستانہ فائرنگ ، گھروں پر قتل کے لَو لیٹر بھیجنا ، ماہرینِ ہڈی توڑ کے ذریعے سے لوگوں کے کس بل نکالنا ، بھارت کی محبت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنا ، نو گو ایریاز ، راہ چلتے راہیوں سے الطاف بھائی کے حق میں نعرے لگوانا ، چریہ کا لفظ ایک مخصوص معانی میں استعمال کروانا، اور نہ جانے کیا کیا باتیں کرتے ہیں ، تو کیا ، ان میں کوئی سچائی بھی ہے یا پھر یہ سب بکواس ہے؟؟؟ شاید حاسد لوگ ان کی کامیابیوں اور کرامتوں سے جلنے کے باعث ایسا کرتے ہوں گے!!!ہے نا؟۔
اور ہاں یہ بھی یاد آیا کہ سندھ کے اندر بھی مہاجر اور سندھی کا جھگڑا کھڑا کرنے کا الزام بھی انہی بد خواہوں نے پیر صاحب پہ لگایا ہو گا۔ اب پیر صاحب تو عرصہ دراز سے تخلیہ میں ہیں البتہ ان کے شاگرد اور مؤکلین اپنا کام بڑی ایمانداری سے نبھاہ رہے ہیں۔ اسی کی ایک جھلک رات میں نے بابر غوری کی میرے مطابق پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود سے بات چیت میں دیکھی۔
عاصمہ جہانگیر ، رسول بخش پلیجو اور دیگر سیاستدان بھی بار بار کہہ رہے تھے کہ سندھ کے کلاف کوئی نعرہ نہیں لگا اگر زرداری کو ذاتی طور پر برا کہا بھی گیا ہو تو یہ سندھ کو گالی نہیں ہے لیکن موصوف تھے کہ مان کے ہی نہیں دئیے اور بضد تھے کہ ایسا ہوا جب شاہد مسعود نے ان سے پوچھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت ہے تو موصوف پہلے تو کچھ گڑبڑائے اور پھر کہنے لگے کہ ہاں ثبوت ہے۔
پیر صاحب نے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے ڈالا کہ کارروائی نہ ہوئی تو سندھ حکومت سے کُٹی کر لیں گے اور میں ہوں کہ کل سے ان کے اس بیان سے محظوظ ہو رہا ہوں کہ بہت دنوں سے کوئی بہترین لطیفہ نہیں سنا تھا۔
جن لوگون نے جوش ملیح آبادی کی کتاب یادوں کی برات پڑھی ہو وہ جانتے ہوں گے کہ اس میں وہ اپنے ایک رشتے کے ماموں کی کہانی لکھتے ہیں کہ کس طرح سے وہ لوگوں کو نوکری دلوانے کا بہانہ کر کے اپنے گھر بلوا کر خوش ہو لیتے تھے محض یہ اپنی اس عادت کے ہاتھوں کہ میں تو یہ کام کرنے والا ہی نہیں ہوں۔ بے چارہ امیدوار کئی مہینے ان کا مہمان بن کر بھی خالی ہاتھ ہی جاتا تھا۔
اب پیر صاحب کے 48 گھنٹوں میں سے بھی قریب 24 گھنٹے گزر چکے ہیں دیکھتے ہیں اگلے 24 گھنٹوں میں وہ اپنی جلالت کا مظاہرہ کر کے قول و فعل میں مطابقت پیدا کرتے ہیں یا جوش ملیح آبادی کے مذکورہ ماموں ثابت ہوتے ہیں۔:):):)
 

زینب

محفلین
اپ سب لوگ بھی بڑے" جھلے" ہو ارے 48 گھنٹے۔۔۔۔۔۔ وہ تو مشرف کے نو سالہ دور میں بھی کوئی 900 دھمکیاں دیے چکے ہیں جب کوئی کام نکلوانا ہو بڑٰی وزارت لینی ہو ایک دھمکی حکومت سے علیحدہ ہو جایئں‌گے۔۔۔
 

طالوت

محفلین
یہ ویسا ہی اعلان ہے جیسا موصوف اکثر و بیشتر فرماتے رہتے ہیں کہ میں پارٹی کی صدارت چھوڑ رہا ہوں ۔۔
پھر کراچی کی دیواریں بھر جاتی ہیں ، منزل نہیں رہنما چاہیے وغیرہ وغیرہ
اور پھر بیان آتا ہے
کارکنوں کے پر زور "اصرار" پر فیصلہ واپس لے لیا گیا

وسلام
 
Top